سود کی ہر شکل حرام ہے

کاظمی بابا

محفلین
• اوپر جو میں نے کچھ آیات اور احادیث کا ترجمہ پیش کیا تھا وہ میرے ایک زیر ترتیب مضمون کا حصہ تھا اسے میں نے کہیں سے کاپی پیسٹ نہیں کیا بلکہ ورق گردانی کے بعد اصل کتب کی طرف رجوع کرکے لکھا ہے۔
•چوں کہ ان پیج تھری سے یہ حصہ اٹھایا تھا اور اس میں حوالے بطور فٹ نوٹ سیٹ ہوتے ہیں اس لیے نہ آسکے تھے. اب پورا حصہ حوالوں کے ساتھ پیش ہے۔


سود خور قیامت کے دن آسیب زدہ کی طرح کھڑا ہوگا
(۱)وہ جو سود کھاتےہیں وہ قیامت کے دن اس شخص کی طرح کھڑے ہوں گے جسے آسیب نے چھوٗکر مخبوط بنا دیا ہو۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے کہا کہ بیع بھی تو سود کی مانند ہے اور اللہ نے بیع کو حلال کیا اور سود کو حرام کیا، تو جس کے پاس اللہ کی طرف سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے وہ حلال ہے جو وہ پہلے لے چکا اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے اور جو اب ایسی حرکت کرے گا تو وہ دوزخی ہےاور وہ اس میں مدتوں رہیں گے۔ (البقرہ: ۲۷۵)
سود کو اللہ تعالیٰ مٹاتا ہے
(۲) اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور خیرات کو بڑھاتا ہے اور اللہ کو کوئی ناشکرا اوربڑا گنہ گار پسند نہیں آتا۔ (البقرہ : ۲۷۶)
سود سے بچنے میں کامیابی ہے
(۳) اے ایمان والو! بڑھا چڑھاکر سود نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔ (آل عمران : ۱۳۰)
سود خور کو خون کی نہر میں عذاب د یا جائے گا
(۱) حضرت سمرہ بن جندب ؄سے مروی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ آج رات میں نے دیکھا کہ میرے پاس دو شخص آئے اور مجھے سرزمین مقدس لے کر گئے پھر ہم چلے یہاں تک کہ ایک خون کی نہر کے پاس پہنچے، اس میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا اور شخص نہر کے کنارے کھڑا تھا ، اس کے سامنے پتھر پڑے ہوئے تھے۔ نہر میں کھڑا شخص آگے بڑھا اور اس نے نکلنے کا ارادہ کیا تبھی دوسرے شخص نے اس منھ پر پتھر مار کر اسے وہیں پہنچا دیا جہاں وہ تھا، یہ جب جب نکلنے کا ارادہ کرتا وہ شخص اس کے منھ پر پتھر مار کر وہیں پہنچا دیتا، میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا : یہ شخص جو نہر میں ہے سود خور ہے۔ (صحیح بخاری ، ج ۱، ص ۱۷۹)
سودیوں پر اللہ کے رسول ﷺ کی لعنت ہے
(۴) رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما یا سود کھا نے والے،اور کھلا نےوالے، اسے لکھنے والے اور اسکے گواہوں پر لعنت فر مائی اور فرمایا وہ سب گنہ میں برابر ہیں۔
(مشکوٰۃ المصابیح ،ص ۲۴۴)
سود کی وجہ سے پوری بستی ہلاک کردی جاتی ہے
(۵) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی وہ اپنے والد محترم سے راوی ہے کہ جب کسی بستی میں زنا ہوسود پھیل جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس بستی کو ہلا ک کر نے کی اجازت دے دیتا ۔ (کتاب الکبائر للذہبی ، ص ۶۲)
سود کا ایک درہم جان بوجھ کرکھانا ۳۶ بار زنا کرنےسے زیادہ برا ہے
(۶)حضرت عبداللہ ابن حنظلہ غسیل الملائکہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سود کا ایک درہم بھی کوئی جان بوجھ کر کھائے تو یہ چھتس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ برتر ہے۔ (مشکوٰۃ المصابیح ،ص ۲۴۵)
سود کےگناہ کا سب سے چھوٹا درجہ اپنی ماں سے زنا کرنے کے برابر ہے
(۷) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ سود کے ستر حصے ہیں اس کا سب سےچھوٹا درجہ یہ ہے کہ مرد اپنی ماں سے زنا کر ے۔
(مشکوٰۃ المصابیح ،ص۲۴۶)
سود خوروں کے پیٹ گھروں کی طرح بڑے ہوجائیں گے
(۸) حضر ت ابو ہریرہر ہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں معراج کی رات ایسے لوگوں کے پا س سے گزرا کہ جن کے پیٹ گھروں کی طرح تھے ان میں سانپ تھے جو باہر سے دکھائی دیتے تھے میں نے کہا اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیںانہوں نے عرض کیا کہ یہ سود خور ہیں۔ (مشکوٰۃ المصابیح ،ص۲۴۶)
سود خور پاگل ہوکر اٹھے گا
(۹) حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بیشک سود خور قیامت کے دن پاگل اٹھایا جائے گا۔ (کتاب الکبائر للذہبی ، ص ۶۱)
قربِ قیامت سود سے بچنا بہت مشکل ہوگا
(۱۰) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ائے گا کہ سود کھانے سے کوئی بچ نہ سکے گااگر وہ سود نہ کھائے گا و ہ اس کےاثرو غبار سے نہ بچ سکے گا۔ (مشکوٰۃ المصابیح ،ص ۲۴۵)
جزاک اللہ۔
 
Top