سوائے سندھ کے پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے، چیف جسٹس

جاسم محمد

محفلین
سوائے سندھ کے پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے، چیف جسٹس
ویب ڈیسک پير 14 جون 2021

2189827-cjgulzar-1623651695-599-640x480.jpg

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے، چیف جسٹس


کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوائے سندھ کے پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کراچی رجسٹری میں شارع فیصل پر نسلہ ٹاور تجاوزات کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی؟۔ بلڈر کے وکیل نے کہا کہ پل کی تعمیر کی وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شارع فیصل کا سائز کبھی کم نہیں ہوا، شارع کو وسیع کرنے کیلئے تو فوجیوں نے بھی زمین دے دی تھی، سارے رفاعی پلاٹوں پر پلازے بن گئے، سمجھتے ہیں عدالت کو پتا نہیں چلے گا؟ حکومت کہاں ہے ؟؟ کون ذمہ داری لے گا ؟؟؟ جو پیسہ دیتا ہے اس کا کام ہوجاتا ہے کتنا ہی غیر قانونی کام ہو ، اب بھی دھندا چل رہا ہے ایس بی سی اے کا کام چل رہا ہے، کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے اور شہر کا سسٹم کینیڈا سے چلایا جارہا ہے ، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے، وہی چلا رہا ہے سارا سسٹم۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ ایسی ہوتی ہے حکمرانی ؟؟؟ آپ کی حکومت ہے یہاں کس کی حکومت ہے ؟ آپ لوگ نالے صاف نہیں کرسکتے، صوبہ کیسے چلائیں گے ؟ دو سال ہوگئے آپ نالہ صاف نہیں کرسکے ، گورننس نام کی چیز نہیں ہے یہاں۔

عدالت نے نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے وکیل سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے سوائے سندھ کے، تھرپارکر میں آج بھی لوگ پانی کی بوند کیلئے ترس رہے ہیں، ایک آر او پلانٹ نہیں لگا ، پندرہ سو ملین روپے خرچ ہوگئے ، حکومت کے پاس کیا منصوبہ ہے ؟؟ صورت حال بدترین ہورہی ہے، بدقسمتی ہے ہماری ، کوئی لندن سے حکمرانی کرتا ہے کوئی دبئی سے کوئی کینیڈا سے ، ایسا کسی اور صوبے میں نہیں ہے سندھ حکومت کا خاصا ہے یہ ہے ، یہاں ایک اے ایس آئی بھی اتنا طاقتور ہوجاتا ہے پورا سسٹم چلا سکتا ہے ، مسٹر ایڈوکیٹ جنرل اپنی حکومت سے پوچھ کر بتائیں کیا چاہتے ہیں آپ ؟ جائیں اندرون سندھ میں خود دیکھیں کیا ہوتا ہے ؟ سب نظر آجائے گا ، پتا نہیں کہاں سے لوگ چلتے ہوئے آتے ہیں جھنڈے لہراتے ہوئے شہر میں داخل ہوتے کسی کو نظر نہیں آتے ، کم از کم پندرہ بیس تھانوں کی حدود سے گزر کر آئے ہوں گے کسی کو نظر نہیں آیا ، ابھی وہاں رکے ہیں کل یہاں بھی آجائیں گے ، اتنے سالوں سے آپ کی حکومت ہے یہاں کیا ملا شہریوں کو ؟؟

ایڈوکیٹ جنرل نے درخواست کی کہ کل بجٹ کی تقریر ہے دو دن کی مہلت دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بجٹ تو ہر سال پیش کرتے ہیں مخصوص لوگوں کیلئے رقم مختص کردیتے ہیں بس، بجٹ تو بچھلے سال بھی آیا تھا لوگوں کو کیا ملا ؟؟۔
 

جاسم محمد

محفلین
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ ایسی ہوتی ہے حکمرانی ؟؟؟ آپ کی حکومت ہے یہاں کس کی حکومت ہے ؟ آپ لوگ نالے صاف نہیں کرسکتے، صوبہ کیسے چلائیں گے ؟ دو سال ہوگئے آپ نالہ صاف نہیں کرسکے ، گورننس نام کی چیز نہیں ہے یہاں۔
سندھ میں جمہوریت اپنا بہترین انتقام لے رہی ہے۔ معلوم نہیں چیف جسٹس کیوں برہم ہیں :)
 

سیما علی

لائبریرین
MapjD6v.jpg
5ZvgWrk.jpg
سندھ میں جمہوریت اپنا بہترین انتقام لے رہی ہے۔ معلوم نہیں چیف جسٹس کیوں برہم ہیں :)
خاص طور پر کراچی سے اپنے علاقے تو ہمیشہ سے پسماندہ ہیں کراچی کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں
افسوس صد افسوس یہ وہ شہر ہے جہاں کی سڑکیں دھلتی تھیں اب دھول اُڑ آتیں ہیں۔۔۔:crying3:
 

سید رافع

محفلین
کراچی میں صرف گلشن میں پی ٹی آئی نے ٦۵ پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں۔ جہاں سے انکو ووٹ آئے وہاں کام ہو رہا ہے۔

اندرون سندھ بدترین حال ہے۔ بےحد پسماندگی ہے۔ یہ وہ ملک ہے جہاں یونیسکو بتا رہا ہے کہ 58 فیصد بچے رجسٹر ہی نہیں ہوتے اور رجسٹرڈ میں ہر سو میں سے 33 مر جاتے ہیں۔

جے ڈی سی کی ویڈیو دیکھ رہا تھا۔ طفر نے تھر میں کنوئیں سے پانی نکالنے کے لیے چالیس ہزار کا اونٹ عطیا کیا۔

بچے کو ٹینک میں ڈال کر پانی کی ویڈیو بھی لوگوں نے دیکھی ہو گی۔

سگ گزیدگی کا سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

اللہ سندھ کے حال پر رحم و کرم فرما۔
 

سیما علی

لائبریرین
کراچی میں صرف گلشن میں پی ٹی آئی نے ٦۵ پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں۔ جہاں سے انکو ووٹ آئے وہاں کام ہو رہا ہے
افسوس ہے اس میں بھی جسکے جو ہاتھ لگے گا لے بھاگے گا !کوئی پائپ لائین ٹوٹی ہے ۔۔۔۔۔۔کل شائد سارے روڈ پانی سے بھرے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 

سید رافع

محفلین
افسوس ہے اس میں بھی جسکے جو ہاتھ لگے گا لے بھاگے گا !کوئی پائپ لائین ٹوٹی ہے ۔۔۔۔۔۔کل شائد سارے روڈ پانی سے بھرے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

لوگ اس قدر غریب ہو چکے ہیں کہ پرانے نکلے ہوئے پائپس کا لوہا پتھر مار مار کر توڑ کے نکال رہے ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
پھر وہی بات سندھ والی غربت کراچی میں لا کے ہی سکھ کا سانس لیں گے۔۔۔۔۔

سائیں بلاول چاہتے ہیں کراچی والے مزارع کی طرح زندگی گزاریں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جن کی جماعت سندھ میں برسدر اقتدار ہے ،انہوں نے وفاق کو خبردار کیا ہے کہ سندھ کے امور میں مداخلت کے ذریعہ کوئی ایڈونچر نہ کرے ۔

اگر کراچی کی حیثیت تبدیل کر نے کی کوشش کی گئی تو اسے شہر پر قبضہ تصور کیا جائے گا اور ایسی کسی کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

کراچی کے مسائل کا حل کیا ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
سائیں بلاول چاہتے ہیں کراچی والے مزارع کی طرح زندگی گزاریں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جن کی جماعت سندھ میں برسدر اقتدار ہے ،انہوں نے وفاق کو خبردار کیا ہے کہ سندھ کے امور میں مداخلت کے ذریعہ کوئی ایڈونچر نہ کرے ۔

اگر کراچی کی حیثیت تبدیل کر نے کی کوشش کی گئی تو اسے شہر پر قبضہ تصور کیا جائے گا اور ایسی کسی کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

کراچی کے مسائل کا حل کیا ہے؟
سائیں تو سائیں
سائیں کا نوکر بھی سائیں
 

جاسم محمد

محفلین
افسوس ہے اس میں بھی جسکے جو ہاتھ لگے گا لے بھاگے گا !کوئی پائپ لائین ٹوٹی ہے ۔۔۔۔۔۔کل شائد سارے روڈ پانی سے بھرے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
کراچی اس وقت دنیا کی پانچویں گندی ترین سٹی ہے۔
اور مزے کی بات دیکھیں جیالے ابھی بھی پیتل پارٹی کو کچھ کہنے کی بجائے سپریم کورٹ کو گالیاں نکال رہے ہیں
 

سید رافع

محفلین
اور مزے کی بات دیکھیں جیالے ابھی بھی پیتل پارٹی کو کچھ کہنے کی بجائے سپریم کورٹ کو گالیاں نکال رہے ہیں

بلاول پی ڈی ایم کی ناکامی کے بعد لسانی سیاست پر آگئے ہیں تاکہ اگلے الیکشن میں وزارت عظمی انکے پاس آئے۔ عمران اور بلاول دونوں ہی سیکیولر ہیں لیکن ایک نہیں ہو سکتے کیونکہ دونوں ہی اگلے الیکشن میں وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ایک اور زاویے سے دیکھیں تو اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملنے کا فائدہ بھی بلاول کو نہیں صرف عمران کو ہے۔ ن لیگ کا اگلے الیکشن میں مستقبل نہیں۔ اس وقت سندھ کے تمام فیصلے بلاول ہاوس میں ہوتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ سے لے کر پولیس اور ارکان اسمبلی چوں چوں کا مربہ ہیں۔ بحریہ ٹاون پر قوم پرست جماعتوں کا حملہ اسکا واضح ثبوت ہے۔

نیب نےجورقم ریکورکی وہ ٹپ ہے،اصل پیسہ دبئی چلا گیا ، سندھ حکومت نے پولیس کی ڈیوٹی پروٹوکول کیلئے لگادی ، کراچی میں پولیس کی نفری ہی نہیں کہ امن قائم کرسکے۔ کرپشن کے الزامات کی ایسی دھوم مچی کہ سابق حکمرانوں کے لیے اسے سنبھالنا مشکل ہو گیا اور سابق حکمران عوام میں اس قدر ایکسپوز ہوگئے کہ سیاست کرنا ان کے لیے مشکل ہو گیا۔ ایسے میں کراچی میں کام ہو نہ ہو اگلا متوقع وزیر اعظم عمران ہی ہے۔

سندھ کو3 سالوں میں این ایف سی مد میں 1600 سے 1800 ارب دیے گئے ، سندھ کواتنا پیسہ مل رہا ہےوہ جا کہاں رہا ہے بھائی؟

سندھ کا پانی زرداری کو مل رہا ہے۔ سندھ میں آصف زرداری ،انکی ہمشیرہ کاپانی کبھی کم نہیں ہوا ، سندھ میں ہمیشہ غریب کسان کاہی پانی کیوں کم ہوا بھائی؟
 

سیما علی

لائبریرین
سندھ کا پانی زرداری کو مل رہا ہے۔ سندھ میں آصف زرداری ،انکی ہمشیرہ کاپانی کبھی کم نہیں ہوا ، سندھ میں ہمیشہ غریب کسان کاہی پانی کیوں کم ہوا بھائی؟
وہ تو انکے دیدوں کا پانی ڈھل گیا ہے ۔۔۔۔۔کہ کسان کے
دیدوں میں خاک جھونک دی ہے ۔۔۔۔۔۔
 

سید رافع

محفلین
عمران کو انتخابی اصلاحات کی جلدی ہے۔ عمران کو نیب کی زرداری سے وصولی پر جلدی ہے۔ ایسے میں آپ جب کسی کو اتنا دیوار سے لگائیں گے تو گرفتار کریں ورنہ صوبے کی پسماندگی بھگتیں۔ سندھ کا ایک سیاسی طبقہ اغوا براے تاوان اور ڈاکے سے چل رہا ہے۔ کم از کم انکو تو پکڑیں۔ سندھ وفاق سے پیسے مانگ رہا ہے اور وفاق نے 62 ارب روپے دینے سے انکار کردیا کہ ہم سندھ پر خرچ کریں گے زرداری مراد علی شاہ پر نہیں۔ عوام کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ کھل کر ایسی باتیں ہو رہی ہیں جیسے دو لوگوں کا پیسہ ہو!

جام شورو سہون روڈ پر سنا ہے پی ٹی آئی پیسا لگا رہی ہے شاید وہاں سے ووٹ ملے ہوں! 70 فیصد ریونیو صوبے سے اکٹھا ہوتا ہے، پھر بھی کام نہیں ہو رہا۔
 

سید رافع

محفلین
ایم کیو ایم جب کراچی کے حقوق کی بات کرتی ہے تو پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے! یعنی رقم دو تو بلاول خرچ نہیں کریں گے۔ کوئی دوسرا انتظام کرے جیسے پی ٹی آئی تو سندھ کی سالمیت پر حملہ اور اگر کراچی کے لوگ بات کریں تو سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ سندھ کے سیاست دانوں کا دل مزارع پسند ہے۔ فوج مزارع پسند ہے۔ پی ٹی آئی فوج کی مدد سے آئی ہے تو وہ بھی مزارع پسند ہے۔ پی ٹی آئی کو جو ٹاسک اصل میں ملا ہے وہ ہے سیکیولر آئین اور سیکیولر ملک کی تعمیر۔ باقی سب نورا کشتی ہے۔ اگر مجرم نہیں پکڑے جارہے اور ملک سے بھاگ رہے ہیں تو ذمہ دار عمران ہے۔
 

سید رافع

محفلین
عمران اس بات کا نوٹس کیوں نہیں لیتا کہ سندھ اور خاص کر کراچی کی آبادی آدھی گنی گئی ہے۔
 
Top