نوازش محترم برادر میں وصالِ الف کو بھول رہا تھا ورنہ درد انگیز کا انتخاب ہی چاہ رہا تھا ۔ تدوین کر دی اور تجھ کو بھی تم سے بدل دیا ہے۔ سپاس گزار ہوںابن رضا بھائی آپ نے کرب کو جگر کے وزن پر باندھا ہے اسے درد کے وزن پر موزوں کیجئے مثلاً ۔۔یہ کرب انگیز سا رستہ ۔وغیرہ ۔۔۔ اور کیوں کہ مسلسل اور مربوط نظم ہے لہذا اگر تو ۔تیرا کا لہجہ اختیار کیا جائے تو کوشش کریں کہ آ خرتک یہی رکھیں۔اگر تم تمہارا وغیرہ ہو تو بھی ۔
جی استاد محترم اچھی تراش فرمائی ہے کہ نکھار آ گیا ہے۔ جزاک اللہ خیرمناسب ہو گئی ہے تاہم اس میں ’’ابھی بھی‘‘ بہتری کی گنجائش ہے۔
اس کو ہفتے دو ہفتے بعد خود ایک بار تنقیدی نگاہ سے دیکھئے گا، اور جو بہتری سمجھئے، کر دیکھئے گا۔ خود تنقیدی کا عمل جاری رہنا چاہئے۔
جی بہتر استادِ محترممیرا خیال۔۔۔ ۔
مبادا بے دھیانی میں
۔۔۔ دھیان میں 'ی' معلنہ نہیں۔ محض دھان تقطیع میں آتا ہے، یہاں "خیالی" کیا جا سکتا پے
کِیا ہو منتخب تم نے
یہ درد انگیز سا رستہ
۔۔درد انگیز رستہ؟ بات سمجھ میں نہیں آئی۔
ابھی بھی وقت ہے باقی
۔۔۔ ابھی بھی وقت باقی ہے، زیادہ رواں نہیں؟