سنا ہے تم بھی لکھتے ہو۔۔۔

سنا ہے تم بھی لکھتے ہو
وفا تصویر کرتے ہو
قلم سے جو ٹپکتے ہیں
وہ غم تحریر کرتے ہو
مرے کچھ درد ایسے ہیں
جو میں نے تم کو بھیجے ہیں
میرے سب غم سجا دینا
انہیں دلہن بنا دینا
نہیں تو ٹوٹ جائوں گا
جہاں سے روٹھ جائوں گا
سنا ہے تم بھی لکھتے ہو
وفا تصویر کرتے ہو
 
Top