سنکیانگ میں پولیس کی کارروائی، 16 افراد ہلاک

کاشفی

محفلین
سنکیانگ میں پولیس کی کارروائی، 16 افراد ہلاک
204995_44168366.jpg

چینی صوبے سنکیانگ میں پولیس کی ایک کارروائی میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام سنکیانگ صوبے میں کاشغر شہر کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔

سنکیانگ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کاشغر شہر میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ایک کارروائی کی۔ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ یہ جرائم پیشہ افراد آتشیں اسلحے، چاقوؤں اور بارودی مواد سے لیس تھے۔ اس آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار اور 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ چند سال قبل اسی علاقے میں چین کے ہان نسل کے باشندوں اور ایغور آبادی کے مابین شدید ہنگامے ہوئے تھے۔ ان شدید ترین حملوں میں 200 زائد افراد ہلاک جبکہ 1600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دارالحکومت ارمچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی سو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اگست میں انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں پولیس کا ایک افسر ہلاک ہو گیا تھا۔
 

گرائیں

محفلین
اس سے پہلے کہ اس خبر پر تبصرے اخلاقیات کی حدود کو پار کر جائیں اور منتظمین ایک دوسرے کو اُن کی ذمہ داریاں یاد کراتے پائے جائیں، میں چاہوں گا کہ آپ اس ربط کو پڑھ لیں۔ اس کے بعد کاشفی کی شئر کی گئی اس خبر کو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔ ورنہ وہی ہوگا جو کہ ہوتا چلا آیا ہے۔ الزام تراشی الزام تراشی الزام تراشی۔۔
 
Top