سنگھاڑے ! کھیت سے ۔۔۔۔ دسترخوان تک

محمداحمد

لائبریرین
آج ہمارے محفلین جاپانی پھل کے دھاگے میں سنگھاڑے کو یاد کر رہے ہیں۔ سو ہم نے سوچا کہ سنگھاڑے کے متعلق یہ تفصیلی ویڈیو یہاں شئر کی جائے۔ تاکہ محفلین کو سنگھاڑوں کو ڈسکسانے کے لئے ایک الگ دھاگہ مل جائے۔ :) :) :)

آخری تدوین:

صابرہ امین

بہت شکریہ شراکت اور اطلاع کے لیے ۔ تصور میں بھی نہیں تھا کہ یہ اس طرح اگتے اور توڑے جاتے ہوں گے۔
کتنے محنتی لوگ ہیں ہمارے ملک کے۔ یہ سب مشینوں سے کیوں نہیں ہوتا آخر۔ اتنی ٹھنڈ میں کیسے کام کرتے ہیں یہ لوگ!!
اب کل ہی سنگھاڑے منگواتے ہیں۔ ہمیشہ سوچ کر ہی رہ جاتے تھے۔ ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

کیوں بٹیا کل کیوں آج کیوں نہیں !!جلدی منگوائیں یہ تو بےحد مفید ہیں ضرور کھایا کریں تھوڑے دن تازہ ہوتے ہیں تو اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
آج ہمارے محفلین جاپانی پھل کے دھاگے میں سنگھاڑے کو یاد کر رہے ہیں۔ سو ہم نے سوچا کہ سنگھاڑے کے متعلق یہ تفصیلی ویڈیو یہاں شئر کی جائے۔ تاکہ محفلین کو سنگھاڑوں کو ڈسکسانے کے لئے ایک الگ دھاگہ مل جائے۔ :) :)
بہت خوب شریکِ محفل کرنے پر شکریہ
جیتے رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں 😊😊😊😊
 
صابرہ امین

لائبریرین
کیوں بٹیا کل کیوں آج کیوں نہیں !!جلدی منگوائیں یہ تو بےحد مفید ہیں ضرور کھایا کریں تھوڑے دن تازہ ہوتے ہیں تو اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔۔۔
شام کو نکلنا ذرا مشکل ہوتا ہے اور گھر پر صاحب نہیں ہیں ۔ جی کل بیٹی کو اسکول سے لیتے ہوئے لے آئیں گے۔ ان شا اللہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج ہمارے محفلین جاپانی پھل کے دھاگے میں سنگھاڑے کو یاد کر رہے ہیں۔ سو ہم نے سوچا کہ سنگھاڑے کے متعلق یہ تفصیلی ویڈیو یہاں شئر کی جائے۔ تاکہ محفلین کو سنگھاڑوں کو ڈسکسانے کے لئے ایک الگ دھاگہ مل جائے۔ :) :) :)

ارے واہ یہ تو مبشر بھائی ہیں۔۔۔۔ اچھی ویڈیو شئیر کی ڈسکسانے کے لئے۔
تو کیا سنگھاڑے کے دھاگے میں جاپانی پھل کا ذکر بالکل نہیں کرنا؟
 
Top