ابوشامل

محفلین
گزشتہ ماہ ایک سمر کیمپ کے سلسلے میں بالاکوٹ جانا ہوا۔ 12 روزہ سمر کیمپ کا مقصد رضاکارانہ جذبے کا فروغ اور کسی بھی قدرتی آفت آنے کی صورت میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تربیت دینا تھا۔ علاوہ ازیں سیر و تفریح اور پاکستان کے حسین علاقوں کا سفر بھی اس کیمپ کا ایک حصہ تھا۔
اس طرح زندگی کے یادگار ایام وہاں گزارنے کا موقع ملا۔ ان یادگار ایام کو آپ کے سامنے بھی پیش کروں گا جس سے بہت سارے لوگوں کی تصاویر کی فرمائش بھی پوری ہو جائے گی۔ مندرجہ ذیل ربط پر اس سمر کیمپ کا البم موجود ہے، ان 150 تصاویر میں ہمیں تلاش کیجیے :)

الخدمت سمر کیمپ 2008ء بالاکوٹ
 
ابوشامل

محفلین
شکریہ شیئر کرنے کا ابو شامل بھائی ۔۔ مون ود می والی پک آپ کی ہے نہ ؟
نہیں! آپ نے پہچاننے میں غلطی کی ہے، یہ میرے عزیز دوست اور اس یادگار دورے میں ہمسفر علی منظر ہیں جو ہمارے گروپ لیڈر تھے اور میرے اور ان کے بارے میں کیمپ میں مشہور تھا کہ ہم دونوں بھائی ہیں :) (شکل و صورت میں مشابہت کے باعث)
چلیں میں آپ کے لیے مسئلہ حل کر دیتا ہوں، صفحہ نمبر 5 پر دوسری سطر میں بائیں سے دوسری تصویر جس میں کئی افراد چشمے میں وضو کرتے دکھائی دے رہے ہیں اُن میں نیلا کیپ اور سیاہ شرٹ زین تن کیے جو "بزرگ" سب سے آگے وضو کر رہے ہیں انہیں "ابوشامل" کہا جاتا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
واہ فہد صاحب، چھوٹی چھوٹی ڈاڑھی اور چشمہ، مجھے تو کچھ کچھ اپنا حلیہ دکھائی دیا اس میں ;)
چلیں کچھ تو نسبت ہوئی چاہے چہرے مہرے کی مماثلت ہی کی سہی۔

بہت خوب فہد بھائی، بہت اچھا کیا جو یہ شریکِ محفل کیا۔
بس جی آپ کی خواہشات کی تکمیل کو مقدم جانا اور یہ قدم اٹھا لیا کہ جب انٹرنیٹ پر موجود ہیں تو کیوں نا محفل کے ساتھیوں کو مستفید کیا جائے؟؟
 
سارہ خان

محفلین
نہیں! آپ نے پہچاننے میں غلطی کی ہے، یہ میرے عزیز دوست اور اس یادگار دورے میں ہمسفر علی منظر ہیں جو ہمارے گروپ لیڈر تھے اور میرے اور ان کے بارے میں کیمپ میں مشہور تھا کہ ہم دونوں بھائی ہیں :) (شکل و صورت میں مشابہت کے باعث)
چلیں میں آپ کے لیے مسئلہ حل کر دیتا ہوں، صفحہ نمبر 5 پر دوسری سطر میں بائیں سے دوسری تصویر جس میں کئی افراد چشمے میں وضو کرتے دکھائی دے رہے ہیں اُن میں نیلا کیپ اور سیاہ شرٹ زین تن کیے جو "بزرگ" سب سے آگے وضو کر رہے ہیں انہیں "ابوشامل" کہا جاتا ہے۔

ھمم صفحہ نمبر پانچ تک تو گئی ہی نہیں تھی ۔۔ میں نے تو 1 ہی صفحہ دیکھ کر تکہ لگایا۔۔:tounge: سعود بھیا کے بعد ایک اور جوان بزرگ دیکھ کر اچھا لگا ۔۔;)
 
ابوشامل

محفلین
ھمم صفحہ نمبر پانچ تک تو گئی ہی نہیں تھی ۔۔ میں نے تو 1 ہی صفحہ دیکھ کر تکہ لگایا۔۔:tounge: سعود بھیا کے بعد ایک اور جوان بزرگ دیکھ کر اچھا لگا ۔۔
ادی سارہ! سعود بھائی تو باتوں سے واقعی بڑے جہاندیدہ بزرگ لگتے ہیں جبکہ میری باتیں تو بچکانہ ہوتی ہیں، کیوں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
 
سارہ خان

محفلین
نہ باتیں بچکانہ نہ حلیہ بزرگانہ ۔:)۔ بھلا کیپ پہنے بھی کبھی کوئی بزرگ دیکھا ہوگا کسی نے ۔۔۔:grin:

اور سعود بھیا کو تو ایویں ہی بڑی بڑی باتیں کرنے کا شوق ہے ۔۔ :rolleyes: وہ ایک ہی کافی ہیں جوان بزرگ محفل پر اور نہیں چاہییں ۔۔:tounge:
 
ابوشامل

محفلین
لو جی بزرگوں کے لیے کیپ کی حرمت کا اعلان ہو گیا ہے :( اب خبردار جو کسی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے ہم سے تو نوجوان ہی اچھے کہ عالم شباب میں ہی بڑی بڑی باتیں تو کر لیتے ہیں۔ چلیں محفل کو بھی نہیں چاہئیں اور ہمیں بھی شوق نہیں کہ فضول میں "چچا میاں" کہلوائیں :)
 
ساجداقبال

محفلین
بہت خوب ابوشامل بھائی۔ آپکی تصویر شریف دیکھ کر دل کو دریائے کنہار کی ٹھنڈک محسوس ہوئی۔
مجھے تو کہیں نظر نہیں آئی اس دریا میں مچھلیاں۔۔۔کیوں فہد بھائی؟
 
تعبیر

محفلین
کوئی اللہ کا بندہ/بندی بتائے گا کہ یہ تصاویر کیسے دیکھتے ہیں کہ مجھ سے نہیں ہوتا ایک تصویر دیکھنے کے بعد پھر back کرو اور دوسری تصویر کلک کرو۔ کیا next کا کوئی آپشن نہیں ہے؟؟؟
 
ابوشامل

محفلین
مچھلیاں‌ پکڑی تھیں کیمپ میں؟
نہیں بھائی، البتہ میرا چشمہ گر گیا تھا اسی جگہ وضو کرتے ہوئے، تو وہ پکڑا گیا تھا ڈبکیاں لگا لگا کر :) اور حیرت کی بات دیکھیے کہ اتنے تیز بہاؤ کے باوجود 15 سے 20 منٹ میں مل بھی گیا۔

مشکل ہے کوئی ہاتھ آئی ہو، سب کی سب پھسل گئی ہوں گی۔
شمشاد بھائی مچھلیاں پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی البتہ ناران جاتے ہوئے راستے میں ٹراؤٹ مچھلیوں کا ایک فارم ضرور دیکھا تھا۔
بہت خوب ابوشامل بھائی۔ آپکی تصویر شریف دیکھ کر دل کو دریائے کنہار کی ٹھنڈک محسوس ہوئی۔
مجھے تو کہیں نظر نہیں آئی اس دریا میں مچھلیاں۔۔۔کیوں فہد بھائی؟
دریائے کنہار میں مچھلیوں کے بارے میں کچھ تحقیق نہیں کی البتہ یہ معلوم ہوا کہ اس میں ٹراؤٹ مچھلی ہوتی ہے۔
کوئی اللہ کا بندہ/بندی بتائے گا کہ یہ تصاویر کیسے دیکھتے ہیں کہ مجھ سے نہیں ہوتا ایک تصویر دیکھنے کے بعد پھر back کرو اور دوسری تصویر کلک کرو۔ کیا next کا کوئی آپشن نہیں ہے؟؟؟
تو آپ right-click کر کے ہر تصویر کو نئی window یا tab میں کیوں نہیں کھول لیتیں؟؟
 
تعبیر

محفلین
ارےےےےےےےےےےہاں یہ ایسا میں نے کیوں نہین سوچا ؟؟؟

میں بھی نا کبھی کبھی عقلمندی کی انتہا کر دیتی ہوں دوسرے لفظوں مین عقلبندی کی ابتداء:laugh:
 
خاور بلال

محفلین
نہیں بھائی، البتہ میرا چشمہ گر گیا تھا اسی جگہ وضو کرتے ہوئے، تو وہ پکڑا گیا تھا ڈبکیاں لگا لگا کر :) اور حیرت کی بات دیکھیے کہ اتنے تیز بہاؤ کے باوجود 15 سے 20 منٹ میں مل بھی گیا۔

چشمے نے سوچا ہوگا کہ فہد صاحب تو نہاتے نہیں کم از کم میں‌ہی نہا لوں۔ بیس منٹ تک وہ منڈ کے نہاتا رہا اور اسکی تلاش میں آپ کو بھی ڈبکیاں‌لگانی پڑیں۔ یوں چشمے نے ایک تیر سے دوشکار کرلیے خود بھی نہایا اور آپ کو بھی نہلوادیا۔
 
ابوشامل

محفلین
ویسے حقیقت بتاؤں خاور؟؟؟ وہاں ہوا بھی یہی 12 دن کے دوران صرف اور صرف 2 مرتبہ نہانے کا موقع ملا (یا ہمت پڑی :) )۔ نلکوں میں آنے والا پانی اتنا ٹھنڈا تھا کہ بخار کا خطرہ ہو گیا تھا۔ بہرحال دو مرتبہ باقاعدہ نہانے کے علاوہ دو مرتبہ بارش میں بے قاعدہ بھی نہائے۔
چشمہ نے خود نہانے کی سازش تو کی لیکن اس شرارت کی قیمت اسے بہت بھاری چکانی پڑی، شیشے ٹوٹے تو نہیں لیکن ان پر بری طرح scratches پڑ گئے اور بالآخر کراچی واپس آ کر نئے لگوانے پڑے۔
 
Top