سورج کہاں اٹھانے لگا روشنی کا دکھ ----------------- تازہ غزل

مغزل

محفلین
محمود، غزل تو حسبِ معمول اچھی ہے لیکن میں اپنی اس رائے پر قائم ہوں کہ شعوری طور پر ردیف قافیوں کی اکھاڑ پچھاڑ ناسخ کا وہی شعر یاد دلا تی ہے کہ
وہ پہلوانِ عشق ہوں ناسخ کہ ؎بعد مرگ
برسوں مرے مزار پہ مگدر گھما کئے
۔۔۔۔۔۔۔
مطلع میری بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ باقی اشعار تو اچھے بلکہ بہت خوب ہیں۔ لیکن
بہتر ہے اس سے موت ہی آئے خوشی خوشی
یہ دکھ بھی کوئی دکھ ہے بھلا، زندگی کا دکھ
فاتح نے درست بات کہی ہے۔ کیا پہلے مصرع میں خوشی خوشی کی جگہ ’بصد خوشی‘ سے یہ اعتراض دور ہو سکتا ہے؟

اور آخرش نصیب ہوئی ہجرتِ‌دوام
کب تک کوئی اٹھائے بھلا بے گھری کا دکھ
یہاں بھی فاتح کا اعتراض درست ہے۔ لیکن معنی کے اعتبار سے تو وہی بات ہو گئی نا۔۔ آخرش قیام تو نصیب نہیں ہوا ہے نا جو بے گھری کا دکھ ختم ہو۔ ویسے فاتح کا اعتراض یوں ختم ہو سکتا ہے۔
لو آخرش تمام۔۔۔۔۔۔

بابا جانی رسید حاضر ہے ۔۔ میں نے ایک طویل مراسلہ لکھ مارا تھا ۔۔ کمبخت بجلی کی نذر ہوگیا ۔ میں دوبارہ لکھتا ہوں ، زحمت کیلیے معذرت خواہ ہوں
 
اندر ہی کوئی شور ، نہ باہر کوئی صدا
دیوار ہی سے بانٹیے ہمسائیگی کا دکھ



ماشااللہ
محمود بھائی
کیا عمدہ شعر ہے اور سب سے بڑی بات قافیوں کا چناو ہے
بہت خوب ہے
 

ش زاد

محفلین
آپ پر سلامتی ہو

محمود بھائی کیا ہی عُمدہ غزل ہے
کُچھ اشعار تو لاجواب ہیں

آیک بات پوچھوں اگر طبیعت پر گراں نہ ہو تو؟؟؟
 

مغزل

محفلین
اندر ہی کوئی شور ، نہ باہر کوئی صدا
دیوار ہی سے بانٹیے ہمسائیگی کا دکھ

ماشااللہ
محمود بھائی
کیا عمدہ شعر ہے اور سب سے بڑی بات قافیوں کا چناو ہے
بہت خوب ہے

بندہ پروری ہے سلیمان جاذب صاحب۔
آپ کی محبت ہے ورنہ من آنم کہ من دانم،
حوصلہ افزائی کیلیے ممنون ہوں ،
( ایک بات کہ :میں قافیے نہیں چنتا جورنگ میں آکر خود سرزد ہوجائے رکھ لیتا ہوں ۔۔ باقی خود ہی بھاگ جاتے ہیں)
محبتوں دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیلیے سراپاشکر ہوں۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
آپ پر سلامتی ہو

محمود بھائی کیا ہی عُمدہ غزل ہے
کُچھ اشعار تو لاجواب ہیں

آیک بات پوچھوں اگر طبیعت پر گراں نہ ہو تو؟؟؟


ارے کراچی واپس آگئے کیا ۔۔ ؟
کب آئے ۔۔ بتا یا کیوں نہیں ؟
خیر ۔۔
پسندیدگی کیلیے ممنون ہوں ۔
ہاں بھئی پوچھو ۔۔۔ ہم میں کوئی تکلف تو نہیں ہے ۔۔ پھر ایسےکیوں کہاں؟
سدا خوش رہوں میاں ۔
 

ش زاد

محفلین
ارے کراچی واپس آگئے کیا ۔۔ ؟
کب آئے ۔۔ بتا یا کیوں نہیں ؟
خیر ۔۔
پسندیدگی کیلیے ممنون ہوں ۔
ہاں بھئی پوچھو ۔۔۔ ہم میں کوئی تکلف تو نہیں ہے ۔۔ پھر ایسےکیوں کہاں؟
سدا خوش رہوں میاں ۔
نہیں میں ابھی اسلام آباد میں ہوں واپس آؤں گا پھر بات ہو گی
 
Top