مغزل
محفلین
بھئی محمود۔۔ لگتا ہے تمہارے روقابط کراچی کے سارے شعراء سے ہیں۔۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جن کے مجموعوں کی ان پیج فائل دستیاب ہو اسے اقبال بھائی (مصحف اقبال توصیفی) کے ہاتھ بھیج دو۔ لیکن لگتا ہے کہ تم بھول گئے۔ ابھی آئے دن سننے میں آ رہا ہے کہ تمھارے پاس فلاں کتاب کی فائل ہے (یا شک ہو رہا ہے مجھے)۔ ہاشمی صاحب کی کتاب کی بھی فائل ہو تو بھججوا دو نا۔۔
بابا جانی ۔ آداب
ہاشمی صاحب کی چار کتابیں منصہِ شہود پر آچکی ہیں ان میں ایک ’’ یہ عرض پھر کروں گا ‘‘ بھی ہے ۔ہمارے ہاں طباعتی ادارے شاعر یا ادیب کو اپنا محتاج رکھنے کیلیے عموماً ان پیج کی فائل یا تحریری مواد نہیں دیتے (کہ کہیں اور نہ چلا جائے ) رات میری ہاشمی صاحب سے ملاقا ت ہوئی ہے ۔۔ ان سے میں کہہ دیا ہے ، جناب نے احباب کا شکریہ ادا کیا ہے اور فائل فراہم کرنے کی کوشش کا وعدہ کیا ہے ۔۔ جیسے ہی ملتی ہے میں پیش کردوں گا ، اقبال صاحب سے ملاقات آخری دو دن ہی رہی ۔اس عرصے میں شعری نشستیں برپا رہیں جناب کے اعزاز میں۔ نہ انہیں وقت مل سکا نہ ہی میں وقت نکال سکا ۔ اپنی سی کوشش کررہا ہوں دعا کیجیے کہ دو ایک کتابوں کا مواد روانہ کردوں۔
والسلام