سمت شمارہ 18 کا اجرا

الف عین

لائبریرین
احبابِ گرامی

مجھے خوشی ہے کہ ’سمت‘ کا تازہ شمارہ نمبر ۱۸ بابت اپریل تا جون ۲۰۱۰ شائع ہو گیا ہے۔ یہ شمارہ ’کتاب چہرہ" یعنی Facebook کے ارکان کی تخلیقات پر مشتمل ہے۔ آئندہ شمارے سے اس میں یہ خاص تبدیلی کی جا رہی ہے کہ میں بطور مدیر اعلیٰ اس کی ذمے داری نوجوان شاعر م م مغل کو سپرد کر رہا ہوں۔ امید ہی نہیں، یقین واثق ہے کہ م م مغل کی ادارت میں بھی یہ اسی طرح اردو تحریر اور ادب کے فروغ کی سمت اپنی راہ پر ویسے ہی گامزن ہو گا۔
اس شمارے کے مشمولات:
رنگِ عقیدت:

* نعت : سید عرفی ہاشمی
* نعتِ رسولِ کریم : مسعود منور
* سلام : علی زبیر بیگ
* سلام : ضیا ترک

کہانی:

* اپنے وقت سے تھوڑا پہلے : حیدر قریشی
* دکھ کیسے مرتا ہے : محمد حمید شاہد
* شیرنی : ایم مبین
* علم غیب : انور زاہدی

نقد و نظر۔ مضامین:

* منشا یاد کے افسانوں میں مشرقی تہذیب کے نسائی حوالے : محمد حمید شاہد
* میری محبتیں سچے عظیم لوگوں کی تصویریں : ھانی السعید (مصر)
* نکہتِ بادِ خزاں ۔ عائشہ نگہتؔ : سہیل احمد صدیقی
* زاہد مسعود کی نوید صادق
* مظہریات سے جمالیات تک : رضاالحق صدیقی

مطالعہ:

* سید کام کرتا ہے : اجمل کمال

شعر و سخن: نظمیں

* فرحت عباس شاہ
* ثمینہ راجا
* ناہید ورک
* نوشی گیلانی
* چار جمشید مسرور
* سعیدؔ
* سعود عثمانی
* ریحانہ قمر
* ثناء اللہ ظہیر
* نوید صادق
* نسیم سید
* مجید اختر
* نگہت نسیم
* ابو ذر
* طلعت زہرا
* انور زاہدی
* ارشد لطیف
* فاطمہ زہرا جبین
* خالد ملک ساحل
* عمران شناور
* محمد سبکتگیں صبا
* یاور ماجد
* راشد عباسی
* رخشندہ نوید
* توقیر عبّاس
* إظفر خان
* محمد احسن
* م م مغل
* سید عرفی ہاشمی

شعر و سخن: غزلیں

* حیدر قریشی
* رفیع رضاؔ
* سعیدؔ
* مسعود منور
* لیاقت علی عاصم
* ریحانہ قمر
* دو فرزانہ نیناںؔ
* عزم بہزاد
* عرفان ستار
* عارف امام
* رشید ندیم
* ثناء اللہ ظہیرؔ
* نصیر احمد
* اختر عثمان
* علی ارمان
* رضی الدین رضی
* عاکف غنی
* خالد ملک ساحل
* حماد نیازی
* نسرین سیّد
* فیض عالم بابرؔ
* غزلی : خوشبیر سنگھ شاد
* انصیر احمد
* اسلام عظمی
* رخشندہ نوید
* ناصر علی
* عمران شناور
* کاشف حیدر
* عظمی محمود
* امجد شہزاد
* وصی الحسن نقاش
* ظفر خان
* دلشاد نظمی
* فیصل عجمی
* عزیز نبیل
* سید ابوبکر مالکی
* آصف شفیع
* ارشد لطیف
* طلعت زہرا
* محمد سبکتگیں صبا
* سلیمان جاذب
* عمران شناور
* کامران اصغر
* سید عرفی ہاشمی
* کاشف حیدر
* اکرم محمود
* مجید اختر
* محمد احمد

مزاح:

* ایک کھلا خط، : مسعود منور

کتابیں، رسائل

* جگدیش پرکاش کا شعری مجموعہ شگاف : حیدر قریشی

اردو

* الفاظ بنائے نہیں جاتے : عبد العزیز عابد (کی پوسٹ)

یاد رفتگاں

* مخمور سعیدی : رؤف خیر

۔۔۔۔ اعجاز عبید
 

مغزل

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ، بس دعا کیجے کہ منحوس بجلی والوں کو رحم آجائے اور میں اپنی ذمہ داری بہ احسن خوبی انجام دے پاؤں۔
 
سمت کی پونے چار برسوں پر محیط داستان نے آج ایک نیا موڑ لیا ہے۔ اس موقع پر چاچو کی بے لوث خدمات اور مستقل مزاجی کو سلام کرتا ہوں۔ نیز مغل بھیا کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سمت کے ساتھ چاچو کا نام جس انداز سے جڑ گیا ہے اس سے الگ کچھ دیکھنا غیر مانوس تو لگے گا ہی پر کیا کیا جائے کہ رد و بدل ہی زندگی ہے۔ امید ہے کہ مغل بھیا کے علم و دانش سے سمت نئی بلندیاں چھوئے گا۔

چاچو ہر بار کی طرح اس بار بھی سمت کا ربط دینا بھو گئے۔
 

الف عین

لائبریرین
ربط تو میری دستخط میں ہی رہتا ہے نا۔۔۔ اس لئے دینا ضروری نہیں سمجھا۔ بہر حال اب دے دیتا ہوں ربط
 
شکریہ شمشاد بھائی ، بس دعا کیجے کہ منحوس بجلی والوں کو رحم آجائے اور میں اپنی ذمہ داری بہ احسن خوبی انجام دے پاؤں۔
السلام علیکم
واہ بھائی اسے کہتے ہیں ہوشیاری ذمّہ داری اٹھانے سے پہلے ہی بچاؤ کی ڈھال تیار کرلی۔ مبارک ہو یہ نئی ترقّی ۔
 

مغزل

محفلین
بابا جانی اور سعود بھائی آپ سے دو ایک دن میں تفصیلی بات کرنی سمت کے لیے ۔ ۔امید ہے آپ رہنمائی کیجے گا۔
 
Top