لیکن عزیزم محمد آصف۔ آپ کا تعارف کہاں ہے؟ اردو محفل میں خوش آمدید۔
اردو کے لحاظ سے جو کچھ بھی کام ہوا ہے، ان سب کی ابتدا میں اردو محفل کا ہی ہاتھ ہے۔ اس لئے اس قسم کی ’معلومات‘ بہم پہنچانا الٹے بانس بریلی کے مصداق ہے۔
اردو محفل میں خوش آمدید
لیکن عزیزم محمد آصف۔ آپ کا تعارف کہاں ہے؟ اردو محفل میں خوش آمدید۔
اردو کے لحاظ سے جو کچھ بھی کام ہوا ہے، ان سب کی ابتدا میں اردو محفل کا ہی ہاتھ ہے۔ اس لئے اس قسم کی ’معلومات‘ بہم پہنچانا الٹے بانس بریلی کے مصداق ہے۔
اردو محفل میں خوش آمدید
محترم ومکرم الف عین صاحب۔ میں محفل کی ترتیبات سے زیادہ واقف نہیں ہوں۔ تلاشنے کے کافی عرصے بعد "نیا دھاگہ کھولیے" کا ربط نظر آیا لہذا جیسے ہی کلک کیا "تعارف" کا سبز بٹن نظر آرہاتھا۔ میں نے ادھر ادھر، اوپر نیچے، آگے پیچھے، اور بٹن پر کلک کر کے بھی دیکھا لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس سے "تعارف" کا یہ سبز بٹن ہٹ جاتا۔ لہذا بسم اللہ کرکے "سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو" کے تحت دھاگہ لگا دیا۔ اب اس میں میرا کیا قصور ؟ دوسری بات یہ کہ اس عنوان کے تحت دھاگہ صرف اور صرف اس وجہ سے کھولا کہ اس سے نوآموزو کےلیے آسانی ہوگی۔ آپ جیسے ماہرین کے لیے یہ ہرگز نہیں۔ جہاں تک آپ کی اس بات کا تعلق ہے کہ "یہ آپ نے کوئی خدمت نہیں کی۔۔۔" تو کس ناہنجار نے کہا ہے میں نے کوئی کارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ تو بس آسانی پیدا کرنے کےلیے ہے۔ چوں کہ "درویش خراسانی بھائی کے دھاگے کے تبصروں میں کچھ افراد نے مسائل کا ذکر کیا تھا اور یہ کہ "صابر بھائی والا سکرپٹ یا بلال بھائی والا" کے بحث میں پڑنے سے بچنے کے لیے۔
باقی ناچیز اردو قدردانوں اور خادمین کے پاؤں کے گرد کے برابر بھی نہیں۔ مزید کسی وضاحت کی ضرورت ہو تو فقیر حاضر ہے۔