سوالات کے جوابات درکار ہیں؟

شام

محفلین
اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی ایک کتاب " اردو غزل، تکنیک اور ہیئت کے خدوخال " میں یہ ارکان درج ہیں
1•فاعلاتن [متصل]
2•فاعِ لاتن [منفصل]
3•مستفعِلن [متصل]
4•مستفع لُن [منفصل]

نمبر 1 اور نمبر 2 میں کیا فرق ہے
نمبر 3 اور نمبر 4 میں کیا فرق ہے

الف عین
محمد وارث
فاتح
مزمل شیخ بسمل
محمد خلیل الرحمٰن
 
فاتح

لائبریرین

[/USER]
1۔ فاعلاتن (سبب خفیف + وتد مجموع + سبب خفیف)
2۔ فاع لاتن (وتد مفروق + سبب خفیف + سبب خفیف)
3۔ مستفعلن (سبب خفیف + سبب خفیف + وتد مجموع)
4۔ مستفع لن (سبب خفیف + وتد مفروق + سبب خفیف)
لیکن کافی عرصے سے عروض کے بنیادی ارکان میں سے دوسرا اور چوتھا حذف کر دیا گیا ہے۔
 
یہ فرق زحافات کی گہرائیوں کو سمجھ کر پتا چلتے ہیں۔ در اصل یہ منفصل ایک رکن عروض میں دو شمار ہوتے ہیں۔ جیسے فاعلاتن میں فاع الگ اور لاتن بوزن فعلن الگ۔ انکے زحافات میں فرق ہوتا ہے۔ جس کے لئے پھر آپ کو کسی جامع کتاب کا مطالعہ کرنا ہوگا۔ اور ویسے کوئی ضروری بھی نہیں۔
 
1۔ فاعلاتن (سبب خفیف + وتد مجموع + سبب خفیف)
2۔ فاع لاتن (وتد مفروق + سبب خفیف + سبب خفیف)
3۔ مستفعلن (سبب خفیف + سبب خفیف + وتد مجموع)
4۔ مستفع لن (سبب خفیف + وتد مفروق + سبب خفیف)
لیکن کافی عرصے سے عروض کے بنیادی ارکان میں سے دوسرا اور چوتھا حذف کر دیا گیا ہے۔

سوری فاتح بھائی اگر مجھے پتا ہوتا کے آپ بتا چکے تو میں ہمت نہ کرتا۔ لیکن میں بھی لکھ رہا تھا اس وقت۔
 
فاتح

لائبریرین
سوری فاتح بھائی اگر مجھے پتا ہوتا کے آپ بتا چکے تو میں ہمت نہ کرتا۔ لیکن میں بھی لکھ رہا تھا اس وقت۔
ارے جناب۔۔۔ اچھا ہوا کہ آپ کا جواب بھی آ گیا جس کی نوعیت و تفصیل مختلف ہے۔۔۔ اس بہانے مزید علم ہو گیا۔
 
شام

محفلین
بات سے بات نکلتی جاتی ہے
تیری بھی یاد بچھڑتی جاتی ہے
کیا اس شعر میں قافیہ درست طور پہ باندھا گیا ہے
" جرات" اور "شجاعت" کا وزن کیا ہو گا اور ان کو بطور قافیہ باندھا جا سکتا ہے
 
نہیں جناب. قافیہ میں ایطا ہے.

جرات کا فعلن
شجاعت کا فعولن وزن ہے.

قافیہ کے طور پر باندھے جاسکتے ہیں دونوں. شرط بس اتنی ہے کے بحر مطابق جرات سے پہلے ایک متحرک ہی آئے گا. ساکن آیا تو وزن سے خارج ہو جائے گا. یہ کام شاعر پر منحصر ہے.
 
Top