تیسری سالگرہ سوفٹویر ڈے کا انعقاد

نبیل

تکنیکی معاون
میں تمام دوستوں کو ذاتی پیغام کے ذریعے اطلاع کرنے لگا ہوں تاکہ وہ اس جانب توجہ کریں۔
اور پلیز، ابھی کوئی ٹیوٹوریل سبمٹ نہیں کریں۔ میں ٹیوٹوریل سبمشن کے لیے علیحدہ سیکشن بنا دوں گا جہاں ٹیوٹوریل پوسٹ کیے جا سکیں گے۔ ان کی جانچ پرکھ کے بعد انہیں ٹیوٹوریل ڈے پر منظر عام پر لایا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا آئیڈیا ہے۔ ورڈپریس پر جہانزیب کررہے ہیں۔ میں‌ زیادہ سے زیادہ سی شارپ پر کوئی سادہ سا ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہوں۔ زبان بذریعہ ٹیوٹوریل سکھانا زبان کے ساتھ زیادتی لگتی ہے۔ ٹیوٹوریل میں وہ تمام تفاصیل نہیں آسکتیں‌ جن کی وضاحت ضروری ہوتی ہے۔ تاہم سادہ سا تعارف پیش کرنے کی کوشش کرسکتا ہوں۔
وسلام

شاکر، کیا تم مونو سیٹ اپ کرنے اور اس میں ایک بنیادی اپلیکیشن لکھنے کا ٹیوٹوریل پیش کر سکتے ہو؟
 
جی پھر ٹھیک ہے نبیل بھائی۔ ایسے ٹھیک رہے گا۔ میں صرف ایجاکس کا تعارف، اس کے فوائد، مسائل، موجودہ ایپلیکیشنز کی مثالیں بتانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیمو کوڈ کا ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں انشاء اللہ۔
 
نبیل بھائی کی اس بات کی تائید کرتا ہوں کہ انھیں ابھی سبمٹ نہ کیا جائے اور جشن کے دوسرے ہنگاموں کو بغیر ڈسٹرب کئے جاری رہنے دیا جائے ورنہ ٹیوٹوریل ڈے کی افادیت اور ایکسائٹمینٹ مجروح ہوگی۔ نیز ریویو کئے بغیر بکھری صورت میں فورم میں پھیل جائے گا۔ :)
 
مجھے تو ٹیوٹوریل ڈے کا آئیڈیا بہت ہی اچھا لگا ہے۔نبیل بھائی نے میری مشکل آسان کرتے ہوئے خود ہی مجھے فلیش ٹیوٹوریل کے لئے ’’نامزد‘‘ کر دیا ہے۔ اب انکار کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ بس پوچھنا یہ ہے کہ اس اسپیشل فلیش ٹیوٹوریل میں کیا پیش کیا جائے؟ بنیادی فلیش سے متعلق تو پورا ’’فلیش ویب ڈیزائننگ‘‘ کورس پہلے ہی موجود ہے۔ آپ دوستوں کے ذہن میں کوئی ٹیوٹوریل ہے تو ضرور جلد از جلد بتا دیں۔ اور یہ بھی کہ اسے تحریری صورت میں ہونا چاہئیے یا متحرک (ویڈیو) کی صورت میں۔۔۔۔۔۔۔؟ میری کوشش ہوگی کہ انشااللہ ٹیوٹوریل تمام ممبران کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے شوبی کو ذپ میں کچھ آئیڈیاز دیے ہیں۔ یہ فلیش سیکھنے کا اچھا موقعہ ہے۔ اگر کوئی دوست فرمائش کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہاں کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
مولا خوش رکھے آپ لوگوں کو۔
میں جناب مونو کی انسٹالیشن پر ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہوں۔ اس کا تعارف لکھ سکتا ہوں۔ اور بیسک ایپلی کیشن میں ہیلو ورلڈ والی چلے گی کیا؟
جی ٹی کے ابھی مجھے گھمن گھیریاں‌ دیتی ہے۔ ویسے ایک عدد ونڈو مع بٹن بھی حاضر کی جاسکتی ہے۔ تاکہ ذرا سواد برقرار رہے۔ چونکہ مجھے ذاتی طور پر بھی ٹیوٹوریل میں سب سے اچھی چیز سکرین شاٹ لگتی ہے۔;)
 
شاکر بھائی اگر آپ کا ایپلیکیشن ایک چھوٹی ونڈو پر "ہیلو محفل" (اردو میں) پرنٹ کر سکے ساتھ ہی ایک بٹن ڈال دیجئے گا۔ :)
 
شوبی بھائی فلیش کا ٹیوٹوریل ت متحرک ہی جمتا ہے۔ ویسے آپ کا ریگولر اسٹائل اسکرین شاٹس اور متن والا بھی بہت مفید اور عام فہم ہوتا ہے۔

ویسے تو آپ نے ٹاپک وائز بہت کچھ محفل کی نذر کر رکھا ہے۔ لہٰذا میری صلاح ہوگی کہ جشن محفل کے عنوان پر اسی کی مناسبت سے کوئی بہترین اینیمیشن تیار کیجئے اور اس میں جگہ جگہ اپنے پچھلے ٹیوٹوریلس کے حوالے دے دیجئے گا۔ اخیر میں اپنی اب تک کی ساری ٹیٹوریلس کا انڈیکس ڈال دیجئے گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ سب ٹیوٹوریل تحریری شکل میں اور باتصویر ہوں۔ اور اگر ہم ٹیوٹوریل کی فارمیٹ طے کر لیں تو یہ بھی بہتر ہوگا۔ میرے خیال میں ٹیوٹوریل کی ذیل کے مطابق فارمیٹ ہونی چاہیے:

- تعارف
- اصل مضمون
- نتیجہ
- حوالے/روابط

کیا خیال ہے آپ کا؟
 
جی بہت بہتر نبیل بھائی یہ خاکہ ٹھیک ہے۔ اور اس میں احباب اپنے ٹیوٹوریل کی مانگ کو دیکھتے ہوئے کچھ زمروں کی کمی بیشی یا ترتیب میں پھیر بدل کر سکتے ہیں۔ ویسے کوشش کریں کہ اسے جس قدر ممکن ہو اپنائیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی تک ایک ورڈپریس تھیم کا اردو ورژن تیار کرنے کے بارے میں ٹیوٹوریل تیار کرنے کے بارے میں سوچا ہوا ہے۔ کیا اس کی کوئی ڈیمانڈ ہے؟
 
میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ان زمروں کی تھوڑی سی وضاحت بھی کر دوں۔

تعارف:

اس میں موضوع کا بنیادی تعارف، فوائد، اغراض و مقاصد، ٹارگیٹ احباب اور ان کی پہلے سے ضروری صلاحیتیں، ضروری سافٹوئیرس اور تاریخ (اگر ضروری ہو تو، طوالت سے بچنے کے لئے ترک کیا جا سکتا ہے یا روابط کے زمرے میں روابط فراہم کیے جا سکتے ہیں۔) وغیرہ فراہم کیئے جائیں۔

اصل مضمون:

یہاں نفس مضمون کی شروعات کی جائے اور بتدریج آگے بڑھایا جائے۔ انسٹالیشن کے لئے روابط دیئے جائیں۔ ان کی تفصیل میں پرنا غیر ضروری ہوگا۔ جبکہ ہر سافٹوئیر بہترین انسٹال نوٹس کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔ اجنبی اصطلاحات کا فوری مختصر تعارف کرایا جائے اور تفصیل کے لئے روابط چھوڑے جائیں۔ تصویروں کے ساتھ کوڈ ٹیگ کا استعمال کرکے نمونے کے کوڈ بھی فراہم کئے جائیں۔

نتیجہ:

اس زمرے میں یہ بیان کیا جائے کہ موضوع سے کس قدر انصاف کیا جا سکا ہے۔ آئندہ اس تسلسل میں کیا پیش کیا جا سکتا ہے۔ اور مزید معلومات کے رسورسیز کہاں کہاں اور کس کس شکل میں دستیاب ہیں۔ قارئین کو اسائنمنٹ بھی دئے جا سکتے ہیں۔ نیز ان کو اس سلسلے میں ممکنہ تعاون پر اکسایا جا سکتا ہے۔

حوالے/روابط:

- ٹیوٹوریل کی تیاری میں اگر کہیں سے استفادہ کیا گیا ہے تو اس کا حوالہ
- ضروری سافٹوئیرس کے ڈاؤن لوڈ روابط ان کے انسٹال انسٹرکشنس کے روابط
- مزید ٹیوٹوریل رسورسیز کی معلومات/روابط
- پریکٹس کے لئے تیار کی گئے مکمل یا جزئی زپ کردہ کوڈ برائے ڈاؤن لوڈ


نبیل بھائی اس میں مناسب تبدیلیاں کر دیں اگ ضروری ہوں۔
 
نبیل بھائی موضوع کا ڈیمانڈ جاننے کے لئے احباب کی رائے اس مختصر سے عرصے میں لی جا سکے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، آپ نے بہت اچھی تفصیل بیان کی ہے۔ میں جلد ہی الگ سے ٹیوٹوریل کی گائیڈ لائن کے بارے میں الگ سے پوسٹ کروں گا اور آپ کی اس پوسٹ کا اقتباس ہی اس کے لیے کافی ہوگا۔
اب باقی دوست ہی اس بارے میں بتا سکتے ہیں کہ کس موضوع کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ میں شاید ٹیوٹوریل لکھنے میں جلدی کروں گا کیونکہ ہفتے کے دوران مجھے وقت نہیں ملے گا۔
 

arifkarim

معطل
ابن سعید، ہم باقی نکات کے بارے میں تجاویز کا سلسلہ آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ٹیوٹوریل ڈے کے بارے میں میں نے عرض کیا تھا اس پر جتنے ممکن ہو سکیں لوگ ایک ایک ٹیوٹوریل پیش کریں۔ میں ذیل میں سے کوئی ایک ٹیوٹوریل پوسٹ تیار کر سکتا ہوں:

- ایک سادہ اردو ویب پیج بنانا ۔۔ یہ کافی بنیادی معلومات ہیں لیکن اکثر لوگ اس کے بارے میں سوال کرتے پائے جاتے ہیں
- کسی ورڈپریس تھیم کو اردو تھیم میں کنورٹ کرنا
- کسی بلاگسپاٹ‌ تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنا
۔۔۔

میرے خیال میں ذیل کے افراد کو ٹیوٹوریل ڈے کے لیے ایک ایک ٹیوٹوریل تیار کرنا چاہیے:

- عارف کریم: ٹیوٹوریلز کے لیے سکرین شاٹ اور سکرین کاسٹ ویڈیو تیار کرنا
- محمد کاشف مجید: انپیج کے ٹیکسٹ کو فوٹو شاپ میں لیجا کر اس پر Layer ایفیکٹ اپلائی کرنا
شوبی: فلیش ٹیوٹوریل
-ابن سعید ؟
- الف نظامی ؟
- زیک ؟
- محسن حجازی ؟
- جہانزیب ؟

جن دوستوں کے ناموں کے آگے سوالیہ نشان ہے وہ خود سے بتا سکتے ہیں کہ وہ کس موضوع پر ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ بھی اگر دوست ٹیوٹوریل ڈے پر کوئی مفید ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہتے ہیں تو بصد شوق اس کام میں حصہ لیں اور اپنا نام یہاں درج کروا دیں۔

نبیل بھائی: میں‌اس پوسٹ‌ سے پہلے انپیج والے ٹوٹوریل پر کام کر چکا تھا، سو میں نے اصل میں کاشف مجید کا کام کر دیا۔ ;) کیا یہ غلطی معاف ہو سکتی ہے؟ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، اس میں غلطی والی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر اسی ٹیوٹوریل کو تم تحریری شکل میں پیش کر دو تو یہ بھی ٹھیک رہے گا۔ تم نے انپیج کے ٹیکسٹ کو فوٹوشاپ میں لیجانے کا اچھا طریقہ بتایا ہے۔ اس کے بعد ایک سکرین شاٹ کے ذریعے کوئی layer سٹائل اپلائی کرنے کے بارے میں بھی بتا دو تو اس سے بھی اس مضمون کی افادیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
عارف، اس میں غلطی والی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر اسی ٹیوٹوریل کو تم تحریری شکل میں پیش کر دو تو یہ بھی ٹھیک رہے گا۔ تم نے انپیج کے ٹیکسٹ کو فوٹوشاپ میں لیجانے کا اچھا طریقہ بتایا ہے۔ اس کے بعد ایک سکرین شاٹ کے ذریعے کوئی Layer سٹائل اپلائی کرنے کے بارے میں بھی بتا دو تو اس سے بھی اس مضمون کی افادیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ویسے میرے خیال میں جتنا ہم ویڈیو ٹوٹوریل سے سیکھ سکتے ہیں، اتنا لکھ کر نہیں‌ سمجھا سکتے۔ کیونکہ ہر بندا الفاظ کو اپنے طور پر سمجھتا ہے، اور اس طرح بعض‌ اوقات غلطیوں ہو جاتی ہیں‌ اور کنفیوژن ہو تی ہے۔ اسلئے ویڈیو ٹوٹوریل بہترین طریقہ ہے سکھانے کا۔۔۔۔

البتہ یہ لئیر اسٹائل اپلائی کرنے کا کچھ کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، مجھے تمہاری بات سے مکمل اتفاق ہے۔ ویڈیو ٹیوٹوریل یا سکرین کاسٹ سے بہترین سمجھ آتی ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ تمام ٹیوٹوریل ایک ہی فارمیٹ میں پیش کیے جائیں۔ تحریری اور باتصویر ٹیوٹوریل کی اپنی افادیت ہے۔
 
Top