سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

news157-580x303.jpg

http://www.saach.tv/2014/01/05/news6-251/
 
جو کوٹہ سسٹم 40 سال پہلے بنایا گیا تھا وہ بظاہر اب قابل عمل نہیں ہے۔ اب تمام فریقین کو اس پر بیٹھ کر دوبارہ غور و فکر کرنا چاہئے۔ کسی بھی طبقے کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے۔
 

کاشفی

محفلین
یونی کوڈ میں خبر پوسٹ کی جائے تو مناسب ہے۔۔۔تصویری خبر شیئر کرنا محفل کی پالیسی کے خلاف ہے شاید۔۔اُمید ہے اراکین اس کا خیال کریں گے۔۔
سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی
214560-ShahMehmoodqureshiFile-1388933837-638-640x480.jpg

بلدیاتی انتخابات کے لئے جو نظام اور اندازاپنایا گیا ہے، اس سے لگتا ہے الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کرتی ہے تو ان کے ساتھ ہیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر ایم کیو ایم سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کرتی ہے تو ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے جو نظام اور اندازاپنایا گیا ہے، اس سے لگتا ہے الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عوام پر ایم این ایز اور ایم پی ایز مسلط ہیں۔ عوام کو ان سے نجات دلا کر حق دلائیں گے۔ کل حیدرآباد سے عمرکوٹ تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔

 

کاشفی

محفلین
پی ٹی آئی والے بالکل بھی حیران و پریشان نہیں ہیں کیونکہ وہ صرف حق اور سچ کے ساتھ ہیں۔
پی ٹی آئی کے ہمدردان منافقت سے کام نہ لیں۔۔کبھی وہ صوبے بنانے والوں کو غدار کہتے ہیں ۔۔اور جب ان کا اپنا کوئی صوبے بنانے کی طرفداری کرے تو وہ حق اور سچ نظر آتا ہے۔۔
اس کو کہتے ہیں منافقت اور تعصب۔۔جو کوئی دوسرا بولے تو غدار اور جب کوئی اپنا بولے تو وہ صحیح۔۔
پی ٹی آئی کے ہمدردان کچھ ہوش سے کام لیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی پی ٹی آئی کے ہمددردان اور ایم کیو ایم کے ہمدرددان ہوش سے کام لیں اور جو بھی پاکستان توڑنے کی بات کرے اسے غدارِ پاکستان کہنے میں ذرا بھی نہ ہچکچائے۔
 
Top