شکریہ
نصر ملک کی رائے ضرور اچھی ہے، لیکن بھاشا کی سہجتا۔۔۔ اس میں مجھے اتینت سنکوچ ہے۔ سہج بھاشا تو وہ ہوتی ہے جو سٹیک سمجھ میں آ جائے اور بھیتر تک آپ کو بھید دے۔
خاور میں تمہاری زبان کو کنڈیم نہیں کر ررہا ہوں لیکن شک یہی ہوتا ہے کہ پاکستانی اکثر پنجابی الفاظ اس بے تکلفی سے بول چال میں بھی استعملا کرتے ہیں اور ادب میں بھی لکھ دیتے ہیں اور انہیں کی سند دے دیتے ہیں کوئی اعتراض کرے تو۔۔
کسی ہندی لغت میں ٹھور کا مطلب ’ٹھکانا‘ نہیں ہے، پیشِ نظر ہر دیو باہری کے شبد کوش میں تو ٹھور کا مطلب محض گھر، ٹھکانا، آواس، دیا ہے۔ دفتر میں پرسوں ہندی سیکشن گیا تو کسی دوسری لغت میں بھی دیکھوں گا۔
کبیر اور رحمن کے کسی دوہے میں میں نے ’ماں“ بمعنی ’میں‘ نہیں دیکھا ہے۔ عالیہ اور ہارون اردو دوہوں کے ماہر ہوں گے لیکن ہندی پر اتھارٹی؟؟؟ میں خود ہندیہ کا پنڈت یا وشارد تو نہیں۔ لیکن بھارت واسی ہوں۔۔
قابل قدر اعجاز عبید(اختر) صاحب
تسلیمات
میں آپ کا انتہائی شکر گزارہوں،آپ اتنی توجہ دیتے ہیں۔ آپ نے جن باتوں کی نشان دہی کی ہے وہ میرے لیے حوصلہ افزا ہیں۔۔ یقینا ایسا ہی ہے۔ ہمارے یہاں توخالص اردولکھناہی کارِمحال ہے۔ مجھ سمیت کئ ایک مقامی زبانوں کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔میرے دوہوں میں بھی یہ بات موجود ہے۔۔ پنجابی تو پنجابی ،میں بعض اوقات گوجری اور ہندکو زبان کے لفظ بھی استعمال کرتا ہوں اور اسے اچھا اس لیے سمجھتا ہوں کہ زبانیں ایک دوسرے سے ہمیشہ فایدہ اٹھاتی آئی ہیں۔۔۔۔ تومیںاپنے حصے کا کام کیوں نہ کروں۔جیسے انگریزی کی مثال ہمارے سامنے ہے۔کتنے ہی لفظ انگریزی کے ہم روزانہ اردو میں ملا کے بولتے ہیں۔۔۔
نصرصاحب کا میں ذاتی طور پر ممنون ہوں۔محفل سے بہت پہلے میں القمرآن لائن سے وابستہ ہوا۔ وہاں نصرصاحب کامقام وہی ہے جو یہاں آپ کا ہے۔ یعنی وہ بھی آپ کی طرح راہنمائی کرتے ہیں۔۔ سجاد علی خوامخوہ لفظوں کے معانی ڈھونڈنے نکل کھڑا ہوا۔
ویسے راجہ راجیسور راو اصغر کے مرتب کردہ ہندی ارود لغت میں
ٹھور کے معنی چونچ،منقار
درج ہیں اور چونچ بھی ہندی لفظ اور مونث ہے۔۔ چونچ کے معنی نوک اور سرا کے ہیں۔
اب سرا کی وضاحت میں آپ کے سامنے کیا کروں۔
ہمارے یہاں فیروزالغات کومعتبرمانا جاتا ہے۔۔سجاد علی نے وہاں سے ٹھور کے تمام معانی نقل کیے ہیں۔
ٹھور اکیلا مونث ہے،جبکہ ٹھورٹھکانہ مذکر۔
خیر۔۔۔۔۔۔
مجھے اس گفتگو سے فایدہ پہنچا ہے تو مجھ پر واجب ہے میں آپ اور سجادعلی کا شکریہ ادا کروں۔
نیازمند
خاور