سید زبیر
محفلین
سورۃ اخلاص کی منظوم تفسیر
قل ھو اللہ احد
اے محمدﷺکہو و ہ اللہ ایک
ہے وہی دونوں جہاں کا شاہ ایک
اللہ الصمد
یعنی ہے بے نقص ، بے حاجت خدا
ہے وہ ہر محتاج کا حاجت روا
کچھ نہ کھاتا ہے ،نہ پیتا ہے صمد
بے نیاز و بے اعانت ، بے مدد
لم یلد و لم یو لد
وہ نہیں جنتا نہ زائیدہ ہوا
نہ کسی کا باپ نہ بیٹا ہوا
و لم یکن لہ کفواً احد
اور نہیں اس کا کوئی خویش و تبار
یعنی بے مانند ہے پروردگار
تفسیر مرتضوی از غلام مرتضیٰ جنون