سوال

فیضان قیصر

محفلین
اسلام و علیکم
کیا مجھے کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ یہاں جس طرح اشعار کی اصلاح کے لیے اساتذہ موجود ہیں تو کیا نثری تحریر پر اگر اصلاح مطلوب ہو تو کیا اس کے لیےبھی یہاں اصحاب موجود ہیں؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین

الشفاء

لائبریرین
اسلام و علیکم
کیا مجھے کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ یہاں جس طرح اشعار کی اصلاح کے لیے اساتذہ موجود ہیں تو کیا نثری تحریر پر اگر اصلاح مطلوب ہو تو کیا اس کے لیےبھی یہاں اصحاب موجود ہیں؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
محترم فیضان قیصر بھائی۔سلام یوں لکھنا چاہیے!
السلامُ علیکم، اور اس کے ساتھ ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا اضافہ پسندیدہ ہے۔
سین سے پہلے لام اور میم پر پیش ہے اور اس کے بعد واؤ نہیں۔۔۔:)
 

فیضان قیصر

محفلین
بہت شکریہ بھائی - مجھے مہربانی فرماکر یہ بتلا دیں گے کہ میں طنز و مزاح کے مضامیں لکھتا ہوں اس پر اصلاح چاہتا ہوں - تو کون سے سیگمینٹ میں لڑی بنا کے پیش کروں اور اصلاح کے لیے کن صاحبان کو ٹیگ کیا جائے- مہربانی
 

سید عمران

محفلین
اوہ، آپ کو تو ہم بھول ہی گئے۔۔۔
فیضان بھائی، تابش بھائی نظم و نثر کے شہ سوار ہیں۔۔۔
ان سے دونوں کی صلاح لیجیے۔۔۔
اوّل تو یہ منع نہیں کریں گے۔۔۔
اور اگر کریں تو آپ ان کے انکار کی پرواہ نہ کریں۔۔۔
شہ سوار کے علاوہ اگر آپ خر سوار سے ملنا چاہیں تو اس کا بندوبست بھی ہوسکتا ہے۔۔۔
ویسے تابش بھائی تو اُن کے بارے جانتے ہی ہیں!!!
:D:D:D
 
آخری تدوین:
Top