سندھ سلامت فونٹ سرور

سجاد علی

محفلین
سندھ سلامت ڈاٹ کام سندھی زبان کو انٹرنیٹ پر فروغ دینے کے لیئے ہر وقت کوشاں ہے، سندھیوں کو انٹرنیٹ پر سندھی لکھنے کے لئے encourage کرنے کے لئے ان کو اپنے بلاگز اور ویبسائیٹ سندھی میں بنانے کے لیئے مدد بھی فراھم کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویبسائیٹس پر سندھی لکھائی کو سندھی فونٹ کی خوبصورتی دے کر عام سندھیوں کے لئے سندھی لکھنے اور پڑھنے کو پرکشش بنانے کی کوششیں کی ہیں۔
جیساکہ سندھی زبان کی کمپیوٹر پر لکھائی کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت سارے سندھی فونٹ ڈولپرز نے سیکڑوں فونٹ بنائے ہیں جن میں اسٹائلش، ٹائپوگرافک اور ویب فونٹ شامل ہیں مگر ایک بات کی شدت سے کمی محسوس ہورہی تھی کہ کوئی ایک ایسا مرکزی پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں پر تمام فونٹس کو یکجا کرکے ان کی کو ترتیب دی جاسکے اور ان کی دیکھہ بھال منظم طریقے سی کی جاسکے، فونٹس کو مختلف categories میں رکھا جاسکے جہاں سے مطلوبہ فونٹ آسانے سے تلاش کیا جاسکے۔ نہ صرف اتنا بلکہ فونٹ کی تفصیل کے ساتھ ساتھ فونٹ ڈولپرز کا بھی تعارف شامل کیا جاسکے۔ انگریزی اور سندھی میں تلاش کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
ان ساری باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ سلامت ڈاٹ کام بے یہ خود ہی یہ ذمہ داری اپنے سر اٹھائی اور سندھی فونٹ سرور کا بیٹا ورجن تیار کرلیا جس مین مذکورہ ساری سہولتیں شامل ہیں۔

ويب نظارو
3311


موبائيل نظارو
3312


لنک ہے:
مزید معلومات سندھ سلامت ڈاٹ کام کا یہ دھاگہ ملاحظہ فرمائیں​
 

سارہ خان

محفلین
اچھی کوششیں ہیں ۔۔۔ خوبصورت فونٹس نظر آ رہے ہیں ۔۔
سندھی تو بہت سارے لوگ لکھتے نظر آتے ہیں لیکن بلاگز وغیرہ کم ہی لکھتے ہیں ۔۔۔
 

عبیدتھہیم

محفلین
فیس بک پر ٹریفک زیادہ ہوتا ہے اس لیئے :-P
اس لیے نہیں کہ ٹریفک زیادہ ہوتا ہے، بلکہ اسلیے کہ فورمز پر ٹائم لائن کے ساتھ ہوم پیج پر تحریریں تصاویر کے ساتھ نظر نہیں آتیں اور فورمز میں کسی بھی تحریر میں جواب ارسال کرنے لیے تھریڈ کو کھولنا لازم ہے۔ صرف وقت بچانے کے لیے۔۔ :glasses-nerdy:
 

bilal260

محفلین
بہت اچھا کام کیا جا رہا ہے۔ مگر مجھے تو سندھی زبان نہیں آتی کیا میں اس سندھی ویب سائیٹ پر سارا کام یعنی بات چیت اردو میں کر سکتا ہوں؟
 
Top