’’اللہ سے بڑا کوئی خالق و موجد نہیں!!!‘‘
اس جملے کی وجہ سے آپ مجھے بہت پسند ہیں اور دوسرا آپ کی مزاح کی حس بھی خوب ہے۔ مجھے وہ بھی اپنی طرف کھینچتی ہے۔۔۔۔۔۔ تعارف تو شاید میں پہلے ہی دے چکا ہوں۔۔۔۔
اصل مادھوری نہیں، مادھری ہے۔۔
ویسے میںگانے کے خلاف نہیںہوں۔۔۔ لیکن کم ازکم میرے تعلق داروں میںکوئی ایسا نہیںجو یہ خدمت بجا لاسکے
خوش رہیے
یہ دوہے چونکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں، سو ان کے اعلی تر ہونے کی دلیل بھی ہیں۔
باقی جس قسم کی گفتگو یہاں ہوتی ہے، ہماری نپی تلی رائے ہے کہ اس فورم کو تاریخ میں ایک اور پاک ٹی ہاؤس کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔
تو ہو جائے خاور بھائی ایک ایک پیالی؟
چھوٹے۔۔۔۔۔!
دو کپ چائے! دودھ روک کے پتی ٹھوک کے!
یہ دوہے چونکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں، سو ان کے اعلی تر ہونے کی دلیل بھی ہیں۔
باقی جس قسم کی گفتگو یہاں ہوتی ہے، ہماری نپی تلی رائے ہے کہ اس فورم کو تاریخ میں ایک اور پاک ٹی ہاؤس کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔
تو ہو جائے خاور بھائی ایک ایک پیالی؟
چھوٹے۔۔۔۔۔!
دو کپ چائے! دودھ روک کے پتی ٹھوک کے!
سب کے لیے ایک ایک پیالی اورشمشاد بھائی کے لیے تو خاص طور پر ملائی والی لے کر آؤ چھوٹے۔۔۔!
لیکن چھوٹا ہے کون؟
تفنن برطرف،
میں واقعی سمجھتا ہوں کہ پاک ٹی ہاؤس کے بعد شاید یہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں اردو ادب کے متوالے جمع ہیں، پڑھنے والے، لکھنے والے سبھی اسی جگہ پر ہیں کوئی عجب نہیں کہ اردو ادب کی تاریخ میں آگے چل کر ایسے ادیب کو معتبر ہی نہ سمجھا جائے جو یہاں سے ہو کر نہ گیا ہو۔
ویسے پاک ٹی ہاؤس کے متعلق اگر آپ کو علم نہ ہو تو لاہور میں ایک قہوہ خانہ تھا جہاں فیض سے لیکن ناصر کاظمی اور ہر طرح کی ادیب شاعر جمع رہتے تھے اورچائے قہوہ چلتا رہتا تھا۔ پھر اسے بند کر دیا گیا۔ زور دے کر پھر سے چلوایا گیا کہ یہ تو اب ثقافت کا گڑھ بن چکا ہے، پھر جہاں تک میری معلومات ہیں، کچھ عرصہ چلا اور پھر سے بند ہو گیا۔