محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
لیکن سوال تو اب بھی موجود ہے کہ سولہ سے سولہویں کیوں نہیں؟ سولھویں ہی کیوں؟ ۔۔۔ کیا اس کے پیچھے کوئی اصول ہے یا پھر ایسا رائج تلفظ کی بنا پر کہا جا رہا ہے؟ اگر کوئی اصول ہے تو وہ کن اور مقامات پر لاگو ہوگا؟ یعنی کہ ہائے ملفوظی کو ہائے مخلوط سے بدل دینا۔درست سے مشتق ہے درستی
تیرہ سے مشتق ہے تیرگی
دس سے مشتق ہوا دسویں
سولہ سے سولھویں
جس طرح تیرگ لکھنے کی ضرورت نہیں ویسے ہی سولھ نہ لکھیے ۔ہر زباں کے مشتقات بنانے کے اصول الگ ہو سکتے ہیں۔