فائلیں ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھی ہیں واقعی جویریہ بہن کا کام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس پر کافی محنت کی ہے۔ اللہ ان کو اس کا اجر دے گا۔ میں آج کل ذرا وکیپیڈیا پر مصروف ہوں اس لیے محفل پر آنا ذرا کم ہوتا ہے اس لیے دیر سے پیغام پر معذرت۔ علاوہ ازیں آجکل مولانا مودودی کی ان کتب کی تلاش میں ہوں جن کو انفرادی یا اجتماعی سطح پر نئے قالب میں ڈھالا (یعنی (برقیایا) گیا تھا ایک ادارے نے کسی زمانے میں مولانا کی ایک کتاب کی ای بک بنائی تھی اور اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چند روز میں مولانا پر اپنے کام کا تمام مواد عطیہ کرنے کو تیار ہیں۔ دعا کریں یہ کام بن جائے تو انشاء اللہ جیسے ہی حاصل ہوگا میں اسے یہاں پیش کردوں گا۔