محمد آصف
معطل
سوشل میڈیاپر دلکش نستعلیق اردو:
یہ دھاگہ صرف اس وجہ سے شروع کر رہاہوں کہ جو دوست واحباب انٹرنیٹ پر نووراد ہوں اور براؤزرز میں انسٹالیشن کے دوران الجھن محسوس کرتے ہوں ۔ان کے لیے آسانی ہو۔ درویش خراسانی صاحب کے پوسٹ میں سے نستعلیق اردو کے طریقہءِ کار کو بالکل آسان اور جامع انداز میں لکھا ہے۔ امید ہے نوآموزوں کے لیے سود مند رہے گا۔
جو ساتھی گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تووہ پہلے یہاں سے گوگل کا ایک پلگ اِن بنام سٹائیلش انسٹال کریں:
یہاں Add to Chrome کے نیلے بٹن پر کلک کریں اور اسکے بعد محمد صابر کا بنایا ہواسکرپٹ یہاں سے انسٹال کریں:
جو حضرات موزیلا فائر فوکس استعمال کرتے ہیں وہ بھی یہی سکرپٹ یہا ں سے ڈاون لوڈ کریں:
اب Allowکے بٹن پر ،پھر Install Nowپر کلک کریں اور فائر فاکس کو Restart کر دیں۔
اس کے بعد Install with Stylish کے سبز بٹن پر کلک کریں۔۔
اور پھر گوگل پلس،فیس بک ،ٹوئیٹراور اردو وکی پیڈیاپر مزئے لے لے کر خوبصورت اور دلکش سائز کے ساتھ نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔
ایک اہم مسئلہ ذہن میں آیا کہ جناب جن حضرات کو اردو لکھنے کا طریقہ تک معلوم نہیں ،تو انکو نستعلیق فونٹ اور اردو کی بورڈ کے استعمال کے بارئے مشکلات کا ذکر تو کیا ہی نہیں!
تو جناب اسکا ایک آسان حل بھی ہمارئے پاس موجود ہے،وہ اسطرح کہ ایک ہر دلعزیز اردو بلاگر ایم بلال ایم صاحبنے پاک اردو انسٹالر(Pak Urdu installer) کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے ،جس کو ڈاؤنلوڈکرنے کے بعد صرف next , next کرتے ہی اردو کی بورڈ تینوں ونڈوز (Win XP, Vista ,Win 7) میں مع اردو نستعلیق فونٹس انسٹال ہوجاتا ہے،ساتھ ہی ایک صفحہ برائے مدد کا لنک ڈیسک ٹاپ پرآجاتا ہے۔تاکہ کسی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔
پاک اردو انسٹالر(Pak Urdu installer)یہاں سے ڈاؤنلؤڈ کریں:
انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names, Run, Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail, Ms Office, notepad , wordpad, facebook, twitter, Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔