سولہ سنگھار

عندلیب

محفلین
سولہ سنگھار
عالیہ اظہر

images

پرانے زمانے کی عورتیں کہا کرتی تھیں کہ "سولہ سنگھار" ہی عورت کا اصل روپ ہے ورنہ عورت ، عورت نظر نہیں آتی۔ ہوتا یوں تھا کہ عورتیں صبح سویرے اپنے کام کاج سے فارغ ہوتے ہی سنگھار میں جٹ جاتی تھی۔ ان کا خیال تھا چونکہ بیشتر چیزیں سہاگ سے تعلق رکھتی تھیں جیسے مرد کی لمبی عمر ، مرد کی زندگی کا ثبوت ، مرد کی خوش حالی وصحت و تندرستی کا ضامن وغیرہ اس لئے عورت جب بھی فرصت پاتی سنگھار میں کھو جاتی تھی۔
چلئے میں بتاتی چلوں سولہ سنگھار کیا ہے یعنیٰ کہ وہ سولہ چیزیں جو سنگھار میں شامل ہیں اور سانس کے ساتھ ہر سہاگن کے ساتھ جوڑی ہوتی ہیں لیکن میری معلومات کے دائرے اور جانکاری 16 سے تجاوز کر جاتی ہیں جو یہاں درج کر رہی ہوں چلئے سر سے شروع کرتی ہوں پیر کی انگلیوں تک ان کے نام ہیں:
1 ٹیکہ
2 جھومر
3 ناک کی دال
4 کان کی بالیاں (جھمکا یا کچھ اور)
5 ڈنڈ پڑی
6 کہنی کے کڑے
7 بھٹہ یعنی (کان کی لولکی میں جھمکے کے علاوہ کانکی ڈنڈی پر بھی دو سوراخ ہوا کرتے تھے جس میں دو پھول نما زیور پہنے جاتے تھے)
8 کلائی کے کڑے
9 کلائی کی چوڑیاں
10آرسی
11 انگوٹھیاں
12 گلے کا زیور کالی پوت (جس کے بغیر سہاگن کھانا نہیں کھایا کرتی تھیں)
13 کمر پٹہ کمر کا بیلٹ(چاندی یا سونے کا)
14 لونگ کا جھیلہ اور کنجیوں کا جھیلہ
15 پیر کے ٹخنوں کے کڑے(اکثر چاندی کے)
16 پیر کی جھانجر( پازیب یا چین)
17 انگوٹھے کی پٹی( پیر کے)
18 پیر کی انگلیوں کی پٹیاں (بچھوے)
19 چوٹی کے پھول جو سونے کے ہوتے تھے
دوسری خواتین پھول نما استعمال کرتی تھیں جو سہاگ کی اہم چیز مانی جاتی تھیں۔
یوں تو مہندی اور مسی بھی سہاگ اور سنگھار میں شامل ہیں لیکن یہ زیور نہیں۔ نہ جانے ان کے استعمال اور سجاوٹ میں کتنا وقت لگتا ہوگا یہ سوچ کر آج کے دور کی عورت حیرت زدہ ہوکر کہتی ہوگی:
کیسے کریں ہم سولہ سنگھار
جس میں ہو کافی وقت درکار
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب، معلومات میں خاصا اضافہ ہوا۔

واقعی اب آجکل کے مصروف دور میں کسے اتنی فرصت ہے کہ اتنے سنگھار کرے۔
 
پہلے تو چاندی کے زیورات زیادہ ہوتے تھے اور وزنی بھی بہت ہوتے تھے۔ یہ خواتین ان کے نیچے دب جانے سے بھی نہیں ڈرتی تھیں۔ :)
 
میم نون

محفلین
اب تو دو ایک زیور ڈالے اور وہ بھی نقلی (نہ سونا نہ چاندی، خیر اب اسکی قیمت آسمان سے بھی اوپر جا رہی ہے)

----------------

یہ محفل کی خواتین کہاں گئیں؟ میں تو سوچتا تھا کہ خواتین ان چیزوں میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں!!
لیکن یہاں تو سوائے دھاگے کا افتتاح کرنےوالے کے باقی سب حضرات ہی ہیں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو اور کیا، یہ سولہ سنگھاربڑی بوڑھیوں کے لیے تھوڑا ہی ہوتے ہیں، یہ تو لڑکیوں بالیوں کا شوق ہوتا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ میں تو سولہ سنگھار کو میک اپ کی ٹائپ ہی سمجھتا تھا، یہ تو کچھ اور ہی نکلا، مگر ان کو پہننے کے لیے آدھا دن اور اتارنے کے لے بھی آدھا دن، اچھی مصروفیت ہو گی
 
mfdarvesh

محفلین
یہ تمہارے جیسی نانیوں/دادیوں کے لیے ہیں بھی نہیں۔ :)
جی شمشاد بھائی، ان سے کہو روٹی گول پکانے پہ توجہ دے کافی ہے، سولہ سنگھار ان کے بس کی بات نہیں ہے

میں ابھی 21 سال کی ہی تو ہوں:(
اس کے لیے عمر کی ٍضرورت نہیں ہے، بلکہ سوچ کافی ہے:grin:
 
سندس راجہ

محفلین
سولہ سنگھار
عالیہ اظہر

images

پرانے زمانے کی عورتیں کہا کرتی تھیں کہ "سولہ سنگھار" ہی عورت کا اصل روپ ہے ورنہ عورت ، عورت نظر نہیں آتی۔ ہوتا یوں تھا کہ عورتیں صبح سویرے اپنے کام کاج سے فارغ ہوتے ہی سنگھار میں جٹ جاتی تھی۔ ان کا خیال تھا چونکہ بیشتر چیزیں سہاگ سے تعلق رکھتی تھیں جیسے مرد کی لمبی عمر ، مرد کی زندگی کا ثبوت ، مرد کی خوش حالی وصحت و تندرستی کا ضامن وغیرہ اس لئے عورت جب بھی فرصت پاتی سنگھار میں کھو جاتی تھی۔
چلئے میں بتاتی چلوں سولہ سنگھار کیا ہے یعنیٰ کہ وہ سولہ چیزیں جو سنگھار میں شامل ہیں اور سانس کے ساتھ ہر سہاگن کے ساتھ جوڑی ہوتی ہیں لیکن میری معلومات کے دائرے اور جانکاری 16 سے تجاوز کر جاتی ہیں جو یہاں درج کر رہی ہوں چلئے سر سے شروع کرتی ہوں پیر کی انگلیوں تک ان کے نام ہیں:
1 ٹیکہ
2 جھومر
3 ناک کی دال
4 کان کی بالیاں (جھمکا یا کچھ اور)
5 ڈنڈ پڑی
6 کہنی کے کڑے
7 بھٹہ یعنی (کان کی لولکی میں جھمکے کے علاوہ کانکی ڈنڈی پر بھی دو سوراخ ہوا کرتے تھے جس میں دو پھول نما زیور پہنے جاتے تھے)
8 کلائی کے کڑے
9 کلائی کی چوڑیاں
10آرسی
11 انگوٹھیاں
12 گلے کا زیور کالی پوت (جس کے بغیر سہاگن کھانا نہیں کھایا کرتی تھیں)
13 کمر پٹہ کمر کا بیلٹ(چاندی یا سونے کا)
14 لونگ کا جھیلہ اور کنجیوں کا جھیلہ
15 پیر کے ٹخنوں کے کڑے(اکثر چاندی کے)
16 پیر کی جھانجر( پازیب یا چین)
17 انگوٹھے کی پٹی( پیر کے)
18 پیر کی انگلیوں کی پٹیاں (بچھوے)
19 چوٹی کے پھول جو سونے کے ہوتے تھے

دوسری خواتین پھول نما استعمال کرتی تھیں جو سہاگ کی اہم چیز مانی جاتی تھیں۔
یوں تو مہندی اور مسی بھی سہاگ اور سنگھار میں شامل ہیں لیکن یہ زیور نہیں۔ نہ جانے ان کے استعمال اور سجاوٹ میں کتنا وقت لگتا ہوگا یہ سوچ کر آج کے دور کی عورت حیرت زدہ ہوکر کہتی ہوگی:
کیسے کریں ہم سولہ سنگھار
جس میں ہو کافی وقت درکار

اس طرح تو یہ اُنیس سنگھار بنتا ہے جی
:rolleyes:
 
najmi

محفلین
ﻳﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺧﻮﺍﺗﻴﻦ ﻣﻴﺪﺍﻥِ ﺟﻨﮓ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻨﺘﻴﮟ ﺗﮭﻴﮟ؟
:noxxx:
 
میم نون

محفلین
لگتا ہے پھر آپکا ایسی خواتین سے پالا نہیں پڑا کبھی :confused:
ویسے میں نے بھی کبھی اتنے بناؤ سنگھار میں کسی کو نہیں دیکھا سوائے شادی کے دن ;)
 
Top