سم لوکیشن.

ایم اے راجا

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ کسی خاص مقام پر موجود کسی سم (فون) کی لوکیشن ٹریس کی جا سکے.
مثلا 25 مارچ سے 29 مارچ تک میرے گھر میں موجود فون سم کی موجودگی جانی جا سکے.
اگر کسی صاحب کو اس بارے معلومات ہیں تو رینمائی کرے اور مدد کرے. شکریہ.
 
arifkarim

معطل

ٹیلی فون کمپنی سے رابطہ کریں
 
یاز

محفلین
جیو فینسنگ نامی عمل سے ایسا پتا چلایا جاتا ہے شاید۔ تاہم یہ بھی پولیس (یا دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں) اور موبائل فون کمپنیوں کے تعاون سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جیو فینسنگ نامی عمل سے ایسا پتا چلایا جاتا ہے شاید۔ تاہم یہ بھی پولیس (یا دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں) اور موبائل فون کمپنیوں کے تعاون سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
میرے خیال میں کوئ کمپنی یہ سہولت عوام کو فراہم نہیں کر تی ۔ (شاید کسی ملک میں بھی نہیں)
 
جہاں تک میرا علم ہے، اس کے مطابق سم کی موجودہ لوکیشن تو معلوم کی جا سکتی ہے مگر کسی وقت میں کسی خاص لوکیشن پر کسی سم یا فون کی موجودگی معلوم نہیں کی جا سکتی.
یا کم از کم پبلک ڈومین میں نہیں بتائی جا سکتی
 
سم جس وقت ایکٹو ہوتی ہے اس وقت لوکیشن کی رہنمائی بہت حد تک ممکن ہے۔ وقت گزرنے کے بعد ٹاور تک ہی راہنمائی مل سکتی۔ لیکن راجہ صاحب جو پوچھ رہے وہ شاید ابهی ممکن نہیں۔
 
یاز

محفلین
میرے خیال میں کوئ کمپنی یہ سہولت عوام کو فراہم نہیں کر تی ۔ (شاید کسی ملک میں بھی نہیں)
جی بالکل۔
کمپنی میں کسی میل ملاپ سے ہی یہ تفصیل نکلوائی جا سکتی ہے۔ دوسرے یہ کہ ایم اے راجا صاحب نے جو سوال کیا ہے، یعنی کہ ان تواریخ میں کون کون سی سم اس گھر میں موجود رہی ہے۔ اس کے لئے تمام موبائل کمپنیوں سے یہی ملاپ کرنا پڑے گا۔
دوسرا طریقہ وہی پولیس یا سیکیورٹی ایجنسیوں سے مدد لینے والا ہے۔
 
شاید یہ اس طرح سے ممکن ہو سکے کہ کسی خاص وقت پر کسی لوکیشن سے ہونی والی کالز کا ریکارڈ مل جائے، جو کہ فی الحال کم از کم پبلکلی ممکن نہیں.
 
محمدصابر

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ سم کی جگہ کا پتہ صرف متعلقہ کمپنی کے پاس ہی ہوتا ہے وہ اسے کس کس وقت اپنی ڈیٹا بیس میں محفوظ کرتی ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہو سکتی ہے لیکن عام سیکورٹی ادارے جو ریکارڈ نکلوا سکتے ہیں اس میں سم کی کالز کا ریکارڈ ہوتا ہے لیکن ہر ریکارڈ کی تفصیل میں شناختی کارڈ نمبر ،نام وغیرہ کے ساتھ اس ٹاور کا ایڈریس بھی ملتا ہے جس سے اس وقت منسلک ہو کر کال کی جا رہی ہوتی ہے اب بندہ گھر کے اندر سے کال کر رہا ہو یا یا گھر سے باہر کھڑا ہو یا ساتھ والے گھر میں فون لے جا کر کال کر رہا ہے اس بات کا پتہ نہیں چلتا۔ لہذا گھر کا اندر چیک کرنے کے لئے شاید آپ کو کہیں سے کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہو۔
 
ایم اے راجا

محفلین
محمد تابش صدیقی محمد صابر طمیم یاز
میں مخصوص دنوں میں مخصوص گھر میں موجود موبائیل کا پتہ لگانے کی کوشش میں ہوں۔ مجھے کسی نے یہ بتایا تھا کہ ایسا طریقہ موجود ہے جس سے یہ پتہ چلایا جا سکتا ہیکہ کسی خاص مقام پر کسی خاص وقت پر کس کس سم یعنی موبائیل کی لوکیشن موجود تھی اور یہ ریکارڈ 90 روز تک محفوظ رہتا ہے۔ مجھے اس بارے میں مکمل معلومات و طریقہ کار درکار ہے تا کہ میں اگلا قدم اٹھا سکوں۔
 
شاید فورنسکس اداروں کے پاس ایسی معلومات ہوں فاتح
 
Top