حسرت موہانی سمجھ ہی میں نہیں آتا کچھ ایسے دلربا تم ہو

عاطف بٹ

محفلین
سمجھ ہی میں نہیں آتا کچھ ایسے دلربا تم ہو​
قیامت ہو، غضب ہو، قہر ہو، آفت ہو، کیا تم ہو؟​
اندھیرے میں وہ آ لپٹے تھے پہلے کس کے دھوکے میں​
کہ جب آخر مجھے دیکھا تو شرما کر کہا، تم ہو!​
زمانے میں اگر کوئی نہیں اپنا تو کیا پروا​
کسی سے کیا غرض مجھ کو کہ میرا آسرا تم ہو​
رگِ جاں سے بھی ہو نزدیک لیکن وائے محرومی​
ابھی تک جانتے ہیں سب یہی تم کو، جدا تم ہو​
ندامت کیوں نہ ہو حسرت غرورِ پادشاہی کو​
سمجھنا چاہیے تھا کس کے کوچے کے گدا تم ہو​
مولانا سید فضل الحسن حسرت موہانی​
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب ،حسرت کا خوبصورت منفرد انداز
اندھیرے میں وہ آ لپٹے تھے پہلے کس کے دھوکے میں
کہ جب آخر مجھے دیکھا تو شرما کر کہا، تم ہو!
اعلیٰ انتخاب
 

عاطف بٹ

محفلین
Top