سمت شمارہ 14 ریلیزڈ

الف عین

لائبریرین
یہ اطلاع دیتے ہوئے مجھے مسرت کا احساس ہے کہ سہ ماہی ’سمت‘ کا تازہ شمارہ 14 (مطابق جنوری تا اپریل 2009ء) کا اجراء عمل میں آ گیا ہے۔ دیکھئے۔
http://samt.herokugarden.com
رنگِ عقیدت (حمد)
افتخار راغبؔ

شعر و سخن
نظم۔ سیّد انور جاوید ہاشمی
نظم:محمد احمد
نظم:راشد عباسی
نظم: فیصل عظیم

غزلیں
رئیس الدین رئیسؔ
ناہید ورکؔ
نوید صادق
آصف شفیع
ش زاد
پروفیسر رحمت یوسف زئی
سلیمان جاذبؔ
حفیظ انجمؔ

کہانی/ناول
ژوم:ابن سعید
ہیکٹر ہیو مونرو ترجمہ:ڈاکٹر عالم اعظمی
ناولٹ ’مائل بکرم راتیں‘ اعجاز عبید (کی اگلی قسط)

مزاح
امیر الاسلام ہاشمی

نقد و نظر۔ مضامین
سلسلہ’ پاکستان کی ارددو شاعری کی چار معتبر آوازیں‘۔ علیم صبا نویدی کی تیسری قسط’پروین شاکر کی شاعری میں نسوانیت کی خو ش بو‘
غالبؔ کے سلسلے کا ایک گم نام سخن ور:صباؔ حیدر آبادی: ڈاکٹر محمد نسیم الدین فریسؔ
غالب۔ ایک رپورٹ: احمد علی برقیؔ اعظمی

مطالعہ
شورِ جہاں (بیگ احساس):یٰسین احمد

کتابیں، رسائل
محمد عبدالرحمٰن

اردو
اعراب کے اصول: اعجاز عبید

اپنی رائے سے نوازیں۔
اگلا شمارہ اپریل میں شائع ہوگا، اس میں خصوصی گوشہ ’اقبال‘ پر ہوگا۔ اپنے مضامین اور تخلیقات جلد از جلد روانہ کریں۔
samtmag@gmail.com, aijazubaid@gmail.com
اعجاز عبید
http://samt.herokugarden.com
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پہلے صفحے پر آخر میں کاپی رائیٹ ہونا چاہیے تھا لیکن یہ تو کاپی لیفٹ: لکھا ہوا، کیا یہ صحیح ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھائی ہم اوپن سورس والے ہر چیز کاپی لیٍفٹ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل آزاد ہے۔۔ کوئی کاپی رائٹ نہیں۔
 
شمشاد بھائی کاپی لیفٹ اوپن سورس کی دنیا میں عرصے سے رائج ہے۔ اگر آپ copyleft کو گوگل کریں تو اس پر بہترین ڈاکیومینٹیشن مل جائے گی۔ وکیپیڈیا پر بھی اس پر مضمون دستیاب ہے۔
 
نئی سمت

اعجاز صاحب ، سمت کا متن تو شروع سے اعلیٰ پائے کا رہا ہے تاہم نئی سائٹ کی صفائی اور اس پر نستعلیق فانٹ کی خوبصورتی بہت متاثر کن ہے۔

ویسے تو ایک تصویر کی قیمت ہزاروں الفاظ ہوتی ہے مگر سرورق کے معنی پر کچھ مختصراً روشنی ڈال سکیں گے؟
 

الف عین

لائبریرین
بھئی میں نے تو بغیر سوچے سمجھے کچھ مفت تصویریں جمع کر دی ہیں شارق۔۔ اب ان کا مطلب تو ان کے تخلیقکاروں سے ہی پوچھنا چاہیے۔
ویسے سعود نے اسے سرورق کے لئے شاید اس لیے پسند کیا ہے کہ اس میں ایک تیر کا نشان ہے، جو سمت کی نشان دہی کرتا ہے۔
 
Top