سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

یاز

محفلین
واہ واہ۔ کیا خوب لڑی ہے جناب اور کیا ہی پرلطف اشعار شامل کئے گئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
عاجزانہ سی شراکت میری جانب سے بھی

مومن اور غالب کے مصرعہ جات کی مدد سے

تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
شرم تم کو مگر نہیں آتی
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
میر اور سودا کے اشعار کا محلول بنانے کی کوشش

آیا تو سہی وہ کوئی دم کے لیے لیکن
خدامِ ادب بولے ابھی آنکھ لگی ہے
 
آخری تدوین:
بہت نوازش تابش بھائی۔ مجھے اوزان و بحور کا زیادہ اندازہ تو نہیں ہے، تاہم عروض وغیرہ کی مدد سے کوشش کرتا ہوں کہ ہم وزن مصرعہ جات جوڑے جائیں۔
ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ دونوں مصرعوں کو گنگنائیں، سمجھ آ جائے گی۔ :)
 

یاز

محفلین
بہت نوازش تابش بھائی۔ مجھے اوزان و بحور کا زیادہ اندازہ تو نہیں ہے، تاہم عروض وغیرہ کی مدد سے کوشش کرتا ہوں کہ ہم وزن مصرعہ جات جوڑے جائیں۔

شکریہ جناب۔ کوشش کر رہا ہوں کہ وزن کا دھیان کر پاؤں۔ امید ہے کہ جلد افاقہ ہو گا۔
ابھی اوپر والے تینوں اشعار کو ہم وزن کرنے کی کوشش کی ہے۔ پھر سے دیکھئے ذرا۔
 

یاز

محفلین
سبط علی صبا اور مرزا غالب سے معذرت کے ساتھ

گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر
لوگوں نے مرے صحن میں رستے بنا لئے
 

یاز

محفلین
نواب مصطفیٰ خان شیفتہ اور مرزا غالب سے پھر معذرت

شاید اسی کا نام محبت ہے شیفتہ
نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
 
آخری تدوین:
Top