زیک
مسافر
آجکل پاکستان میں گیس کے زیادہ بلوں کا کافی شور ہے۔
New gas price, pressure factor causing unrest among consumers - Newspaper - DAWN.COM
جس پاکستانی سے بھی بات ہوئی اس نے سردیوں میں گیس کے بل کے انتہائی بڑھ جانے کا ذکر کیا۔ اس کی وجہ زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کے ریٹ میں کئی گنا اضافہ ہے۔
گیس کا ریٹ کیا ہونا چاہیئے اس سے مجھے کوئی غرض نہیں لیکن اس گفتگو سے تجسس پیدا ہوا کہ پاکستانی کتنی گیس استعمال کر رہے ہیں۔
اسلام آباد وغیرہ میں اکثر لوگوں نے کہا کہ وہ سردیوں میں مہینے میں 300 کیوبک میٹر سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور کئی تو 500 سے بھی زیادہ۔
پاکستان کے اکثر علاقوں میں سردی زیادہ نہیں ہوتی۔ اسلام آباد بھی انہی علاقوں میں سے ہے۔ اسلام آباد کا موسم ہمارے ہاں اٹلانٹا کے موسم سے کئی ڈگری گرم ہوتا ہے۔ جنوری میں ان دو شہروں کے اوسط درجہ حرارت میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا فرق ہے۔
میں نے اپنا نیچرل گیس کا آخری بل دیکھا تو 20 کیوبک میٹر تھا۔ میرے گھر میں سینٹرل ہیٹنگ بھی ہے جو پاکستان میں کم ہی ہوتی ہے۔ خیر اس سال شدید سردی نہیں پڑی اور ابھی تک برفباری نہیں ہوئی۔ پچھلے سال جنوری کافی سرد تھا اور تقریباً 100 کیوبک میٹر گیس استعمال ہوئی۔
امریکہ اور یورپ میں کچھ اور لوگوں سے پتا کیا تو ان کا گیس کا استعمال بھی پاکستان سے کم تھا حالانکہ سردی زیادہ۔
اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک اپر مڈل کلاس پاکستانی گھرانہ اتنی زیادہ گیس استعمال کر رہا ہے؟
کیا وہاں گیس بہت زیادہ لیک ہوتی ہے؟
کیا گیزر، چولہے اور ہیٹرز کی ایفیشنسی وہاں بہت کم ہے؟
کیا گھروں کا ڈیزائن ایسا ہے کہ انسولیشن بہت خراب ہے اور گھر اپنا درجہ حرارت مینٹین نہیں کر سکتے؟ اس سلسلے میں میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں سردیوں میں گھر باہر کی نسبت زیادہ ٹھنڈے اور گرمیوں میں گھر زیادہ گرم ہوتے ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ گھروں کا ڈیزائن صحیح نہیں ہے۔