سنو لوگوں!! میری آنکھیں خریدو گے؟

نیلم

محفلین
سنو لوگوں۔۔!!

میری آنکھیں خریدو گے۔۔۔؟
بہت مجبور حالت میں
مجھے نیلام کرنی ہیں
کوئی مجھ سے نقد لے لے
میں تھوڑے دام لے لوں گا
جو پہلی بولی دے دے بس
اُسی کے نام کر دوں گا
مجھے بازار والے کہہ رہے ہیں
کم عقل تاجر

ارے لوگوں، سنو۔۔!!
نہیں میں حرص کا خواہاں
نفع نقصان کی شطرنج نہیں میں کھیلنے آیا
کوئی مجھ کو کہے نہ منچلا سا بے ہنر تاجر
بتا پاؤں کس طرح ،
کس تشویش میں ہوں میں

سنو لوگوں۔۔!!
بڑی محبوب ہیں مجھ کو
میری یہ نیم تر آنکھیں
مگر اب بیچتا ہوں کہ ۔۔!!
مجھے ایک خواب کا تاوان بھرنا ہے
 
بہت خوب نظم :)
شاید آپ نے فیس بک سے لی ہے
شاعر کا نام نہیں لکھا دراصل یہ نظم ایک ہایکو کی نقل ہے
میری ایک فیس بک کولیگ کنول حسین جو کہ بہت اچھی شاعرہ ہیں ان کی ایک ہایکو ہے
ٹھیک طرح سے یاد نہیں شاید کچھ یوں ہے
سنو پیارے
میری آنکھیں خریدو گے؟
مجھے ایک خواب کا تاوان بھرنا ہے۔
شرک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 

نیلم

محفلین
بہت خوب نظم :)
شاید آپ نے فیس بک سے لی ہے
شاعر کا نام نہیں لکھا دراصل یہ نظم ایک ہایکو کی نقل ہے
میری ایک فیس بک کولیگ کنول حسین جو کہ بہت اچھی شاعرہ ہیں ان کی ایک ہایکو ہے
ٹھیک طرح سے یاد نہیں شاید کچھ یوں ہے
سنو پیارے
میری آنکھیں خریدو گے؟
مجھے ایک خواب کا تاوان بھرنا ہے۔
شرک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
جی انکل میں نے پہلے جو پڑھی تھی وہ کچھ اس طرح پڑھی تھی ،،،
،،،،،
سنو لوگوں !
میری آنکھیں خریدو گے
مجھے ایک خواب کا تاواں بھرنا ہے
اک ایسا خواب تھا
جو جاگتی آنکھوں سے دیکھا تھا
بڑے ہی چاؤ سے اور
کتنےارمانوں سے دیکھا تھا
مگر دیکھے ہوئے اُس خواب کی تعبیر اُلٹی ہے
نہیں شکوہ کسی سے اپنی ہی تقدیر
اُلٹی ہے
جو اب تک ہوچکا ہے
مجھ کو وہ نقصان بھرنا ہے
اب آنکھیں بیچ کر ہی
خواب کا تاوان بھرنا ہے '
،،،،،،
پھر نیٹ پر تلاش کے بعد اوپر والی ملی تھی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ بیانہ لے لو۔۔۔۔ اور آنکھوں بھجوا دو۔۔۔ یوں رونے کی ضرورت نہیں۔۔۔ بقیہ اور چاہیے ہوں تو بھی بتا دینا۔۔۔۔

zcqa-1396326-1.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سنو لوگوں۔۔!!
ارے لوگوں، سنو۔۔!!
سنو لوگوں۔۔!!
ایک عرض ہے ۔
جب کسی جمع کے صیغے کو حرف ندا میں استعمال کیا جاتا ہے یعنی مخاطب کیا جاتا ہے تو نون غنہ ہٹادیاجاتا ہے۔
مثلا"
سنو لوگو۔۔۔ اے انسانو ۔۔۔ اے تاجرو ۔۔۔ اے خریدارو
 

نیلم

محفلین
یہ بیانہ لے لو۔۔۔ ۔ اور آنکھوں بھجوا دو۔۔۔ یوں رونے کی ضرورت نہیں۔۔۔ بقیہ اور چاہیے ہوں تو بھی بتا دینا۔۔۔ ۔

zcqa-1396326-1.jpg
جی نہیں آپ کو تو نہیں دینی میں نے آنکھیں اتنے سے پیسوں میں آپ نے لے کر آگے جا مہنگے داموں فروخت کر دینی ہیں :D
 
Top