سورہ الفاتحہ بمعہ ترجمہ

ثناءاللہ

محفلین
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اﷲ کےنام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانےوالا ہے
(1) الْحَمْدُ الِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
سب تعریفیں اللہ ہی کےلئےہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانےوالا ہے
(2) الرَّحْمٰ۔نِ الرَّحِيمِ
نہایت مہربان بہت رحم فرمانےوالا ہے
(3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
روزِ جزا کا مالک ہے
(4) اِيَّاكَ نَعْبُدُ واِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(اےاللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتےہیں اور ہم تجھ ہی سےمدد چاہتےہیں
(5) اِھدِنَ۔ا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ
ہمیں سیدھا راستہ دکھا
(6) صِرَاطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْھِمْ غَيرِ المَغْضُوبِ عَلَيْھِمْ وَلاَ الضَّالِّيْنَ (آمين)
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نےانعام فرمایا۔ ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہےاور نہ (ہی) گمراہوں کا (آمين)


(انشاءاللہ اگلی دفعہ اس کی تفسیر پیش کی جائے گی)
 

منہاجین

محفلین
دین و مذہب پر خوش آمدید

ثناءاللہ:
میری دلی خواہش تھی کہ آپ سے درخواست کروں کہ سیفی جیسے باہمت لوگوں کی طرح دین و مذہب پر معیاری تحریریں اِرسال کریں تاکہ قارئین کو اُردو زبان میں دین فمہی آسان ہو سکے۔

مجھے نہایت خوشی ہے کہ اب سیفی اکیلے نہیں، اور صرف ثناءاللہ ہی کیوں، میں درخواست کروں گا اِس ویب کے تمام قارئین سے کہ وہ اِسلام پر پڑی زمانے کی گرد کو صاف کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ مسلمان ایک بار پھر ایک باوقار قوم کی طرح اِتحاد و یگانگت کے ساتھ سر اُٹھا کر جی سکیں۔ جہاں گڑ ہو وہاں مکھیاں تو آتی ہی ہیں، سو یہاں بھی اِسلام کے پیغامِ امن و آشتی کو آتشِ فرقہ پروری میں جُھلسانے کی کوشش کی جائے گی، مجھے اِس سلسلے میں آپ کا تعاون درکار ہو گا۔ میں اُمید کروں گا کہ آپ اِسلام کے بنیادی اُصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، اور دینِ امن کو اپنے حقیقی روپ میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے کسی قسم کے مذہبی تعصبات کو یہاں پنپنے کا موقع نہیں دیں گے۔
 
Top