سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی (1)

طالوت

محفلین
حركة المقاومة الاسلامية
H A M A S

548px-Logo_of_Hamas.svg.png


حماس ، شیخ احمد یاسین ، عبدالعزیز رنتیسی اور محمد طہٰ کی قیادت میں 1987 میں قیام عمل میں لائی گئی ۔۔ مصر کی اخوان المسلمین سے روحانی طور پر تعلق رکھنے والی اس تحریک نے مجاہدین آزادی فلسطین کی جدو جہد میں ایک نئی روح پھونکی ۔۔ مسلح اور پھر سیاسی جدوجہد کرنے والی یہ جماعت كتائب الشهيد عز الدين القسام بریگیڈ نامی عسکری ونگ 25،000 سے زائد مجاہدوں پر مشتمل ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔۔ اس کے اراکین القواسمة کہلاتے ہیں ۔۔ 1994 سے 2005 تک 70 سے زائد خود کش حملوں میں حماس کے اراکین نے 480 کے قریب صہیونیوں کو نشانہ بناتے ہوئے واصل جہنم کیا ۔۔ علاوہ ازیں فلسطینیوں کے لیے ہسپتال اسکول اور دوسرے رفاع عامہ کے کاموں میں حصہ لینے والی حماس فلسطین کی دوسری جماعتوں میں سب سے ممتاز مقام رکھتی ہے ۔۔
image_news_2007_oct_30_yassin_300_0.jpg

22 مارچ 2004 کو حماس کے بانی شیخ احمد یاسین اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے میہں شہید ہوگئے ۔۔
rantisi.jpg

عبدالعزیز رنتیسی شیخ کے بعد ہی 17 اپریل 2004 کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے ۔۔
 

طالوت

محفلین
حماس کے موجودہ رہنما

hamas_leader.jpg

حماس کے رہنما محمود الظہر
mashal.jpg

حماس کے بانی رکن اور موجودہ سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل
Images_News_2007_Oct_29_nazzal22_300_0.jpg

محمد نزال خالد مشعل کے دست راست اور اہم رہنما
Images_News_2007_Oct_28_Images_interview_marzooq3_300_0_1_300_0.jpg

انجینیر موسٰی ابو مرذوق
12004391642.jpg

حماس کے رکن اسمبلی اور وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ​
 

طالوت

محفلین
یہ وہ ہیں جنھوں نے ذلت کی زندگی کے لیے جواز نہیں ڈھونڈے ، بہانے نہیں تراشے، عزت کی موت کو ترجیح دی ہے
حماس کا عسکری ونگ مارچ کرتے ہوئے
hamas05.jpg

حماس کی سپاہ "قسام" راکٹوں کے ساتھ
qassam04.jpg

ریم رئیسی حماس کی پہلی جانباز خاتون جنھوں نے 4 صہیونیوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا
_39739653_suicide203b.jpg

حماس کے فلسطینی شیر
hamas_war0402.jpg
 

طالوت

محفلین
ٍٍٍٍصہیونی سورماؤں کی بہادری کے مناظر

جنوری 2009 غزہ : اسرائیلی سورماؤں کی بہادری کا منظر
4281.jpg

فلسطینی شہدا بچوں کا جنازہ
article-0-02EE7859000005DC-597_468x305.jpg


(یاد رہے کہ آج سے (سعودی عرب میں) گوگل حماس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کر رہا ، فلسطینی رہنما محمد نزال نے ساری دنیا خصوصا پاکستان سے میڈیا سپورٹ ، کھانے پینے ، ادویات اور اقوام متحدہ میں سیاسی مدد کی اپیل کی تھی)​
--------------
بشکریہ مرکز اطلاعات فلسطین و انگریزی وکیپیڈیا
وسلام
 

زینب

محفلین
اللہ پاک حماس کو اور سارے فلسطینوں کو ہمت حوصلہ اور طاقت دے تاکہ وہ تمام مسلمانوں کے دشمن کا نام و نشان مٹا سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
اقبال نے کہا تھا

زمانہ اب بھی نہیں جس کے سوز سے خالی
میں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود میں ہے
تری دوا نہ جنیوا میں ہے نہ لندن میں
فرنگ کی رگ جاں پنجہ یہود میں ہے
سنا ہے میں نے، غلامی سے امتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذت نمود میں ہے

رئیس امروہی کہہ گئے

عرب کو تھا جس اپنی عظمت پہ ناز
وہ عظمت دھری کی دھری رہ گئی
ہوا غرق پیٹرول جوش جہاد
حیا تیل کی دھار میں بہہ گئی​

فلسطین و غزہ کے تازہ ترین حالات کے لیے مرکز اطلاعات فلسطین پر جائیے کہ شاید وہ اس سے ہی مطمئن و پرسکون ہوں کہ عالم اسلام ان کی خبر تو رکھتا ہے ۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
اسے سیاست کے فورم میں منتقل کر دیا ہے۔ پلیز تصاویر کے فورم میں سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں۔ شکریہ۔
 

زیک

مسافر
طالوت: حماس کو قائم کرنے اور مقبول بنانے میں اسرائیل کا کتنا ہاتھ تھا کیا اس پر بھی آپ روشنی ڈالیں گے؟
 

غازی عثمان

محفلین
طالوت: حماس کو قائم کرنے اور مقبول بنانے میں اسرائیل کا کتنا ہاتھ تھا کیا اس پر بھی آپ روشنی ڈالیں گے؟


میرے خیال میں آپ کو خود اس معاملے پر روشنی ڈالنی چاہیے، تاکہ اسرائیل کہ ساتھ مل کر مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث اس تنظیم کا خفیہ ایجنڈا منظر عام پر آئے ساتھ میں یہ بھی بتائیے گا کہ جب اسرائیلی حمایت یافتہ یہ تنظیم انتخابات میں دھاندلی کرکہ الفتح کو ہرا کر برسر اقتدار آئی تو جمہوریت کا راگ الاپنے والے پورے کہ پورے مغرب میں کھلبلی کیوں مچ گئی تھی ،، کیوں امریکی حکام نے فراہمی و نکاسی آب تک کہ لئے اسرائیل کی محتاج فلسطینی اتھارٹی کو ان سے چھیننے کی کوششوں لئے سرمایہ فراہم کرنا شروع کردیا ،، کیوں دنیا بھر کہ بنکوں کو فلسطین منی ٹرانسفر کرنا بند کردی تھی، جب محمود الظہار، محمد نزال اور ہانیہ نے امدادی رقوم فلسطین میں داخل ہونے کہ کوشش کی تو انہیں کیوں روکا گیا ،، ہانیہ پر فائرنگ کیوں کی گئی، کیا اس رقم کہ فلسطین میں اسرائیلی مفادات کا تحفظ نہیں ہوتا۔
کیوں اسرائیل نے حماس کو تنہا کردینے کی امریکی کوششوں کو نہیں روکہ ،، حالانکہ اسرائیلی وزیر اعظم بقول خود انکے اتنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں کہ امریکی صدر کو اقوام متحدہ میں پیش ہونے والی کسی بھی قراداد کو ویٹو کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔


کیوں اسرائیل اپنے ہی بنائے ہوئے لوگوں کو قتل کرتا رہا اور الفتح کو غزہ میں گڑبڑ پھیلانے کہ لئے استعمال کرتا رہا ،،

محترم یہ بھی ضرور بتائے گا کہ اسرائیل حماس کو فی خودکش حملے کتنے امریکی ڈالر ادا کرتا تھا۔۔

آپ کہ جواب کا شدد سے منتظر

غازی عثمان
 
Top