تعارف سنا ہے درد کی گاہک ہیں چشم ناز اسکی

سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید سلفی کال بھیا
امید ہے کہ یہاں آپ کو "سرپرستی کی چھاؤں" وافر میسر ہو گی۔اوربھی بہت کچھ آپ کے شعری و ادبی ذوقِ سلیم کی خاطرمدارات کے شایاں ہو گا ۔
 
سلفی کال

محفلین
خوش آمدید سلفی کال بھیا
امید ہے کہ یہاں آپ کو "سرپرستی کی چھاؤں" وافر میسر ہو گی۔اوربھی بہت کچھ آپ کے شعری و ادبی ذوقِ سلیم کی خاطرمدارات کے شایاں ہو گا ۔
یہی محبت تو کھینچ لائی ہے ،، اور شاعر مشرق کے الفاظ میں کہ،، فقظ یہ بات کہ پیر مغاں ہے مرد خلیق
ان کی محفل میں نصیر ان کے تبسم کی قسم ،، دیکهتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا
 
سلفی کال

محفلین
یہ ممکنہ طور پر سلفی کال ہے، ماخذ سلف، اسلاف
خوش آمدید آپ کا نام جو بھی ہو۔

بہت شکریہ ذرہ نوازی ہے آپ کی
آپ ٹھیک سمجھے یہ واقعی سلف سے نسبت ہے
السَّلَفُ : كلُّ من تقدَّمَك من آبائِك وذوِي قرابتِك في السنِّ أَو الفضلِ { فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلاً لِلآخِرِينَ }

کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
ہو گئی کس کی نگہ طرزِ سلف سے بیزار؟
قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغام محمدؐ کا تمہیں پاس نہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل پر دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم ہے۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا رہے گا۔ :) خوش عام دید :)

سنا ہے درد کی گاہک ہیں چشم ناز اسکی
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی

مزید یہ کہ عربی سے سلام دعا ہونے کے باوجود جابجا "مشکور" کا لفظ استعمال کیا۔ :)
 
سلفی کال

محفلین
محفل پر دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم ہے۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا رہے گا۔ :) خوش عام دید :)

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی

مزید یہ کہ عربی سے سلام دعا ہونے کے باوجود جابجا "مشکور" کا لفظ استعمال کیا۔ :)

خیر مقدم کے لئے بہت شکریہ
اور اصلاح کرنے کابھی بے حدشکریہ
{فأولئك كان سعيهم مَشْكُورًا} عِنْد اللَّه أَيْ مَقْبُولًا مُثَابًا عَلَيْهِ
لھذا مجھے کہنا چاھئے تھا ، خیر مقدم کہنے والے تمام احباب کاشکر گزار ہوں
شكرا لكل من رحب بي
 
x boy

محفلین
علیکم السلام
اھلا و سہلا
شیخ ہمدان بن محمد کی تصویر جو آپ نے لگائی ہے کیا آپ انکی شاعری سے متاثر ہیں
 
سلفی کال

محفلین
علیکم السلام
اھلا و سہلا
شیخ ہمدان بن محمد کی تصویر جو آپ نے لگائی ہے کیا آپ انکی شاعری سے متاثر ہیں
وعلیک السلام ورحمۃ اللہ
فجزاك الله أطيب الجزاء
انا ممتن بالشكر لكل الذين رحبوا بي
شیخ کا نام حمدان بن محمد بن راشد ال مكتوم ہے،،اور شاعری سے محبت کرتے ہیں ،،
نتي۔جة الع۔مر ل۔ذَّت۔ها مع الس۔اقي
لو ارتشف قطرتين تسد من نبعه
 
سلفی کال

محفلین
شيخ کا نام حمدان بن محمد بن راشد ال مكتوم ہے،،اور شاعري سے محبت کرتے ہيں ،،
نتي۔جة الع۔مر ل۔ذَّت۔ها مع الس۔اقي
لو ارتشف قطرتين تسد من نبعه
 
proxy.php
 
Top