سورۂ فلق اور ناس کا منظوم ترجمہ

الف عین

لائبریرین
(یہ سلیس اور منظوم ترجمہ ایسی کتاب سے اخذ کیا گیا ہے جس پر مصنّف کا نام اور دیگر تفصیلات ندارد ہیں۔ قارئین اگر مترجم سے متعلق معلومات رکھتے ہوں تو اس کی ہمیں اطلاع ضرور دیں۔ بشکریہ ماہنامہ ’اردو چینل‘۔ جلد 3شمارہ 7)



سورۂ فلق مکیہ



محمد (ص) ! کہہ اماں میں مانگتا ہوں صبح کے رب کی

بدی سے ساری خلقت کی، بدی سے ظلمتِ شب کی



اماں ان عورتوں سے جو شرارت کرنے والی ہیں

جو پھونکیں مارتی ہیں گانٹھ پر، جادو جگاتی ہیں



اماں میں رکھ، برائی کرنے والوں کی شرارت سے

اماں میں رکھ، حسد سے جلنے والوں کی عداوت سے



سورۂ الناس مکّیہ



محمد (ص)! کہہ اماں میں مانگتا ہوں ربِّ عالم کی

اماں انساں کے رب کی، شاہ کی، معبودِ اعظم کی



اماں شیطان کے شر سے، جو بھٹکاتا ہے چپکے سے

گرفتارِ بلا کر کے کھسک جاتا ہے چپکے سے



جو اک بہتے ہوئے پانی پہ کائی ڈال دیتا ہے

دلِ انساں میں دَر آ کر، برائی ڈال دیتا ہے



جنوں کے بھیس میں یا آدمی کے بھیس میں آئے

وہی شیطان ہے، جو بھی بدی کے بھیس میں آئے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ
بہت اچھا خوبصورت اور رواں ترجمہ ہے اگر مترجم کا علم ہو جائے تو بہٹ ہی اچھا ہو ویسے قرآنی متن کے لفظی ترجمہ کے علاوہ جو الفاظ ضرورت شعری کے لیے استعمال کیے گئے ہیں ان کو اگر قوسین میں لکھا جاتا تو بہتر ہوتا
 
اعجاز صاحب
انگلینڈ میں جس جامعہ میں میں پڑھتا رہا ہوں وہاں میں نے پورے قرآن کا منظورم ترجمہ دیکھا تھا۔ کسی سے بات ہوئی تو میں پوچھ لوں گا ان شاء اللہ
 
ترجمہ کرنا آسان نہیں وہ بھی عربی سے۔

عربی کے ہر ہر لفظ کا زاویہ نہ ماپا جائے ترجمہ کرتے وقت۔ آگے پیچھے کا سیاق وسباق نہ سمجھا جائے تو چھوٹے چھوٹے مقامات پر بڑی بڑی غلطیں سرزد ہوجاتی ہیں۔

دل کر رہا ہے ان اردو ترجمات کے بارے میں لکھوں جو بر صغیر میں متداول ہیں ۔ ۔ وقت ملا تو کچھ کروں گا ان شاء اللہ
 
Top