سمت شمارہ تین کی ترتیب میں اردو محفل کا ہاتھ

الف عین

لائبریرین
زبردست شارق۔ بس ایسا ہی مجھے چاہئے تھا۔ بس اتنا ہونا چاہئے کہ میں فانٹ سلیکٹ کر سکوں۔ یہ میں ابھی بھی سوچ رہا ہوں کہ نفیس ویب نسخ ہی لوں یا پھر اپنا زمرد یا اردو نسق انسٹال کرنے کی ترغیب دوں۔ فارسی سمپل بولڈ اس لئے لیا تھا کہ کم از کم جن کے پاس اردو سپورٹ انسٹال ہوگی تو یہ فانٹ ہوگا ہی۔ جزاک اللہ خیر شارق ایک بار پھر۔ کئ بار میں فیصل کے ڈومین پر گیا لیکن وہ ای7 (یا ایسا ہپی کچھ نام تھا اس چی ایم ایس کا، قابو میں ہی نہیں آیا۔ فیصل بھی خاموش رہے اور میں بھی۔
 
اب یہ بتائیں

اعجاز صاحب سائٹ کا ڈھانچہ تو کھڑا ہوگیا۔ اب یہ بتائیں کہ آپ کو فائلیں کس شکل میں دوں اور آپ کا نیا شمارہ بنانے کا طریقہ کیا ہوگا۔ دوسرے یہ کہ آپ اپلوڈ /e-samt.4t.com پر ہی کریں گے؟ آخری چیز یہ کہ آپ ان تمام فانٹ کو ترتیب کے ساتھ بتادیں جو آپ یوزر کے لیے پسند کرتے ہیں تو وہ CSS میں داخل کردوں گا۔ ابھی ترتیب یوں ہے:

font-family: "Nafees Web Naskh", "Urdu Naskh Unicode", "Urdu Naskh Asiatype", Tahoma, "Arial Black";
 

الف عین

لائبریرین
سی ایس ایس بھی دے دو۔ فی الحال تو ترتیب ٹھیک ہی ہے، بعد میں جب میں زمرد یا اردو نسق فانٹ کو مزید بہتر کر لوں گا تو اس کو ڈاؤن لوڈ کا لنک بھی دے دوں گا۔ اب بھی فانٹس ڈاؤن لوڈ کا ربط تو دینا ہوگا، چاہے نفیس ویب نسخ اب ہم اپنے سرور پر ہی اپ لوڈ کر دیں۔
اور ہاں انڈیکس کی جگہ فہرست کر دو۔ اور پھر مجھے یدایات ذ پ یا ای میل کر دینا کہ فائل اپ لوڈ کو طرح کرنی ہوگی۔ محض ایچ ٹی ایم ایل تو میں کر سکتا ہوں۔ لیکن اگر فہرست بھی ہر شمارے کی سی ایس ایس میں ہو تو شاید مشکل ہو۔ کیا اس کو بھی ھ ٹ م ل کیا جا سکتا ہے؟
 
اعجاز صاحب فائلیں یہاں سے حاصل کرلیں:

http://boriat.com/test/samt2.zip

سی ایس ایس میں صرف اسٹائل کی انفارمیشن ہے۔ نیا رسالہ بنانے میں اسے حارج نہیں ہونا چاہیے۔ میں تو آپ کو مشورہ دوں گا کہ ابھی والے رسالے کو بھی منتقل کردیں تاکہ آئیڈیا ہوجائے۔

فانٹ کی تبدیلی کے لیے آپ style.css میں جاکر فانٹ والی لائن کو تمام فائل میں Find/Replace کردیں۔ فونٹ کی ترتیب آپ کے ہاتھ میں ہے۔
 
Top