سونے کی قیمت، نیا ریکارڈ!

arifkarim

معطل
مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور کھرب ہا ڈالرز کے قرضوں میں ڈوبی عوام کی حالت دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے سرمایہ دار اب اسٹاکس کی بجائے صدیوں پرانی انوسٹمنٹ ’’سونے‘‘ میں کر رہے ہیں۔ جو کہ ظاہر سی بات ہے صیہونی امراء کے پاس سب سے زیادہ ہے۔ یوں آج مورخہ ۱۲ مئی ۲۰۱۰ کو سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا جب وہ $1,239 پر اونس پر ٹریڈ کیا گیا۔ امید تو ہے کہ یہ قیمت مزید بڑھے گی کیونکہ پیسے چھاپ دینے سے کوئی امیر نہیں بن جاتا۔ یوں سونے کی بڑھتی قیمت، چھپے پیسوں کی حقیقی قدر کو واضح کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔ صاف لفظوں میں: سونا مہنگا نہیں ہورہا۔ آپکے خون پیسے کی کمائی کی قدر گھٹ رہی ہے، کیونکہ اسٹیٹ بینکس انتہائی بے دردی کیساتھ انکو مزید چھاپ رہے ہیں۔۔۔:)
http://economictimes.indiatimes.com...h-above-1239-an-ounce/articleshow/5921346.cms
http://www.goldprice.org/live-gold-price.html
 
دوست

محفلین
یہی طریقہ پراپرٹی میں بھی اختیار کیا گیا تھا لیکن اس کی قیمتیں ہیروں کے بھاؤ سے مٹی کے مول پر آگئیں تھیں۔ سونے میں البتہ ایسا کچھ نہیں۔
 
arifkarim

معطل
یہی طریقہ پراپرٹی میں بھی اختیار کیا گیا تھا لیکن اس کی قیمتیں ہیروں کے بھاؤ سے مٹی کے مول پر آگئیں تھیں۔ سونے میں البتہ ایسا کچھ نہیں۔

جی ہاں۔ غالباً زلزلہ ۲۰۰۵ کے بعد پاکستان کے پیشتر علاقوں میں زمین کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی تھیں۔ دراصل ہمارا معاشی ماڈل ہی کچھ ایسا ہے کہ ہر جگہ دوسروں کے نقصان یا کمزوری سے فائدہ اٹھانا بلٹ ان شامل ہے۔ جب تک کوئی ہارے گا نہیں، اسوقت تک دوسرا ترقی کیسے کر سکتا ہے؟ :)
حالانکہ قدرت کو دیکھو تو سدا بہار ہے، اور سب کا پیٹ بھر رہی ہے!
 
حالانکہ قدرت کو دیکھو تو سدا بہار ہے، اور سب کا پیٹ بھر رہی ہے!
ایسی ہی ایک بات کے جواب نے ایک ہمارے سن رسیدہ تعلق دار نے جواب دیا "میاں چنے مرمرے تو اللہ تعالٰی نے اپنے ذمّہ لے رکھا ہے۔ اسکو مرغ مصالحے میں بدلنے کا اختیار ہماری طرف لگا دیا۔ تو ہماری ساری دوڑ بھاگ اُسکی ہے۔ "چنے مرمرے" کی نہیں "
اب اس چنے مرمرے کو مرغ میں تبدیل کرتے ہوئے کتنوں کے چنے مرمرے بھی استعمال ہوجاتے ہیں اسکا اندازاطراف میں نظر گھماکر ہی لگ جاتا ہے۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
فی الحال تو ریٹ کم ہورہا ہے۔اور صبح سے اب تک 8$ کم ہوگئے ہیں۔
ویسے یہ تو بتائیں یہ کہ ڈالر کے بڑھنے سے commodity مارکیٹ کیوں مندی ہوجاتی ہے؟
 
عثمان

محفلین
نو ٹ چھاپ صیہونی اب ذرا سونا “چھاپ “ کر بھی دکھا دیں :)
مذاق ایک طرف۔۔۔لیکن بعید نہیں کہ یہودی کچھ ایسا بھی کر کے دکھا دیں۔ دریافت اور ایجاد کی حد تو کوئی نہیں۔ کام کرنے والے کام کرتے ہیں۔ باتیں بنانے والے باتیں بناتے ہیں۔ ;)
 
arifkarim

معطل
مذاق ایک طرف۔۔۔لیکن بعید نہیں کہ یہودی کچھ ایسا بھی کر کے دکھا دیں۔ دریافت اور ایجاد کی حد تو کوئی نہیں۔ کام کرنے والے کام کرتے ہیں۔ باتیں بنانے والے باتیں بناتے ہیں۔ ;)

جیسے دوسروں کو بیوقوف بناتے ہیں۔
نیا ریکارڈ:
فی اونس $1,311.80
http://finance.yahoo.com/news/Gold-Prices-Settle-at-New-tsmf-3318369354.html?x=0&.v=4
 
ابو ثمامہ

محفلین
آج کی اس خبر پر بھی نظر ڈالئے:
my.php
[/URL][/CENTER][/IMG]
 
arifkarim

معطل
یہ سرمایہ بھی یہودی کمپنیز کو بیچ دیں۔

لگتا هے آپ کی بات مان لی گئی۔۔۔۔۔۔
یه ربط ملاحظه فرمائے۔

ہاہاہا۔ میں نے تو تکا مارا تھا۔ اور بالکل صحیح لگا۔ یہودی پچھلے 500 سال سے سونا جمع کر رہے ہیں۔ تاکہ موجودہ خیالی ردی کاغذی نوٹوں کے نظام کو تباہ کرکے پوری دنیا پر حکومت کی جا سکے۔
 
dehelvi

محفلین
ہاہاہا۔ میں نے تو تکا مارا تھا۔ اور بالکل صحیح لگا۔ یہودی پچھلے 500 سال سے سونا جمع کر رہے ہیں۔ تاکہ موجودہ خیالی ردی کاغذی نوٹوں کے نظام کو تباہ کرکے پوری دنیا پر حکومت کی جا سکے۔

جی ہاں! آخر یہودیوں کو بھی اپنی ابدی تباہی کا سامان جمع کرنے کا حق ہے۔
 
Top