سنوکر کے سابقہ عالمی چمپئن محمد یوسف

ویسے یہ صاحب سنوکر کے amateur چیمپیئن ہیں۔ جس حریف کو انھوں نے شکست دی تھی وہ پروفیشنل سرکٹ میں 91 سے اوپر رینکنگ حاصل نہیں کر سکا۔
 

علی وقار

محفلین
یقین نہیں آتا ہے کہ تیس برس گزر گئے۔ گو کہ امیچور چمپئن رہے مگر ہیں ٹیلنٹڈ۔ :)

محمد یوسف نے اپنے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ بات بتائی تھی۔ ان سے پوچھا گیا، آپ اپنی فزیکل ٹریننگ کے متعلق بتائیں۔ محمد یوسف نے اپنے مخصوص ڈھیلے ڈھالے انداز میں جواب دیا تھا، بھائی میں جس فلیٹ میں رہتا ہوں، وہ کوئی ٭ منزل پر ہے (نمبر بھول گیا، شاید بارہ چودہ کہا تھا)، سیڑھیاں چڑھ کر جاتا ہوں، بس یہی میری ایکسرسائز ہے، یہی میری فزیکل ٹریننگ ہے۔

اس کے بعد، ایک عدد گانا سنایا تھااور یوں پیسے پورے۔ :)

دلچسپ انسان ہیں، عموماً ان کے انٹرویو اسی طرح کے ہوتے ہیں۔
 
Top