شمشاد
لائبریرین
سنئیے، آپ کا بچہ آپ سے کچھ کہہ رہا ہے
1 – جب میں کوئی اچھا کام کروں تو میری حوصلہ افزائی کریں۔ مجھے کوئی انعام دیں۔
2 – مجھ سے جو وعدہ کریں اسے پورا ضرور کریں۔
3 – مجھے دوستوں میں معزز بنائیں۔ کوئی چیز زیادہ مقدار میں لائیں جو میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں یا استعمال کروں۔
4 – جب مجھ سے غلطی ہو تو براہ مہربانی مجھ پر چیخیں چلائیں نہیں۔نرمی سے مجھے میری غلطی بتا دیں۔
5 – چھٹی کے دن مجھے بہن بھائیوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے ساتھ لے جائیں۔
6 – سزا دیتے وقت یہ بتانا نہ بھولیں کہ سزا کیوں دی جا رہی ہے۔
7 – مجھے نکما، گدھا، بے وقوف کہہ کر نہ پکاریں۔
8 – مجھ سے چیزیں چھپا چھپا کر نہ رکھیں۔ اس طرح میں چوری کی طرف آ سکتا ہوں۔
9 – مجھے اچھی کہانیاں سنانے کے لیے وقت ضرور نکالیں۔
10 – اپنے دوستوں سے ملنے جائیں تو ممکن ہو تو مجھے بھی ساتھ لے لیں۔
11 – اچھے اچھے معلوماتی کیسٹ اور سی ڈی اور وڈیو فلم اور کتابیں لا کر دیں۔
12 – میرے سوالات کا، کیسے ہی کیوں نہ ہو، نرمی سے جواب دیں، غصہ نہ ہوں۔
13 – مجھے سب کے سامنے برا بھلا نہ کہیں، تنہائی میں سمجھائیں۔
14 – آپ دونوں میرے سامنے آپس میں نہ جھگڑیں۔
15 – مجھے دوسروں سے مقابلہ کر کے نہ بتائیں کہ فلاں ایسا ہے اور فلاں ایسا ہے۔
16 – مجھ پر تنقید ذرا آہستہ مگر تعریف بلند آواز میں کریں۔
17 – میرے ماتھے پر آپ کا بوسہ مجھے فخر سے بھر دیتا ہے۔
18 – آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی کبھی بچے تھے۔