سناٹا

ناعمہ عزیز

لائبریرین
شائد آپ فیصل آباد سے پہلی بار باہر قیام کر رہی ہیں۔ کچھ عرصہ تو لگے گا مانوس ہونے میں۔ :)
جی عثمان بھائی آتی جاتی رہی ہوں مگر فیملیز میں رہنا ملنا ملانا اور بات ہے یہاں میں اور میاں صاحب ہی ہوتے ہیں اور مجھے تو لگتا ہے کہ ابھی کافی عرصہ لگے گا :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اگر یہ ’’عارضہ‘‘ زیادہ عرصہ تک قائم رہے تو ڈپریشن کہلاتا ہے۔ :-(
بلاشک۔ آپکی بات سے اتفاق ہے مجھے اور ڈپریشن خود ایک ایسا مرض ہے جس سے نکلنا کسی طور آسان کام نہیں۔ آپ کے ساتھ وابستہ لوگ بھی اس کا شکار ہوتے ہیں اور پھر مشکلات اور بڑھ جاتی ہیں۔
 
شاندار، جبردست، جنداباد۔
میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ اس تنہائی کا اتنا فائدہ تو ہو رہا ہے کہ تم لکھ رہی ہو، مجھے بھی ایسی تنہائی چاہئے مگر کبھی کبھی۔ تم کسی دعا کی بات کر رہی تھیں اوپر۔ ایسی کوئی دعا بھی ہے جس سے بیگم بچوں سمیت کچھ کچھ عرصہ میکے گزار آیا کرے؟
سلمان بھائی سچی آپ سے کوئی ذرا سی بھی دشمنی ہوتی تو میں نے یہ والا مراسلہ بھابھی کو دیکھا دینا تھا پر جائیں آپ بھائی ہیں یہ سوچ کر ہی معاف کیا ;)
اور اللہ نا کرے کبھی آپ کو ایسی تنہائی میسر آئے آپ بھابھی بچوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے رہیں ہمیشہ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سناٹا اندھیرے کی مانند پر ہیبت ہوتا ہے اس سے پہلے کہ کوئی سا اندھیرا ہماری پوری ذات کو نگل لے روشنی ڈھونڈنے کی اپنی سی کوشش تو کرتے ہیں نا!
تو پھر اگر اندھیروں کو روشنی مات دے سکتی ہے تو سناٹے کا بھی کوئی مثبت توڑ ضرور ہوگا ......

سناٹوں کے حوالے کبھی دل نہ ہو کہ پھر سانس لینا بھی محال ہوجاتا ہے ...دل تو در نایاب ہے اس کے ہمراہ تو روشنی اور خوشبوﺅں کا سفر ہو تو بات بنتی ہے
...!!

ﷲ جی کسی دل کو سناٹوں کی وحشت سے آگاہ نہ کریں!
 
سلمان حمید

محفلین
سلمان بھائی سچی آپ سے کوئی ذرا سی بھی دشمنی ہوتی تو میں نے یہ والا مراسلہ بھابھی کو دیکھا دینا تھا پر جائیں آپ بھائی ہیں یہ سوچ کر ہی معاف کیا ;)
اور اللہ نا کرے کبھی آپ کو ایسی تنہائی میسر آئے آپ بھابھی بچوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے رہیں ہمیشہ :)
ارے میکے جانے کے لیے کون سی خاتون تیار نہیں ہوتی، اس کو بتاؤ گی تو وہ پیچھے پڑ جائے گی کہ پھر کب بھیج رہے ہیں؟ ہاں یہ نہ ہو کہ وہ یو فون والی ایڈ والا حساب ہو کہ بچے میرے پاس چھوڑ جائے :(
 
ہاہاہا اللہ کرے ایسا ہی ہو :p
 
Top