سوئی ہوئی قسمت میری میرے لجپال جگا دے

تمام اساتذہ سے گزارش ہے کہ میری اصلاح فرمائیں ایک نعت شریف لکھی ہے اگر کوئی اضافہ کرنے کی ضرورت ہے یا رد و بدل کی ضرورت ہے تو از راہ کرم اصلاح فرمائیں

یارب مجھے سرکار کا دیدار کرا دے
مجھ کو بھی یہ شرف تو میرے خدا دے

کرتا رہوں پلکوں سے میں روضے کی صفائی
خادم مجھے سرکار کے روضے کا بنا دے

آ جاؤ میرے خواب میں بھی میرے آقا
سوئی ہوئی قسمت میری میرے لجپال جگا دے

ترتب میں نکیرین یہ مجھ سے کہیں یا رب
سرکار کی دو چار تو نعتیں ہی سنا دے

میرے آقا تیرے دربار میں ہے عرض میری یہ
کوثر کا مجھے جام توں ،سر حشر پلا دے

آئے دن وہ قریب آقا تجھے جب یہ کہیں مجیب
مجھ کو میرے دیوانے میری نعت سنا دے
 

الشفاء

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔اچھی کوشش ہے۔۔۔
اگر اس کو اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیں تو اساتذہ کرام ضرور راہنمائی فرمائیں گے۔۔۔:)
اللہ عزوجل آپ کے علم و عمل میں برکت دے۔۔۔
 
Top