سونامی جلسے میں

سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ لوگ ایسے کالم لکھنے سے پہلے بے شرمی کے پانی میں ڈوب کر کیوں نہیں مرجاتے۔۔۔:angry2:

6481_12078605.jpg
 

نایاب

لائبریرین
عمران خان کا " نبی " ہونا تو ناممکن ہے مگر " ولی " ہونا عین ممکن ہے ۔
کون کہاں ہے کس درجہ پر ہے ۔ وقت ہی اس کا فیصلہ کرتا ہے ۔۔۔۔۔
جو حالت ہے اس وقت کرپٹ ترین معاشرے پر مشتمل پاکستان کی ۔۔ اسے کوئی ولی ہی درستگی کی جانب لے جا سکتا ہے ۔
کاش کہ نذیر ناجی صاحب کے تصورات پر مبنی خیالات جو کہ اس کالم میں پس پردہ ہیں ۔ پورے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نزیر ناجی صاحب میری نظر میں ان صحافیوں میں سے ہیں جن کی وفاؤں پر ہمیشہ ہی بہار رہتی ہے۔ :p
موصوف کو بارش اور طوفان کا تذکرہ کرتے ہوئے یاد رکھنا چاہیے تھا کہ یہ خطاب بارش کے دوران جاری تھا۔ کسی بلٹ پروف کیبن میں نہیں۔ اور پانی پڑنے سے سپیکر عموماً کام چھوڑ جاتے ہیں۔ شائد ساری زندگی انہوں نے دو تاریں جوڑ کر نہیں دیکھیں۔ ایسے صحافیوں کو سر بازار اس انداز میں مار پڑنی چاہیے جیسی مار والی ویڈیو سوات آپریشن کا باعث بنی تھی :shock:
 
حیرت یہ ہے کہ تمام کے تمام تبصرے ذاتیات پر مبنی ہیں جو بذات خود قابل مذمت بات ہے
گر مذمت کرنی ہے تو کالم کی کریں یا اس کا رد کریں۔ اس طرح ذاتی مذمت اپکے مدعے کے کمزوری کی دلیل ہے
 
اگر ذہنی اختراع کی مذمت کرنی ہے تو ذہن استعمال کرکے اختراع کی مذمت کریں۔ ذاتی مذمت تو بہت ہی ہلکی اور قابل غور نہیں ہوتی
چنانچہ اسی سنہرے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے آپکے ان تمام مراسلہ جات کو جو طاہر القادری نامی شخص سے متعلقہ دھاگوں میں پائے جاتے ہیں، بہت ہی ہلکے اور ناقابلِ التفات قرار دیا جاتا ہے۔ :p:D
 
نذیر ناجی نے کھل کر کالم میں یہ بتایا کہ اصول ، ایمانداری تو دیوانوں کی باتیں ہیں اس لیے یہ دیوانوں کو ہی مبارک ہوں ۔

نذیر ناجی جیسے لوگوں سے اگر کوئی ایمانداری اور دیانت داری کی بات ہو جائے تو حیرت کا اظہار بنتا ہے مگر ایسا کالم تو اس جیسے بے ضمیر لوگوں کا خاصہ ہے۔
 
چنانچہ اسی سنہرے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے آپکے ان تمام مراسلہ جات کو جو طاہر القادری نامی شخص سے متعلقہ دھاگوں میں پائے جاتے ہیں، بہت ہی ہلکے اور ناقابلِ التفات قرار دیا جاتا ہے۔ :p:D

یہ معاملہ دوسرا ہے
سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا ہے کہ قادری کی نیت درست نہیں تھی۔ یہ میرا فیصلہ نہیں
 

ساجد

محفلین
یہ معاملہ دوسرا ہے
سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا ہے کہ قادری کی نیت درست نہیں تھی۔ یہ میرا فیصلہ نہیں
خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی آپ خود طاہر القادری کی ذات کے حوالے سے کافی نازیبا الفاظ اسی اردو محفل پر استعمال کر چکے تھے جن کا ثبوت بھی موجود ہے اور قارئین کو یاد بھی ہے۔ اب نذیر ناجی کے کالم کے حوالے سے واویلا مت کریں۔ جو کچھ اس کالم کے حوالے سے ان کو کہا جا رہا ہے وہ آپ کے طاہرالقادری کی مخالفت میں لکھے گئے الفاظ کا عشر عشیر بھی نہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ میں آپ کا متنبہ کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ ہر دھاگے میں آ کر اس میں غیر ضروری بحث شروع نہ کیا کریں۔
 
Top