"" سونے چاندی جیسے لفظ""

ش زاد

محفلین
آپ سب احباب پر سلامتی ہو

میں ایک نیاء سلسلہ بعنوانِ "" سونے چاندی جیسے لفظ"" شروع کر رہا ہوں ......................
اگر آپ کو کسی اعظیم شخصیت کا کوئی قول یاد ہے تو اس دھاگے کے زریعے اُسے دوسروں تک پنہچائیں........... کہ علم کی ترسیل کارِ نبی ہے.......................

مخلص

ش زاد
 

ش زاد

محفلین
اگر کوئی تمھارے متعلق اچھا گمان رکھتا ہے تو اسے سچ کر دکھاؤ ( یعنی ویسے بن جاؤ جیسا کوئی سمجھتا ہے)
اور اگر کوئی تمھارے متعلق بُرا گمان رکھتا ہے تو اسے جھوٹ کر دکھاؤ (یعنی ویسے بن جاؤ جیسے تم نہیں ہو)

(نا معلوم)
 

ش زاد

محفلین
جب ہم کسی چیز کو پانے کی سچے دل سے کوشش کرتے ہیں تو پوری کائینات ہماری معاون و مدد گار بن جاتی ہے""

پاولو کوئلو
 

ش زاد

محفلین
وہ دُھونیں میٹھی ہیں جو سنی جا چُکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر وہ میٹھی ترین ہیں جو ابھی سُنی ہی نہیں گئیں

جان کیٹس
 

محمد نعمان

محفلین
جس نے ان لوگوں کی بات کی طرف کان لگائے جو اسے اپنی بات نہیں سنانا چاہتے تھے، یعنی جس نے چھپ کر کسی کی بات سنی ، قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بخاری شریف
 

محمد نعمان

محفلین
اکثر لوگ صرف مصیبت اور ضرورت کے وقت دعا مانگتے ہیں، خوشحالی اور فراخی کے دنوں میں ان کے ہاتھ دعا کے لیے نہیں ا ٹھتے۔
 

وجی

لائبریرین
ہمارے پاس دو آنکھیں ، دو کان اور صرف ایک منہ ہے
تو دیکھو اور سنو زیادہ بولو کم
 
Top