مبارکباد سند باد کی مشاق کے عہدے پر ترقی

شمشاد

لائبریرین
سندباد نے کہا:
شمشاد نے کہا:
سندباد کو مشاق کا عہدہ ملنے کی بہت بہت مبارک
شمشاد بھائی بہت بہت شکریہ
مشاق کے عہدے پر فائز کرنے کے لئے منتظمین کا ممنون ہوں۔

یہ سب آپ کا اپنا ہی کیا دھرا ہے جناب۔ منتظمین کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ :wink:
 
سندباد

کئے دھرے کی تو سزا ملنی چاہئے لیکن یہاں تو انعام مل رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم ہے کہ آپ بہت مصروف ہستی ہیں لیکن پھر بھی ماوراء کو کہتا ہوں کہ سزا کے طور پر “ علی پور کا ایلی “ کے کچھ صفحات لکھنے کے لیے آپ کو بھیج دے۔ :wink:
 
سندباد

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
مجھے معلوم ہے کہ آپ بہت مصروف ہستی ہیں لیکن پھر بھی ماوراء کو کہتا ہوں کہ سزا کے طور پر “ علی پور کا ایلی “ کے کچھ صفحات لکھنے کے لیے آپ کو بھیج دے۔ :wink:
شمشاد بھائی، آپ طنز بھی کرتے ہیں۔ مجھے آج پتہ چلا۔ ویسے میں "ہستی" نہیں ایک کمزور انسان ہوں۔ آج کل مصروفیت کچھ کم ہوئی ہے۔ آپ کی سزا مجھے قبول ہے۔
حال ہی میں میرے پبلشنگ ادارے کے زیر انتظام اقبال پر ایک کتاب شائع ہوئی ہے۔ اس کے چھ سو سے زائد صفحات ہیں۔ میں اس کو اردو محفل کی لائبریری میں پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ تین کتابیں اور بھی ہیں جنہیں‌ میں‌ جلد از جلد پوسٹ کرنے کا خواہش مند ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
توبہ توبہ استغفر اللہ، میں اور طنز اور پھر آپ پر

دیکھ لیں ساتھ ہی آپ نے اپنے “ ہستی “ ہونے کا ثبوت بھی خود ہی دے دیا۔ اب کوئی میرے جیسا کمزور انسان تو اتنا بڑا بیڑہ نہیں اٹھا سکتا۔

دعا ہے اللہ تعالی آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے۔
 
Top