سورس کوڈ یونیکوڈ ایڈیٹر

زیک

مسافر
آپ لوگ کوڈ لکھنے کے لئے کونسا ایڈیٹر استعمال کرتے ہیںِ؟ میں فی‌الحال یونیکوڈ کے لئے بیبل‌پیڈ استعمال کر رہا ہوں مگر پروگرامنگ کے لئے وہ کوئی اچھا ایڈیٹر نہیں۔ کوڈ لکھنے کے لئے ایڈیٹر میں ایک وقت میں کئی فائلیں اور ایک فائل کے کئی views دیکھنے کی قابلیت ہونی چاہیئے۔ اس کے علاوہ syntax highlighting بھی اہم ہے۔ ظاہر ہے کہ یونیکوڈ کی اچھی سپورٹ بھی لازمی ہے۔

میں ونڈوز ایکس‌پی استعمال کر رہا ہوں۔

کیا آپ نے نوٹ‌پیڈ پلس پلس استعمال کیا ہے؟ اس کی یونیکوڈ سپورٹ کیسی ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
تو کس نے کہا ہے “خریدیں“ :lol:
ویسے Notepad plus plus اچھا ہے۔
ڈاون لوڈ کرکے دیکھتے ہیں ۔ اردو انٹرفیس بنایا جاسکتا ہے اسکا۔
لینگویج فائل ترجمہ کرکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، میں نے ایک مرتبہ نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کرکے دیکھا اور اس میں یونی کوڈ اردو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں ہوا تھا۔

میں خود وژیول سٹوڈیو اور ڈریم ویور استعمال کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
ٹیکسٹ پیڈ میں کم از کم اردو کی سپورٹ موجود ہے۔ اس سلسلے میں ایک اور سوال اٹھانے کا خیال آیا ہے لیکن وہ اس کی فورم اور تانے بانے میں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
زکریا، میں نے ایک مرتبہ نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کرکے دیکھا اور اس میں یونی کوڈ اردو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں ہوا تھا۔

میں خود وژیول سٹوڈیو اور ڈریم ویور استعمال کرتا ہوں۔
ابھی استمعال کرنے کے بعد علم ہوا کہ آپ یونی کوڈ لکھ اور ایڈیٹ کر سکتے ہو۔ صرف ٹیکسٹ ڈائریکشن RTL اور utf-8 فارمیٹ سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
زکریا، میں نے ایک مرتبہ نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کرکے دیکھا اور اس میں یونی کوڈ اردو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں ہوا تھا۔

میں نے بھی ابھی نصب کیا ہے مگر اردو اس میں ایڈٹ کرنا ایک عذاب ہے۔
 
زیک

مسافر
راجہ فار حریت نے کہا:
نبیل نے کہا:
زکریا، میں نے ایک مرتبہ نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کرکے دیکھا اور اس میں یونی کوڈ اردو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں ہوا تھا۔

میں خود وژیول سٹوڈیو اور ڈریم ویور استعمال کرتا ہوں۔
ابھی استمعال کرنے کے بعد علم ہوا کہ آپ یونی کوڈ لکھ اور ایڈیٹ کر سکتے ہو۔ صرف ٹیکسٹ ڈائریکشن RTL اور utf-8 فارمیٹ سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔

مگر سمت دائیں سے بائیں نہ کریں تو ایڈٹ کرنا کافی مشکل ہے۔
 
Top