بہت خوب محمد احمد۔ بہت اچھا لگا۔ اگر اسے لکھ کر پوسٹ کر دیں تو یہ نظم تلاش کرنے میں آسان ہو جائے گی
ویسے اپنا مختصر سا تعارف تو کرا دیں اس جگہ جا کر
اور ہاں، محفل پر خوش آمدید
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]شہزادے محمد احمد بہت شکریہ تم میرے بلانے پر یہاں آگئے ۔۔
انشا اللہ بہت لطف آئے گا یہاں۔۔
غزل پر بات آئندہ مراسلے میں ہوگی۔۔ فی الوقت تم اسے دوبارہ ٹائپ کر کے یہاں مدون کرلو۔۔[/FONT]
خوش آمدید جناب
آپ کی شاعری پر رائے تو استاد صاحبان ہی دیں گے۔
محفل میں شمولیت آپ نے ڈیرھ سال پہلے کی تھی، آج پہلا پیغام آیا ہے، دوسرے پیغام کے لیے کتنا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا؟
چلیں جب تک آپ پلٹ کر نہیں آتے، میں مغل صاحب کا شکریہ ادا کر دوں۔ اور ہاں یہاں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، سوائے ان کے جن کا آپ نے رکن بننے وقت اقرار کیا تھا۔ آپ کو ایسا کیونکر لگا کہ یہاں بات کرنے پر زبان کٹتی ہے؟
خوش آمدید محمد احمد۔
اپنی شاعری دوبارہ ائپ کرنے کی ضرورت نہیں، اگر ان پیج میں تائپ چدہ مواد ہے تو۔۔۔۔
کنورٹرس دستیاب ہیں۔
http://www.boriat.com/inpagetounicode/
احمد۔۔ یہ کنورٹر اس طرح استعمال کیا جاتا ہے کہ پہلے ان پیج کی فائل ان پیج میں کھولی جاتی ہے۔ پھر اس میں متن سلیکٹ کر کے ان پیج سے کہنا ہوتا ہے کہ اس متن کو ’اکسپورٹ کیا جائے۔ یا کنٹرول آلٹ اور وائی دبائیں۔ تب اس متن کو ٹیکسٹ فائل کے طور پر محفوظ کر لیں۔
اب اس فائل کو ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر میں کھولیں اس فائل تک براؤز کرتے ہوئے۔ اور کنورٹ کا بٹن دبا دیں۔ یہ دو فائلیں بناتا ہے۔ ایک ایچ ٹی ایم ایل، اور ایک ٹیکسٹ جس کی ا ان کوڈنگ یو ٹی ایف 8 ہوتی ہے۔ کسی بھی فائل ستے متن کاپی پیہسٹ کر کے یہاں پوسٹ کر دیں۔ چاہے کسی کو ای میل سے بھیج دیں۔
احمد صاحب بہت شکریہ بہت اچھی غزل ہے داد قبول ہو۔ شکریہ۔
تعبیروں کی تعزیروں کا خوف رہا