سولر بچے ؟

عباس اعوان

محفلین
آج دنیا اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی، سمجھ میں نہیں آئی، کیا احباب کوئی روشنی ڈال سکتے ہیں؟
x2343574_71580453.jpg.pagespeed.ic.bJqkupSBh-.jpg

محمد تابش صدیقی زیک محمد وارث@arifkarim یاز اور دیگر احباب
 
خبر میں اس بات کا کچھ سیاق و سباق موجود نہیں.
بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ بچے دھوپ میں تندرست رہتے ہیں اور دھوپ کے بغیر ان کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے.
و اللہ اعلم
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آج دنیا اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی، سمجھ میں نہیں آئی، کیا احباب کوئی روشنی ڈال سکتے ہیں؟
x2343574_71580453.jpg.pagespeed.ic.bJqkupSBh-.jpg

محمد تابش صدیقی زیک محمد وارث@arifkarim یاز اور دیگر احباب
ان بچوں کا تعلق خضدار بلوچستان سے ہے اور یہ تین بھائی ہیں. جن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ صبح تو بالکل ٹھیک اور ہشاش بشاش جاگتے ہیں لیکن جیسے جیسے دن گزرتا ہے ان کا energy level کم ہوتا جاتا ہے اور سورج ڈھلنے کے ساتھ ہی ان کی حالت خراب ہو جاتی ہے. ان علامات کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سولر بچے کہنا شروع کر دیا. ان بچوں کو یکم مئی کو ڈاکٹروں نے دیکھنا شروع کیا اور انہیں پمز اسلام آباد میں شفٹ کر لیا گیا جہاں ماہرین کی ایک بڑی ٹیم ان کے ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹ کروا رہے ہیں کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی انوکھی اور نئی بیماری ہے. ایک خاص بات یہ بھی کہ ان بچوں کے تین بہن بھائی تندرست ہیں. اس لیے اصل وجہ تک جاننے کے لیے بہت سارے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں اور شاید بیرون ملک سے بھی مدد حاصل کی جائے گی. ان بچوں کے علاقے کی مٹی، پانی اور ماحول کے بھی تجزیے کروائے جا رہے ہیں.
پاکستانی اخبارات اور میڈیا میں اس بارے میں کافی خبریں دی جا رہی ہیں.
https://www.dawn.com/news/1255591
اللہ تعالٰی ان کو جلد اور مکمل صحت یاب کریں. آمین
 
معلومات کا بہت بہت شکریہ۔
یہ والی خبر پیش کرنے کا طریقہ نہایت ہی ناقص اور غیر پیشہ ورانہ ہے، اخبار والوں کو اس پر دھیان دینا چاہیے۔
 
Top