سوفٹ کی کیبورڈ ایپ سنک ایرر

محمدظہیر

محفلین
جو احباب موبائل فون میں سوفٹ کی کیبورڈ استعمال کرتے ہیں ان سے یہ جاننا ہے کہ کیا آپ کے پاس سوفٹ-کی کا ڈیٹا کلاؤڈ سے سنکرونائز ہو رہا ہے؟ اگر ہاں تو اس بات کی یہاں تصدیق کیجیے. پچھلے ایک ہفتے سے میرے پاس کلاؤڈ سنک نہیں ہو رہا ہے.
انٹرنیٹ پر اس بارے میں جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کئی لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے. اور سب میں پریشان کن بات یہ ہے کہ بعض لوگوں کہ پاس کلاؤڈ سنک کے بعد ورڈ پریڈکشن میں دوسروں کے ای میل ایڈریس اور ورڈ لسٹ ظاہر ہوئے ہیں.

PS : سوفٹ کی والوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور اپنے بلاگ پر بھی یہ اعلان کیا ہے
کلاؤڈ سنک بند ہونے سے مجھے مشکل پیش آ رہی ہے. آپ میں سے کون کون میری طرح سوفٹ کی پر منحصر ہیں؟
 
محمد تابش صدیقی بھائی غالبا آپ بھی سوفٹ کی استعمال کرتے ہیں۔ آپ کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آرہا ؟
جب سے ایل جی جی تھری پر مارش ملو اپڈیٹ ہوا ہے. ایل جی کی اپنے کیبورڈ میں اردو سپورٹ آ گئی ہے. اور زیادہ حروف موجود ہیں. لہٰذا تب سے یہی استعمال کر رہا ہوں.
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس فی الوقت تو سام سنگ نوٹ موجود ہے اور ون پلس تھری کی تیاری کے سلسلے میں سوئفٹ کی بورڈ انسٹال تو کیا ہے مگر اسے چند مرتبہ ہی استعمال کیا ہے۔ کی بورڈز کی سنکرونائزیشن ڈس ایبل رکھنا ہی بہتر ہے
 

محمدظہیر

محفلین
میرے پاس فی الوقت تو سام سنگ نوٹ موجود ہے اور ون پلس تھری کی تیاری کے سلسلے میں سوئفٹ کی بورڈ انسٹال تو کیا ہے مگر اسے چند مرتبہ ہی استعمال کیا ہے۔ کی بورڈز کی سنکرونائزیشن ڈس ایبل رکھنا ہی بہتر ہے
جی۔ میرا پسندیدہ کی بورڈ ہے سوفٹ کی اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو زبان کے بہترین سپورٹ کے علاوہ بھی سوفٹ کی میں بہت سی زبانیں دستیاب ہیں۔ حالیہ واقعے کے پیش نظر مشکل پیش آ رہی ہے۔ کلاؤڈ پر میرے کئی الفاظ محفوظ ہیں جو میرے فون پر سنکرونائز نہیں ہو پا رہا ہے۔
 
Top