سوات میں‌فوج کے کالے کارنامے

بھائی الجھنے کا موقع نہیں ہے۔ کسی طرح‌ یہ قتل و غارت گری روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہ پہلا قدم ہے۔
پھر اگر سوات کے لوگ جو مطالبات کرتے ہیں‌ان کو سن کر اس کے مطابق فیصلے کرنے چاہیں ورنہ اگر ایسے ہی قتل کرتے رہے تو پھر کہیں‌سوات میں‌بھی سرنڈر نہ کرنا پڑے۔
قتل و غارت گری کی کہیں بھی کسی بھی صورت حمایت نہیں‌کرنی چاہیے۔ فوج کے پروپیگنڈے کا چاہے وہ امریکی ہو یا پاکستانی ہو نہیں انا چاہے۔
پہلا قدم قتل و غارت گری روکنا ہے۔
دوسرا قدم مذاکرات ہے
تیسرا قدم مثبت طور پر مسائل حل کرنی کی کوشش ہے
چوتھا قدم ہر ممکن طور ہر عوام کو راضی کرنا ہے۔
قتل و غارت گری سے ملک ٹوٹ جائے گا۔ خدانہ خواستہ
 

خرم

محفلین
بھائی مجھے تو یہ بات نہیں سمجھ آ رہی کہ ان لوگوں‌کو ہتھیار اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟
اگر ان کے کچھ عزائم ہیں تو عوام کو اپنا ہمنوا بنائیں اور جو ایک راستہ ہے متعین اس پر چل کر تبدیلی لائیں۔ یہ ایک الگ قانون اور عملداری قائم کرنے کا کیا جواز ہے؟
یقیناً بات چیت کرنا چاہئے اور لوگوں کی جائز خواہشات کو حل کرنا چاہئے لیکن اس سے پہلے ظالمان کو ہتھیار ڈالنا چاہئیں۔ اس کے بدلے میں وہ اپنے لئے شاید رعایتیں حاصل کرسکتے ہیں لیکن اگر وہ بندوق کے زور پر اپنی حکومت چاہتے ہیں تو پھر بھائی مملکت کے خلاف کسی کی حمایت کرنا میرے لئے تو ممکن نہیں کہ یہ چلن تو صرف تباہی کی طرف جائے گا۔
 

Muhammad Naeem

محفلین
بھائی مجھے تو یہ بات نہیں سمجھ آ رہی کہ ان لوگوں‌کو ہتھیار اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟
اگر ان کے کچھ عزائم ہیں تو عوام کو اپنا ہمنوا بنائیں اور جو ایک راستہ ہے متعین اس پر چل کر تبدیلی لائیں۔ یہ ایک الگ قانون اور عملداری قائم کرنے کا کیا جواز ہے؟
یقیناً بات چیت کرنا چاہئے اور لوگوں کی جائز خواہشات کو حل کرنا چاہئے لیکن اس سے پہلے ظالمان کو ہتھیار ڈالنا چاہئیں۔ اس کے بدلے میں وہ اپنے لئے شاید رعایتیں حاصل کرسکتے ہیں لیکن اگر وہ بندوق کے زور پر اپنی حکومت چاہتے ہیں تو پھر بھائی مملکت کے خلاف کسی کی حمایت کرنا میرے لئے تو ممکن نہیں کہ یہ چلن تو صرف تباہی کی طرف جائے گا۔
بات تو شاید آپ ٹھیک کہتے ہیں مگر کیا کہیئے گا ان لوگوں کو کہ آزادی وطن کے اتنے سال بعد بھی وہ علاقہ ویسے کا ویسے ہی ہے۔ ترقیاتی کام بالکل صفر ہیں۔ چنانچہ ان لوگوں کو یہ احساس ہوا کہ ہمارے حقوق بیٹھے بیٹھے، تھالی میں پیش ہو کر نہیں ملنے والے ۔ خود ہی آگے ہو کر تھامنے پڑیں گے۔ پھر جب اوپر سے ان لوگوں کی حب الوطنی کو ہی مشکوک ٹھہرا دیا جائے تو یہ جلتی پر تیل ڈالنے والی بات ہوگئی۔ پھر جب مزید آگے بڑھ کر 80 بچوں کو منہ اندھیرے موت کے گھاٹ اتار کر سینہ تان کر فخر کا اظہار کیا جائے، تو پھر ۔ ۔ آگے کا آپ خود ہی سوچ سکتے ہیں۔
نیز طالبان بھی انہی لوگوں کے بھائی اور بیٹے ہی ہیں، وہ کوئی آسمان سے تو نہیں اترے جو ان کے لئے اجنبی ہوں۔
 
سوات میں‌ قتل عام جاری ہے اور اج بھی کئی لوگ مارے گئے
ہمیں‌کیا ہوگیا ہے۔ قتل عام کے خلاف اواز بھی نہیں‌اٹھاتے اور دیکھ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں‌کہ دھشت گردمارے جارہے ہیں۔
لگتا ہے پوری قوم ٹرانس میں‌ہے اور قاتلوں‌سے متفق ہے۔
 
قاتل بڑی کاروائی کی تیاری کرچکے۔

سوات میں‌ایک سانحہ رونما ہونے کو ہے۔ یااللہ ہم کو اس قتل و غارت گری سے بچا۔
یا اللہ رحم فرما۔ یا اللہ مخلوق اپس میں ایک دوسرے کو قتل کررہی ہے یااللہ اس گناہ سے ہماری قوم کو بچا۔
اے میرے پاکستانی لوگو۔ یہ نہ سمجھنا کہ اس قتل عام کے کوئی اثرات نہ ہونگے۔ یہ خون ہماری بربادی کا باعث بھی خدانہ خواستہ بن سکتا ہے۔ اٹھو اور اس قتل و غارت گری کو روکنے کی کوشش کرو۔ تھمیں‌کیا ہوگیا ہے؟
 
آج بہت دنوں بعد اس طرف آنا ہوا تو اس تھریڈ پر نظر پڑی ۔ لب لباب اس گفتگو کا جو سامنے آیا وہ کچھ یوں تھا کہ کچھ ساتھی ملک میں ہونے والی ایسی شورشوں کو جنہیں مذہب کا لبادہ اوڑھا کر مسلمان کیا گیا ہے کو جہاد بتاتے ہیں جبکہ کچھ ساتھی حکومت کی کاروائی کو عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا نتیجہ بتاتے ہیں ۔ ،میرا ذاتی خیال بحیثیت فیصل ہونے کے کچھ ایسے ہے سوات اور وزیرستان کو آپ علیحدہ نہیں کہ سکتے ۔ دونوں جگہ ایک ہی انداز سے کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔ دونوں جگہ ایک ہی ٹیم حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے ۔ کیا وجہ ہے کہ عوام کو حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑے ۔ کیا وجہ ہے کہ حکومت کو دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیئے آپریشن کرنا پڑا ۔ گمراہ ملا اسلام کے نام کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور معصوم لوگوں کو اسلام کی خدمت کا لالی پاپ دیکر حرام موت مرنے پر آمادہ کر رہا ہے میرا سوال ہے کہ اگر خود کش حملے اتے ہی بابرکت اور نیک عمل ہیں تو آج تک انکے کمانڈرز خود کیوں حملہ نہیں کرتے ۔ خس کم جہاں پاک ( مجھے طالبان کو جس قدر قریب سے دیکھنے کا موقع ملا شاید آپ لوگوں میں سے کسی کو بھی ایسا موقع نہ ملا ہو ۔ 11 ستمبر کے بعد بھی اور اس سے قبل بھی طالبان کے زعماء کے ساتھ رہنے ۔ کھانے پینے ۔ تقریبا ہر موضوع پر گفتگو کرنے سے لیکر انکے پیش کردہ اسلام کے مطالعے کا بھی موقع ملا ہے) ۔ دوسرے فرقے کے لوگوں کو قتل کرنے اور اسکی ویڈیو بنانے سے پہلے ایک آیت منافقوں کے خلاف ضرور چلا لینا ۔ اب پتہ نہیں سیاق سباق کے مطابق کون مطلوب تھا مگر مقتول تو اٹھ کر صفائی نہیں دے گا ۔ پاکستانی فوجیوں کو سروں میں گولیاں مار کر ڈھائی ڈھائی انچ کے سوراخوں پر کیمرہ فوکس کرکے اللہ اکبر کے نعرے لگانے والے بناسپتی مسلمان ۔ اپنے قیدیوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دینے سے پہلے ان سے ایک مکمل بیان ان کی جاسوسیوں کے اعتراف اور بناسپتی ملاؤں کی تعریف والا ضرور ویڈیو ریکارڈ کر لینا ۔ ایک ملک میں چلتے ہوئے شہریوں میں خودکش حملہ کرکے 139 افراد کو قتل کرکے کس اسلام کی خدمت کی جاتی ہے ۔ فرقہ طالبانی کا اسلام زندہ باد ۔ دیگر (توبہ نعوذ باللہ) منافق ، (توبہ نعوذ باللہ)مشرک اور کفار کے حلیفوں کے لیبل تو ان کے پاس تیار پڑے ہوتے ہیں ۔ فرمایا گیا کہ حکومت خفیہ ایجنسیوں سے کام لے ۔ تو جو لوگ حکومت یا پاکستان کی بات کریں وہ انکے مخالف ٹھہرے اور مخالف تو ہے ہی منافق واجب القتل جہاں ملے مار ڈالو تو کون موت کو آواز دے گا جہاں ساتھ میں یہ تڑکا بھی لگا ہوا ہو کہ طالبان کے خلاف بات اسلام کے خلاف بات ہے۔اور انکا مخالف اسلام کا مخالف اور اسلام کا مخالف مرتد ہے اور مرتد کی سزا موت ہے ارے ہاں اس سزا سے پہلے پروپیگنڈہ کا میٹیریل ضرور حاصل کر لینا ۔ حکومت کسی کو مارے تو کیونکہ اسے اپنے کئے کا حساب دینا ہوتا ہے لہذا ثبوت لائیے کہ آپ کے اوپر فائرنگ ہوئی تھی مگر جب حکومتی اہلکاروں کو مارا جائے تو باوجود ویڈیو ثبوتوں کے کاروائی کرنے پر حکومت مردہ باد ۔ بھاری اسلحہ کون استعمال کر رہا ہے اور کس کے خلاف فوج کی تو بات ہی نہ کریں ایک پولیس والے پر گولی چلا کر آپ پولیس مقابلے کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ آپ ایک نظام کو ایک ملک کو للکار رہے ہوتے ہیں اور نتیجہ گرفتاری یا مقابلے میں موت ہے تو کیسے تصور کر سکتے ہیں کہ پولیس تھانوں کو آگ لگا کر ۔ فوجیوں کو یرغمال بناکر ۔ ان میں کچھ کو ذبح کرکے ۔کچھ کے سروں میں گولیاں مارکے ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر لوڈ کر کے اور دنیا بھر میں دکھا کر اور مسلمانوں کی موت پر اللہ اکبر کے نعرے لگانے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہوگی ۔
معاف کیجئے گا اگر یہ لوگ آپ کی نظر میں مظلوم ہیں تو پھر ظالم کسے کہیئے گا ۔​
حوالہ جات
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=rycvpKfcB7M[/ame]
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=N_kDBEJRDpI[/ame]
نیچے والی فلم میں فوجی کو اس لئے ذبح کیا گیا کہ وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا تھا کمزور دل حضرات سے گزارش ہے کہ اس فلم کو مت دیکھیں انتہائی سخت ہے
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=vp3AlYauiaI&feature=related[/ame]
گرفتار فوجیوں سے مرضی کے سوالات اور انکے جوابات کا عمل نیچے والے لنک پر ہے
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=1AP7IuT6_ww&feature=related[/ame]
یہ لوگ اپنے بچوں کو کیا تربیت دیتے ہیں جب ایسی جگہوں پر کوئی کاروائی کی جاتی ہے تو پھر معصوم بچوں کا بہانہ بنا کر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ جی یہ ٹریننگ فیسیلیٹی نہیں تھی بلکہ ایک عام سا سادہ سا مدرسہ تھا
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=QLsUyX0q9QM[/ame]

خودکش حملوں سے طالبان کا تعلق نہ بتانے والوں کے لئے یہ ثبوت حاضر ہے
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=oC6xcwjI1RY[/ame]

جنکا یہ بیان ہے کہ وزیرستان میں غیر ملکی نہیں ہیں یا نہیں تھے ان کے لئے ثبوت
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=XTLrHvcEqiY[/ame]

سوات کے طالبان کا میڈیا پریزینٹیشن
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=7GMUoxwHOIY[/ame]
ان لوگوں کی مخالفت کرنے والا بقول انکے منافق ۔ مرتد ۔ یہودی ۔ نصرانی اور واجب القتل ہے ۔ اسلام کا درست اور اصلی ٹھیکیدار یہی گروپ ہے ۔

یہی لوگ جب اپنے ملکوں میں ہوتے ہیں تو اپنے فاسق اور ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز تک نہیں اٹھاتے کیونکہ انکے مطابق وہ ولی الامر ہیں اور حکم ہے کہ " و اطیعو اللہ واطیعو الرسول و ولی امرکم" لہذا یہاں حکم اور ہوتا ہے ۔ مگر پاکستان کے متعلق پاکستانی بھائیوں کو اسلام کے لئے سر کٹانے اور اپنے ہی دوسرے بھائیوں کے سر کاٹنے پر آمادہ کرنا عین عبادت کے مترادف ہے ۔ الحمدللہ آج بھی پاکستان میں کسی بھی عربی ملک سے زیادہ آزادی اور اسلامی ماحول ہے بشمول xxxxx xxx کے جسے ہماری عوام نمازیوں اور عبادت گزاروں کا ملک سمجھتے ہیں ۔ صرف یہاں ٹخنوں پر چھڑیاں نہیں ماری جاتی اور خواتین گاڑی چلا سکتی ہیں ۔
 
ایے قتل کی مل کر مذمت کرتے ہیں‌چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہو۔
بدقسمتی سے افغانستان کی جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی پاکستانی ایجنسیوں‌نے ان ہی لوگوں‌کو سپورٹ کیا جو اج وہاں لڑرہے ہیں۔
کاش ہماری افواج کچھ عقل سے کام لیں۔ کاش یہ طالبان بھی عقل سے کام لیں۔ کاش ہماری افواج امریکی مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے پاکستان کے لوگوں‌کا تحفظ کریں۔ کاش یہ قتل و غارت گری نہ ہو۔
کاش مسلمان مسلمان کے ہاتھوں‌نہ مرے۔ کاش
 

فرضی

محفلین
ان لوگوں کی مخالفت کرنے والا بقول انکے منافق ۔ مرتد ۔ یہودی ۔ نصرانی اور واجب القتل ہے ۔ اسلام کا درست اور اصلی ٹھیکیدار یہی گروپ ہے ۔

بھئی یہ بات کونسے ویڈیو میں ہے کہ انکی(طالبان کی) مخالت کرنے والا منافق، مرتد ۔ یہودی، نصرانی ہوجاتا ہے اور واجب القتل ہے؟ اگر آپ فوجیوں کے ساتھ سوال و جوابات والے ویڈیو کا ذکر کر ہے ہیں اور اگر آپکو پشتو سمجھ نہیں آتی تو اردو متن ہی پڑھ کر بتا دیں کہ ایسی بات کہاں ہے؟ وہاں تو یہ بتایا جارہا ہے کہ یہود و نصاری کا حکم ماننے والا یہودی ہوجاتا ہے اور یہ اسلام کے خلاف ہے۔۔ شاید مجھے دیکھنے سننے میں کوئی غلطی ہورہی ہو برائے مہربانی مجھے صحیح ویڈیو کی نشاندہی فرما دیں
 

فرضی

محفلین
نیچے والی فلم میں فوجی کو اس لئے ذبح کیا گیا کہ وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا تھا کمزور دل حضرات سے گزارش ہے کہ اس فلم کو مت دیکھیں انتہائی سخت ہے

پہلے تو میں اس ویڈیو کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔۔۔ جو کچھ دکھا یا گیاہے اور کیا گیا ہے۔۔ بہت ہی غلط اور نا قابل معافی ہے۔
لیکن اس فلم میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی گئی کہ اس کو اس لیے قتل کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ مجھے تو یہ آپکے اپنے ذہن کا فتور لگتا، خواہ مخوا شیعہ سنی کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں سر کاٹنے والے یہ کہہ رہا ہے " یہ منافق ہے۔ مرتد ہے، امریکہ کا غلام ہے، اور جو امریکہ کہ غلامی کرے گا۔۔۔۔۔۔"

اب شیعہ والی بات اپکو خواب میں ائی تھی فیصل بھائی؟ یا آپ وہاں بذات خود موجود تھے؟
 

ساجد

محفلین
پہلے تو میں اس ویڈیو کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔۔۔ جو کچھ دکھا یا گیاہے اور کیا گیا ہے۔۔ بہت ہی غلط اور نا قابل معافی ہے۔
عبد الحمید بھائی ،
بہت اچھی بات کہی آپ نے۔ اور میں آپ کو سراہتا ہوں کہ آپ ہمیشہ متوازن خیالات رکھتے ہیں۔
اگرچہ ، ڈائل اپ کنکشن کی وجہ سے ، میں یہ ویڈیوز نہیں دیکھ سکتا لیکن یہاں موبائل فونز پر میں نے ان میں سے کچھ دیکھی ہوئی ہیں۔ ان پر تبصرہ کوئی کیا کرے بس ہماری بد قسمتی ہے جو ان ویڈیوز کی شکل میں ہماری جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔
دراصل معاملات بہت الجھے ہوئے ہیں۔ بے شک اس ویڈیو میں ذبح کرنے والوں نے مسلک کا نام استعمال نہیں کیا ہو گا لیکن طالبان پہ یہ الزام ہمیشہ سے ہے کہ وہ مسلکی اختلاف برداشت نہیں کرتے ۔ فیروز بھائی خود اس بات کے گواہ ہیں کہ مسلکی اختلاف پر گھر جلا دینا بہت معمولی بات ہے طالبان کے لئیے۔ بہر حال اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو غلط کرتے ہیں۔
عبد الحمید بھائی ، اب اس پر کیا تبصرہ کیا جائے کہ یہود و نصاری کا حکم کب کب اور کس کس نے مانا۔ سچ پوچھئیے تو طالبان کا پودا بھی تو آئی ایس آئی کی مدد سے نصاری نے ہی لگایا ہوا ہے جو بلاواسطہ یہود کے دوست ہیں۔ اس کو آپ یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ اگر پاکستان آرمی یہود و نصاری کی دوست ہے تو پھر طالبان بھی اسی آرمی کی تخلیق ہیں۔ اگر ایک فوجی کا گلا محض اس لئیے کاٹا جا رہا ہے کہ وہ یہود کی ایجنٹ آرمی کا حکم مان رہا تھا تو طالبان کس منہ سے خود کو مسلمان کہہ سکتے ہیں کہ جو خود امریکہ کی پیداوار ہیں۔ اسامہ بن لادن کا خاندان ابھی تک انہی نصاری کی آغوش میں زندگی گزار رہا ہے۔ انہی نصاری کی مدد سے ہی افغانستان کا جہاد چلایا گیا اور جو گدھا پالنے کی ہمت نہ رکھتے تھے اس جہاد کی برکت سے راتوں رات پجیرو میں گھومتے دکھائی دئیے۔ میں ان حوالوں سے نظر کیسے چرا لوں کہ جب طالبان کے لیڈر امریکہ کی یاترا پر جاتے تھے اور وی آئی پی مہمان کا درجہ پاتے تھے۔
خدا جانے فتوے کیوں دئیے جاتے ہیں اور پھر بدلے بھی کیوں جاتے ہیں۔ جب یہ طالبان امریکہ کے مفاد کے لئیے کام کرتے تھے تو مجاہدین کہلائے اور جب امریکہ کو ان کی ضرورت نہ رہی تو طالبان کا نام دیا گیا۔ لیکن اس سارے ڈرامے میں قربانی کا بکرا کون بنا۔ یہ ہمارا پاکستان اور خاص طور پر قبائلی علاقہ جات!!! ابھی بھی نہ امریکہ کو پاکستان کی پرواہ ہے نہ طالبان کو۔ دونوں اپنی انا کے لئیے پاکستان کو ہی میدانِ جنگ بنائے ہوئے ہیں۔ کبھی بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے اور کبھی فوجیوں کو ذبح کر کے یہ اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہیں۔
کہاں کا اسلام اور کون سی شریعت؟۔ اگر آج دنیا میں حالات کچھ ایسے ہو جائیں کہ امریکہ کو کہیں قتل و غارت گری کروانے کے لئیے ان خونی طالبان کی ضرورت پڑ جائے اور وہ ان کے لئیے خزانوں کے منہ کھول دے تو یہ ایک منٹ بھی نہیں لگائیں گے موقع کا فائدہ اٹھانے اور فتوے بدلنے میں۔ میں اور آپ یہاں بحث کرتے رہیں گے کہ کون صحیح ، کون غلط ۔ یہ لوگ ڈالروں سے جیبیں بھریں گے اور ہم ہونقوں کی طرح سے ایک دوسرے کا منہ دیکھیں گے یا شاید اپنی کم فہمی پر ایک دوسرے سے نظریں چرایا کریں گے ۔
 

ساجداقبال

محفلین
جو بھی ہے، ہم ان ہاتھیوں کی لڑائی کے درمیان روندی جانے والی گھاس ہیں۔ کون ٹھیک ہے کون غلط اب تک ہونے والی مختلف دھاگوں میں بحث سے آپکو اندازہ ہو چکا ہو گا۔ نہ طالبان ولی اللہ ہیں اور نہ ہی افواج پاکستان فرشتے۔ جب یہ دونوں اپنے مفادات کا سوچ کر جنگ لڑ رہے ہیں تو ہم عام لوگ کیوں نہ اپنا مفاد سوچیں۔ ہمیں امن چاہیے اور امن لڑائی سے نہیں بات چیت سے آئیگا۔ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اس لاحاصل جنگ کو بند کرکے مفاہمت کا راستہ اپنایا جائے۔ حکومت طاقتور فریق ہے اور جنگ روکنے میں اسکی پالیسی موثر ہو سکتی ہے لیکن اگر چاہے تو۔ رات میرے گاؤں میں آرمی نے آپریشن کیا ہے۔۔۔۔ہم لوگ دور بیٹھ کر بحث و مباحثہ نامی بڑھکیں تو مار لیتے ہیں لیکن جب یہ آگ گھر کو پہنچنے لگتی ہے تو پتہ چلتا ہے۔ ہمیں امن چاہیے اور کچھ نہیں۔۔۔۔ نہ”طالبانی شریعت“ اور نہ ہی ”مشرفی روشن خیالی“۔
 

ساجد

محفلین
ساجد اقبال،
آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔
جب تک پاکستان میں فوج حکومت میں رہے گی اس مسئلے کا حل ناممکن ہے۔ یہ سیاسی بصیرت اور بات چیت سے ہی ممکن ہے کہ امن لوٹ کے آ سکے ورنہ حالات مزید بگڑیں گے۔
 

دوست

محفلین
کاش انھیں یہ احساس ہوجائے۔
جو مررہے ہیں وہ فوجی بھی ہمارے بھائی ہیں۔ اور یہ جو طالبان کے نام پر مررہے ہیں وہ بھی ہم میں سے ہی ہیں۔
 
پہلے تو میں اس ویڈیو کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔۔۔ جو کچھ دکھا یا گیاہے اور کیا گیا ہے۔۔ بہت ہی غلط اور نا قابل معافی ہے۔
لیکن اس فلم میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی گئی کہ اس کو اس لیے قتل کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ مجھے تو یہ آپکے اپنے ذہن کا فتور لگتا، خواہ مخوا شیعہ سنی کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں سر کاٹنے والے یہ کہہ رہا ہے " یہ منافق ہے۔ مرتد ہے، امریکہ کا غلام ہے، اور جو امریکہ کہ غلامی کرے گا۔۔۔۔۔۔"

الحمدللہ میں نے یہ فلم سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں دکھائی ۔ ذرا بتانا پسند کریں گے کہ اس فلم میں شیعہ مسلک کی کتابیں دکھانے کا اور کیا مقصد ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ اس شخص کو یہ الزام لگا کر قتل کیا جا رہا ہے کہ "یہ منافق ہے۔ مرتد ہے، امریکہ کا غلام ہے، اور جو امریکہ کہ غلامی کرے گا۔۔۔۔۔۔" بقول آپ کے مجھے تو خواب میں نہیں آئی مگر اگر اس فلم کو آپ مکمل دیکھیں تو پہلے ایسا تاثر دینا کہ یہ شخص ایک خاص مسلک سے تعلق رکھتا ہے پھر اس شخص کو یہ کہ کر کہ "یہ منافق ہے۔ مرتد ہے، امریکہ کا غلام ہے، اور جو امریکہ کہ غلامی کرے گا۔۔۔۔۔۔" سرعام چند بچوں کے ہاتھوں ہاتھ پاؤں باندھ کر زبح کردینا بہت بڑی انسانی خدمت ہے ۔۔۔۔؟ اور اللہ نہ کرے کہ میں ایسی جگہ موجود ہوں جہاں یہ تنگ نظر ملا ہوں جو اختلاف رکھنے والوں کو کافر کہتے ہیں اور ذرا سا بھی نہیں شرماتے ۔ یاد رکھئے میں خود سنی ہوں اور مجھے اختلاف ہوسکتا ہے شیعہ مسلک سے مگر مجھےے یہ حق ہرگز نہیں ہے کہ میں کسی بھی انسان کو صرف اس بنیاد پر قتل کردوں کہ وہ کسی اور مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہے

جہاں تک مشرفی روشن خیالی کا تعلق ہے مجھے اس سے بھی کوئی عشق ناہنجار نہیں ہے بلکہ وہ تو توجہ کے قابل بھی نہیں ہے مگر اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔

ساجد اقبال،
آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔
جب تک پاکستان میں فوج حکومت میں رہے گی اس مسئلے کا حل ناممکن ہے۔ یہ سیاسی بصیرت اور بات چیت سے ہی ممکن ہے کہ امن لوٹ کے آ سکے ورنہ حالات مزید بگڑیں گے۔

فوج کی حکومت ہونے نہ ہونے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا ۔ ایک سیاسی حکومت تو دباؤ کے سامنے جھک جائے گی اور منٹوں میں طالبان کی فتح کا اعلان ہو جائے گا ۔ قبائیلیوں کی محب الوطنی پر کسی کو شک نہیں مگر انہیں انکی کمزور رگ سے پکڑ کر جیسے چاہے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کو عوام کے مرنے پر نقصان ہے ظالمان کو کچھ نقصان نہیں بلکہ وہ تو ان مواقع کو کیش کروائیں گے ۔ یاد رکھئے اگر اس موقع پر ہم نے بحیثیت قوم کمزوری دکھائی تو ان کے حوصلے بلند ہوں گے ۔ وہ یہ سمجھیں گے کہ انکے آگے حکومت جھک گئی اور جو ہتھکنڈے وہ استعمال کر رہے ہیں وہ ہی درست ہیں ۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ لوگ اپنا دائرہ پھیلا کر ملک کے باقی حصوں میں بھی پھیلیں گے ۔ جارح کا منہ توڑا نہ جائے تو اسکا حوصلہ بڑھتا ہے۔ اور ظلم کے آگے جھکنا بڑا ظلم ہے ۔ اور ذرا بتانا پسند کریں گے کہ فوج کا وہاں پر کیا مفاد وابستہ ہے سوائے اس کے کہ طالبان انسانیت سے کام لیں اور بے گناہوں کے قتل عام سے باز آئیں ۔ کیا ایک ملک کے کسی بھی حصے پر کچھ مسلح افراد قبضہ کر کے وہاں اپنا نظام قائم کر لیں تو انکے قبضے سے اس حصہ کو آزاد کرانا اور ان مسلح افراد کی کمر توڑنا فوج کا کام نہیں ہے ۔ خالص ملکی سلامتی کے مسئلے کو آپ سیاسی مسئلہ بنا کر اس مسئلے کو بگاڑنے کا راہ دکھا رہے ہیں ۔ ان کی بات ماننا گویا انہیں قانونی تحفظ فراہم کرنا ہوگا ۔ آج یہ وزیرستان اور سوات میں اپنا نظام لائیں گے کل کو پورے ملک میں اسکی بنیاد پر نظام کی تبدیلی کا سوال کریں گے ۔ اور اس ملک کی 98 فیصد آبادی پر یہ 2 فیصد دندناتے ہوئے حکومت کریں گے ۔ اور یاد رکھیں جنگ دشمن کے خلاف ہوتی ہے ۔ میرے بھائی کے سر میں گولی مارنے والا میرا دوست نہیں ہوسکتا اور جب کہ اسکا قصور بھی صرف اتنا ہو کہ وہ اپنا فرض نبھانے وہاں گیا ہو ۔ قبائیلیوں سے فوج کو کوئی بیر نہیں ہے ۔ بلکہ ان لوگوں نے ان معصوموں کو خدمت اسلام کا نعرہ لگا کر بیوقوف بنایا ہوا ہے ۔ اب جب ان کو نکالنے کی کوشش کریں گے تو سب سے زیادہ عام قبائیلی متاثر ہوگا مگر کیا انہیں وہاں چھوڑ دینا انہی قبائیلیوں کے لئے مفید ہے ۔ آج یہ تھوڑے ہیں مگر کل جب یہ بہت زیادہ ہوجائیں گے تو ہم آپ کیا کریں گے ۔

اب ذرا اس سوال کا مطلب بتا دیں کی کیا اس سوال سے انکے منہ میں اپنا جواب نہیں ڈالا گیا۔

کیا آپ کی اس اسلامی فوج کا کوئی عہدیدار جب کرنل بریگیڈئیر وغیرہ بنتا ہے تو اسکے لئے امریکہ برطانیہ یا لندن کی ڈگری اور یہودیوں کا ساتھی ہونا ہا یہودیت شرط ہے ۔ ۔ ۔ ۔؟ یا کہ کسی دینی مدرسے سے فارغ التحصیل ہونا شرط ہے ۔

(اب بتائیں اس کا جواب کوئی کیا دے گا ۔ یقینی طور پر وہ یہی کہے گا کہ ڈگری والے کو ترجیع دی جائے گی مگر کیوں کہ وہ انکی قید میں ہیں لہذا انہی کے الفاظ میں جواب دیتے ہیں)

اب یہ پوچھا جا رہا ہے کہ

" جب کوئی حکمران برگیڈئیر ۔ کرنل امریکہ برطانیہ سے تربیت یافتہ ہو جب وہ یہود بنے کافر بنے تو اسکا حکم ماننا آپ پر حرام ہے یا جائز ہے آپ اسکا حکم مانتے ہو یا نہیں ۔

جواب آپ خود دیکھ لیں۔


اگلا سوال کیا جا رہا ہے کہ
اس بارے میں اللہ تعالیٰ کا کیا حکم ہے کہ جو کوئی امریکہ برطانیہ کا دوست ہو جب عہدیدار حکمران سو فیصد یہودی بن گئے جس طرح آپ نے کہا اللہ تعالیٰ کا یہی حکم ہے جب فوج یا ملیشیا وغیرہ انکا حکم مانے یعنی انکے ماتحت زندگی گزاریں تو کیا ملیشیا اور فوج وغیرہ یہود و نصاریٰ کے حکم کے تحت نہیں آتے ۔ ۔ ۔ ۔؟ (یعنی انکے خلاف کاروائی کرنے والا امریکہ برطانیہ کا دوست ہے اسکے اپنے ملکی مفادات کچھ نہیں ہیں اور انکی کاروائیاں ملکی مفاد میں ہیں یعنی ملک کے اندر متوازی ریاست کا قیام ۔ قتل و غارت گری ۔ خود کش دھماکے ۔ وغیرہ وغیرہ)۔ ۔ ۔ ۔(جوا ب آپ خود ملاحظہ کر لیجئے) ۔


اسکے بعد طالبان کی مہمان نوازی پر ایک بہترین قسم کا بیان ہے ۔
 

خرم

محفلین
ارے بھائی تو جب امریکہ کے اسلحہ سے روس کے خلاف لڑتے تھے اور ڈالروں میں شاباشی پاتے تھے تب یہ لوگ یہودی نہ ہوئے؟
وہ جسے سنبھال کر رکھا ہے، اسکے بہن بھائی تو امریکی کارخانوں میں حصہ دار ہیں، لاک ہیڈ مارٹن کے بڑے حصہ داروں میں سے تھے ستمبر 2001 کے وقت۔ وہ عین مسلمان ہے؟ جھوٹے مکروہ لوگ ہیں جو اللہ کے نام کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بیچتے ہیں۔ بے شک انہیں ان کی یہ تجارت کچھ فائدہ نہ دے گی۔ انڈین کرنسی جو قبائلی علاقوں میں گردش کر رہی ہے وہ یہ کہاں سے لاتے ہیں؟
نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کے امتیوں‌کو غیر مسلم قرار دے کر ذبح کرتے ہیں، ان کے سروں میں گولیاں مارتے ہیں اور اس کی فخریہ ویڈیو بناتے ہیں۔ میرے رحیم و کریم آقا صل اللہ علیہ وسلم کی سُنت سے کہیں اس بات کا اشارہ بھی ملتا ہے انہیں؟ ان کے افعال و کردار ان مفسدین و خوارج کی طرح ہیں جنہوں نے "دین"‌کے نام پر حضرات عثمان و علی رضوان اللہ علیہم اجمعین کو شہید کیا۔ اور انشاء اللہ ان کا انجام بھی ان کے ساتھ ہوگا۔ خدا کی قسم اگر میں طاقت رکھوں تو ان سے وقت تک جنگ کروں جب تک یا تو یہ تائب ہو جائیں یا میری جان اللہ کی راہ میں قربان ہو جائے۔
 
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ عوام کو غلط رخ دکھا کر اپنی مرضی کے پروپیگنڈا کو ان پر مسلط کرنا ان "ظالمان" (مجھے یہ نام بہت اچھا لگا اور حقیقت میں یہ ان پر پورا بھی بیٹھتا ہے) کا پرانا کام ہے ۔ کاش ہمارے قبائلی بھائی بھی یہ بات سمجھ جائیں ۔
 
4134836_liquer_found600.jpg


اب کہا جائے گا کہ یہ بھی فوج نے خود ہی رکھی تھی تاکہ ظالمان کا امیج خراب ہو (ویسے مجھے بھی کچھ کچھ شک ہے)
 

بلال

محفلین
جی یہ بگ ایپل ہے دو چھوٹی ایک جیسی بوتلوں میں جو ہمارے یہاں ایک عام دوکان سے مل سکتی ہے اور کافی لوگ بڑے شوق سے پیتے بھی ہیں کیوں کہ یہ ایک عام مشروب کی طرح کا ہے۔۔۔ لیکن باقی کا مجھے علم نہیں۔۔۔
 
Top