سوالنامہ برائے سیاستدان و وزراء

ہم کچھ دنوں میں وزراء اور دیگر سینیٹ اور قومی اسیمبلی کے ممبران کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچ رہیں ہے اور میرے ساتھ اردو محفل کا ایک رکن اور اسلام آباد کاایک سینئر صحافی ساتھ ہوگا، اس سوال میں آپ کے ذہن میں کیا سولات ہیں جو آپ کسی ایم این یا وزیر سے پوچھنا چاہتے ہیں یاد رہے کہ انشاء اللہ وہ انٹرویو اخبار میں شایع کرنے کے بعد اردو محفل پر بھی شایع کیا جائے گا۔
آپ کے تعاون کے لئے پیشگی شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سیاست میں کیسے آئے۔ یا پیدائشی بےضمیر تھے؟:grin:

سر میرے ساتھ جو دوسرا بندہ ہوگا وہ آپ ہی ہیں اب اس سوال کا جواب آپ ہی بہتر دے سکتے ہیں۔

پھر اس سوال میں سیاست کو صحافت سے تبدیل کر لیجئے۔ :grin:

لیں جی، سیاست تو صحافت میں تبدیل ہو گئی۔ اس "بے ضمیری" پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اب یہ سیاسی بے ضمیری ہو یا پھر صحافتی بے ضمیری، ہمیں اس پر اعتراض ہے۔ :)
 
بہن بات تو مجھے بھی سمجھ میں نہیں آئی، محسن صاحب نے نہ سیاستدانوں کو چھوڑا اور نہ صحافیوں کو، حالانکہ میں نے محسن سے خود کچھ صحافیوں اور سیاستدانوں کی تعریف سنی ہے۔ پتہ نہیں کیسے یہ بات کہ دی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہن بات تو مجھے بھی سمجھ میں نہیں آئی، محسن صاحب نے نہ سیاستدانوں کو چھوڑا اور نہ صحافیوں کو، حالانکہ میں نے محسن سے خود کچھ صحافیوں اور سیاستدانوں کی تعریف سنی ہے۔ پتہ نہیں کیسے یہ بات کہ دی۔

سولنگی بھائی، یہ آپ نے عجیب بات کر دی۔

جہاں تک میں محسن بھائی کو جانتی ہوں تو وہ کسی کو بھی آسانی سے معاف کرنے والے نہیں، اور کسی سیاستدان کی تعریف کرنا ان کے لیے مجھے محال نظر آتا ہے۔

ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کسی مرحوم سیاستدان کی تعریف کر دی ہو۔ یا پھر اگر کسی زندہ سیاستدان کی ہے تو وہ لازمی طور پر کبھی صاحبِ اقتدار نہیں رہا ہو گا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرا سوال یہ ہے کہ :

شیطانی سیاست زیادہ خطرناک ہے یا شیطان کی سیاست خطرناک ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
اصل میں صحافیوں میں ہم کو بہت حسد ہے نذیر ناجی سے۔ ہمارا بھی جی کرتا ہے کہ زرداری صاحب ہمارے گھر آئیں ہمارے بچوں کو گود میں لیں اور ہم گھڑی پکڑے ٹائم نوٹ کر کے کالم لکھیں کہ 47 منٹ اور 56 سیکنڈ تک ہمارے پوتے کو گود لیا زرداری صاحب نے اور ہم بطور احسان شناسی جب تک زرداری صاحب بھاری ہیں ان کی گود میں رہیں گے وغیرہ وغیرہ۔ :grin: مزید یہ بھی لکھیں کہ کھانے کا خرچہ ہم نے خود اٹھایا بعد میں زرداری صاحب اٹھائیں گے۔
لیکن افسوس صد افسوس اس میں پہلا ہی مسئلہ یہ ہے کہ پوتا تو ایک طرف، ہمارا تو کوئی بیٹا بھی نہیں ہے۔ بلکہ بیوی بھی نہیں ہے۔ :(
تو ہمیں یہ احساس ہوچلا ہے کہ صحافتی کیرئیر کی سب سے بڑی رکاوٹ تو یہ ہے۔ ہم والدین کو جلد ہی اس طرف توجہ دلاؤ نوٹس بھیجتے ہیں :grin:
 

گرو جی

محفلین
کیا بات کر دی نذیر ناجی کی آپ نے
جناب ان کے لئے تو مشہور ہے۔ کہ نہ ادھر کے نہ ادھر کے
پنجاب میں زرداری صاحب کو دو ہی جیالے نظر آئے ہیں۔
ایک کی زبان میں تاثیر ہے اور دوسرے دوسروں کے لئے
نظیر ہیں
 
سولنگی صاحب کیا آپ سنجیدہ ہیں؟۔۔۔یا۔۔۔۔غلطی سے گپ شپ کی پوسٹ‌ یہاں‌ کر دی؟
پہلے تک تو سنجیدہ تھا مگر جب سیاستدانوں اور صحافیوں کو پیدائشی بے ضمیر کہا جائے تو کس کا جی کہے گا اس دھاگے کو جاری رکھنے کا۔ کوئی بھی پیدائشی بے ضمیر نہیں‌ہوتا ہے یہ بعد میں حالات بندے کسی ڈگر پر لگادیتے ہیں ایک حدیث ہے
کل مولود یولد علیٰ الفطرت الاسلام۔
یعنی ہر بندہ اسلام کی فطرت پر پیدا ہوتا ہے
زیادہ تمہید کی ضرورت نہیں ہے۔
خیر مجھے کسی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا لہٰذا اب
اپنی گھوٹ‌ تے نشا ہووے۔
 

گرو جی

محفلین
پہلے تک تو سنجیدہ تھا مگر جب سیاستدانوں اور صحافیوں کو پیدائشی بے ضمیر کہا جائے تو کس کا جی کہے گا اس دھاگے کو جاری رکھنے کا۔ کوئی بھی پیدائشی بے ضمیر نہیں‌ہوتا ہے یہ بعد میں حالات بندے کسی ڈگر پر لگادیتے ہیں ایک حدیث ہے
کل مولود یولد علیٰ الفطرت الاسلام۔
یعنی ہر بندہ اسلام کی فطرت پر پیدا ہوتا ہے
زیادہ تمہید کی ضرورت نہیں ہے۔
خیر مجھے کسی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا لہٰذا اب
اپنی گھوٹ‌ تے نشا ہووے۔

بھائی مجھے صرف یہ سوال پوچھنا ہے کہ آپ لوگ جو وعدے کرتے ہیں وہ پورے کیوں نہیں ہوتے
کہیں یہ شعر تو نہیں تو وارد ہو گیا ان پر
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا
وہ قرض ہی کیا جو ادا ہو گیا
 
بھائی مجھے صرف یہ سوال پوچھنا ہے کہ آپ لوگ جو وعدے کرتے ہیں وہ پورے کیوں نہیں ہوتے
کہیں یہ شعر تو نہیں تو وارد ہو گیا ان پر
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا
وہ قرض ہی کیا جو ادا ہو گیا
کیا وعدہ کیا ہے جو پورا نہیں کیا، میں نے آخر میں کیا لکھا ہے اپنی گھوٹ‌تے نشا ہووے اس کی معنی کوئی سرائیکی برادر یا سسٹر بتا سکتی ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
ایک سوال تو یہ ہو سکتا ہے کہ اس پانچ سال کے دور میں کیا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
سیاست میں کیا اہداف رکھے ہیں آپ نے اور کہاں تک پہنچنا چاہتے ہیں؟

سولنگی صاحب ابھی اور بھی لوگ سوال اٹھائیں گے فکر مت کیجئے۔:)
 
اس دا مطبل ہے مینڈا بھرا کہ اپنی شراب اور خود کو نشہ
اپنی گھوٹ تے نشا ہووے جن معنوں میں ہم استعمال کرتے ہیں اس کا مطبل یہ ہے کہ خود ہمت کریں۔ میں نے جو وعدہ کیا انٹرویو کرنے والا وہ پورا ہوگا جلد ہی اور یہاں بھی پوسٹ کیا جائے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
مینڈھا مٹھا سائیں مینڈھے گرو جی ہین دا مطلب ہے بی آپنی گھوٹی ہووے بھنگ تاں سواد ول آوندا ہے۔ بیا جے کر کسے کوں گھوٹنی ناں آوندی ہوے تاں بھلے پیا گھوٹے مزا کیں ناں آسی۔ :grin:
تاں کر کے گرو جی گھوٹن توں پہلاں گھوٹنی سکھ گھنو!
 
Top