الف عین
لائبریرین
اب سمت میں پردیسی کے حنا ٹمپلیٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔ اگرچہ کئی بار این ویو میں اس کی سی ایس ایس کو تدوین کرنے کی ضرورت پیش آئ لیکن میں نے اب ہر فولڈر میں ہی یہ فائل رکھ دی ہےء کہ الگ الگ فولڈر میں اس کی سیٹنگ مختلف ہو سکتی ہے۔ اس کو استعمال کرنے میں جو پریشانیاں ہوئیں وہ یہ کہ درمیانی صفحے پر روابط نہیں دئے جا رہے تھے۔ بمشکل یہ ممکن ہو سکا۔ اس کے علاوہ سائڈ پینلس میں روابط کا ربط پیدا ہونے کے بعد کا سائز محض 9 پائنٹ ہے۔ اور یہ انٹری میں سی ایس ایس میں نہیں پا سکا، این ویو کا سی ایس ایس آڈیٹر بھی ناکام رہا۔ فرنٹ پیج میں کبھی کبھی اس کا فانٹ بڑھانا ممکن ہو سکا، لیکن ہر بار نہیں۔ بہر حال مجموعی طور پر کم از کم پردیسی اور شارق کی ٹمپلیٹس ممکن ہے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ٹھیک کام کرتی ہوں، میں نے اردو نقش میں کرنا چاہا تو کام نہیں کر رہی ہیں۔
میں نے جدول بھی بنا کر دیکھا لیکن ہر براؤزر میں ہر سیل کا سائز مختلف نظر آتا ہے، کہیں کہیں اتنا لمبا کہ تحریر یا تو بہت نیچے سے شروع ہوتی نظر آئ یا تحریر کے بعد کافی خلا۔ اس لئے اسے بھی چھوڑ دیا۔
میں نے جدول بھی بنا کر دیکھا لیکن ہر براؤزر میں ہر سیل کا سائز مختلف نظر آتا ہے، کہیں کہیں اتنا لمبا کہ تحریر یا تو بہت نیچے سے شروع ہوتی نظر آئ یا تحریر کے بعد کافی خلا۔ اس لئے اسے بھی چھوڑ دیا۔