سوری رانگ نمبر

پاکستانی

محفلین
لڑکی١۔ ہیلو! کیسی ہو تم؟
لڑکی٢۔ اتنی دیر لگا دی تم نے، میں کب سے بیٹھی تمھارے فون کا انتظار کر رہی تھی۔
لڑکی١۔ بان بس امی کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی تو کھانا بنانے میں ذرا دیر ہو گئی۔ ویسے تم کیا کر رہی تھی؟
لڑکی٢۔ میں؟ میں تو شاہ رخ کی فلم ‘میں ہوں نا‘ دیکھ رہی تھی۔
لڑکی١۔ اوہ! اچھا کیسی ہے فلم، میں نے تو بڑی تعریفیں سنی ہیں اس کی، میں آج ہی اس کی سی ڈی منگواتی ہوں، پتہ ہے میرے ماموں جان آج میرے لئے نیا سی ڈی پلیئر بھیج رہے ہیں۔
لڑکی٢۔ یہ تو اچھی بات ہے۔ اور کیا حال ہے تمھارا؟
لڑکی١۔ میں تو آج بہت تھک گئی ہوں۔
لڑکی٢۔ کیوں تم نے کیا کیا ہے جو تھک گئی ہو؟
لڑکی١۔ بس ذرا امی کے ساتھ بازار گئی تھی، اچھی خاصی شاپنگ کر ڈالی۔
لڑکی١۔ اچھا سنو! جس کام کے لئے تمھیں فون کیا تھا وہ تو بھول ہی گئی۔ اگر یاسمین سے بات ہو تو اسے کہنا کہ اپنی ویلوٹ والی شرٹ بھیج دے، میں نے ویسی ہی بنوانی ہے۔
لڑکی٢۔ کون یاسمین؟ کون سی شرٹ؟
لڑکی١۔ کیا مطلب کون یاسمین، وہ جو کالج میں ہمارے ساتھ پڑھتی تھی۔
لڑکی٢۔ لیکن تانیہ ہمارے ساتھ تو کالج میں کوئی بھی یاسمین نہیں تھی۔
لڑکی١۔ ارے بھئی کون تانیہ؟ میں تو نادیہ ہوں، کیا تم شاہین نہیں ہو؟
لڑکی٢۔ شاہین نہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سمیرا ہوں ۔۔
لڑکی١۔ کیا یہ 0321000000 نہیں ہے؟
لڑکی٢۔ سوری رانگ نمبر۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے بہت مختصر وقفے میں “ رانگ نمبر “ کی گفتگو ختم کر دی۔ یہ اتنی جلدی تھوڑا ہی ختم کرتی ہیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
بہت اچھے بھئی بہت اچھے۔ :lol:

لڑکیوں کے اس بارے میں کیا ریمارکس ہوتے ہیں؟ یہ تو لڑکیوں کے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ :lol:
 
Top